1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

▶نعت◀ پروفیسر محمدجعفر سلیم(مرحوم)

'گلستانِ عقیدت' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏جنوری 25, 2017۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    فلک پر جھومتی پھرتی گھٹائیں نعت کہتی ہیں
    گُلوں سے کھیلتی ٹھنڈی ہوائیں نعت کہتی ہیں
    فلک سے چاند تارے دیکھتے ہیں گنبدِ خضرٰی
    وہاں جب کہکشائیں گنگنائیں نعت کہتی ہیں
    زمیں کے سارے منظر مصطفےٰ کو یاد کرتے ہیں
    زمیں پر سبزہ و گُل کی ردائیں نعت کہتی ہیں
    چمن میں پھول بکھراتے ہیں خوشبوئیں درودوں کی
    حسیں غنچے چٹکنے کی ادائیں نعت کہتی ہیں
    سمندر ہر گھڑی صلِ علیٰ کا ورد کرتا ہے
    جہاں موجوں سے اٹھتی سب صدائیں نعت کہتی ہیں
    خدائے مصطفیٰ کی حمد کرتی ہیں سبھی حوریں
    مگر آپس میں جب بھی مسکرائیں نعت کہتی ہیں
    کبوتر گنبدِ خضریٰ پہ ان کا نام جپتے ہیں
    بہر سُو اڑتی پھرتی فاختائیں نعت کہتی ہیں


    ٭٭٭ پروفیسر محمد جعفر سلیم ( مرحوم) ٭٭٭
    (سابقہ) پرنسپل گونمنٹ کامرس کالج وہاڑی۔

     
    Last edited: ‏جنوری 28, 2017
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    واہ ۔۔۔ سبحان اللہ
    اللہ جن پر خود درود و سلام بھیجتا ہو اور اُن پر درود و سلام بھیجنے کا حکم فرماتا ہو۔۔اُن کی ذات با برکات کی تعریف و توصیف کرنے والوں کو سلام۔
    بہترین شراکت کا شکریہ محترمہ @بینا
     
    Last edited: ‏جنوری 26, 2017
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    لاریب ۔
    جزاک اللہ خیرا @عمراعظم بھائی
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ ،
    شریک یونہی کرنے کے لئے @بینا جی آپ کا شکریہ۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سپاس گزارم
     

اس صفحے کو مشتہر کریں