1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

payoneer کیا ھے ؟

'سوالات' میں موضوعات آغاز کردہ از مشعل, ‏جنوری 24, 2017۔

  1. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    السلام علیکم
    یونہی فورم کے معزز اراکین
    جوابات مطلوب ہیں
    1
    پایونیر payoneer کیا ھے ؟
    2 کس غرض سے یہ اکاؤنٹ بنایا جاتاہے ؟
    3 کیا یہ اکاؤنٹ مفت بیایا جا سکتاھے یا اس کی چارجز بہی ہیں؟
    براہ کرم معلومات دیکر شکریہ ادا کرنے کا موقع فراہم کریں
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    @زبیر بھائی متوجہ ہوں۔
     
    زبیر اور مشعل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    زبیر صاحب
    ھمہ تن و گوش ھوں
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    شام تک جواب دیتا ہوں اس وقت آفس میں ہوں
     
    عمراعظم اور مشعل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    بہت شکریہ
    دیر کرنے میں کوئی حرج نہیں
    ھمہ جہت جواب کی محتاج ھوں
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    السلام علیکم،
    یہ ایک بین الاقوامی سروس ہے جو رقوم کی ترسیل کرتی ہے۔ جیسے پے پال وغیرہ
    رقوم کی ادائیگی اور وصولی کے لئے اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے۔ فرض کریں آپ فری لانسر کے طور پر آن لائن کام کر رہے ہیں تو آپ اپنے کام کی اجرت کیسے وصول کریں گے ۔۔۔ بہت سارے طریقے موجود ہیں ، ویسٹرن یونین کے ذریعے رقم وصول کی جاسکتی ہے، بینک اکاؤنٹ میں وائرڈ ٹرانسفر کے ذریعے جہاں پے پال ہے وہاں پے پال کے زریعے لیکن بہت ساری جگہوں پر پے پال کی سروس نہیں جیسے کہ پاکستان! اب آپ اپنے کام کی اجرت کے لئے جب کوئی ذریعہ تلاش کرنے نکلیں گے تو payoneer کی سروس آ پ کو اوروں سے بہتر نظر آئے گی ۔
    میں نےیہاں اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کبھی نہیں کی لیکن جہاں تک میرا خیال ہے آپ ان کے ماسٹر ڈیبیٹ کارڈ کے لئے مفت اپلائی کرسکتے ہیں اور اس کافائدہ یہ ہے کہ ہر اس اے ٹی ایم سے آپ رقم نکلوا سکتےجہاں ماسٹر کارڈ کا لیبل لگا ہو۔ یوں کہیں کہ کسی بھی ای ٹی ایم سے پیسے نکلوا سکتے ہیں۔
    میرے خیال میں پاکستان میں زیادہ تر لوگ جو آن لائن سروسز کے عوض رقم کماتے ہیں اسی سروس کے ذریعے وصول کرتے ہیں۔
    اگر آپ ان کے ماسٹر ڈیبیٹ کارڈ کے لئے اپلائی کرنے چاہتے ہیں تو یہاں کلک کیجئے۔
     
    مشعل اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    چلیں جی ۔۔ یہاں تو بزنس کی باتیں ہو رہی ہیں ۔۔۔ ہم ذرا دور سے گزر جاتے ہیں۔
     
    زبیر اور مشعل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    بہت بہت شکریہ
    ات
    بہت بہت شکریہ
    اللہ آپ کو خوش رکھیں
    انتہائی مختصر اور جامع انداز میں سمجھایا
    اب مزید سوال پوچھنے کی ضرورت ہی نہ رہی
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    ہہہہہ
    مدیر اعظم صاحب اب قریب آجا
    اب بزنس کی بساط لپیٹ دی
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جی ! حضرت فرمائیں ۔۔ کیسے ہیں آپ ؟
    اگر ممکن ہو تو اپنے متعلق تفصیل سے بتائیں۔
     
    زبیر اور مشعل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    میں تو کوئیٹہ کا ایک
    دیہاتی پٹھان ھوں
    آ پ جناب اپنے متعلق بہی کچھ بتادے
     
    Last edited: ‏جنوری 26, 2017
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ماشاء اللہ
    دیہاتی پٹھان اس لئے زیادہ قابلِ احترام ہوتے ہیں، چونکہ اکثر سچے اور سادہ ہوتے ہیں ۔
    اللہ آپ کو خوش رکھے۔آمین
    اپنی تعلیم اور ذریعہ معاش کے بارے میں بتائیے۔
     
    زبیر اور مشعل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    تعلیم ۔۔۔۔
    فاضل وفاق المدارس اور
    ایم اے اسلامیات بلوچستان یونیورسٹی
    وسیلہ روزگار ۔۔۔۔۔۔ ملازمت

    اگر آپ کی سرپرستی حاصل رھی تو آن لائن بہی روزگار کا سلسلہ شروع کرینگے
     
    Last edited: ‏جنوری 25, 2017
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    تاڑنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں۔ ۔۔۔آپ کی آمد سے ہی میں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ کوئی مردِ میداں آیا ہے۔
     
    زبیر اور مشعل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    مردمیدان تو نہیں البتہ مرد پٹھان ضرور ھوں
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست۔۔:D
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    لاجواب۔۔:rolleyes:
     
    عمراعظم اور مشعل .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں