1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

360 انٹرنیٹ سیکیورٹی

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    360 انٹرنیٹ سیکیورٹی بہت لوگوں کے لیے بالکل نیا نام ہو گا۔
    یہ ایک چائنیز کمپنی کا بنایا اینٹی وائرس ہے۔ اس کی پہلی خاص بات تو یہ ہے کہ ہمیشہ مفت رہے گا اس بات کی گارنٹی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معیار کا وعدہ ہے۔

    یہ اینٹی وائرس پروگرام آپ کے سسٹم کو ہر طرح کے وائرس اور مال ویئر سے محفوظ رکھتا ہے، اس کے لیے اس میں کلاؤڈ اور بِٹ ڈیفینڈر سمیت تین مختلف انجنز شامل ہیں۔ یو ایس بی اور انٹرنیٹ/ویب سائٹس کے ذریعے حملہ کرنے والے وائرسز سے نمٹنے کے لیے اس میں ریئل ٹائم پروٹیکشن بھی موجود ہے۔
    اس پروگرام کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ونڈوز کے علاوہ میک، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے بھی مفت دستیاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد کروڑوں تک پہنچ چکی ہے۔

    ونڈوز کے لیے فائل سائز: 29 MB
    ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیا بات ہے بھئی
    آپ تو بڑے کام کی چیزیں لا رہے ہیں.
    ماشاء اللہ
     
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    انٹرنیٹ پر باقی الم غلم تو بہت دستیاب ہے
    لیکن آزمودہ سافٹ وئیرز کے بارے میں اور وہ بھی اردو زبان میں بہت کم ہی کہیں ملتا ہے
    اس لیے آپ کی طرح میری بھی یہی کوشش ہے کہ یونہی کو اس لحاظ سے منفرد فورم بنایا جائے کہ یہاں ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر سے متعلقہ مستند معلومات زیادہ سے زیادہ شیئر کی جائیں
    اللہ تعالیٰ ہمیں اس کوشش میں کامیاب کرے......
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انشاء اللہ @غالب بھائی ہم یونہی کو کارآمد بنائیں گے.میں آپ کو اب سارے جوابات میں مینشن کر رہا ہوں ،آپ تک اطلاعات پہنچ رہی ہیں یا نہیں؟
     
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اطلاع مل رہی ہے بھیا
    فیچر کام کر رہا ہے
    لیکن میں جب مینشن کرتا ہوں تو کام نہیں کرتا :((
     
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اطلاع مل رہی ہے بھیا
    فیچر کام کر رہا ہے
    لیکن میں جب مینشن کرتا ہوں تو کام نہیں کرتا :((
    @غالب آپ کیسے مینشن کرتے ہیں؟ مجھے ابھی تک آپ نےکسی پوسٹ میں مینشن نہیں کیا.
     
  7. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    @زندگی اب کام کر رہا ہے
     
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @غالب بھائی@زندگی اب کام کر رہا ہے
    @غالب بھائی خوب کام لیں اس سے..
    :))
     

اس صفحے کو مشتہر کریں