1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے

'فلمیں شِلمیں' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏جون 22, 2018۔

  1. یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے​



    وطن پاکستان کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتا ایک قومی گیت​
     
    Last edited: ‏جون 22, 2018
  2. یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے


    روئے عدو پہ لرزی ہے، ملت سے ہمدردی ہے
    یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے

    پاک فوج زندہ باد، پاک فوج زندہ باد
    پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

    سینے پر جو جچتی ہے، روح میں راحت بھرتی ہے
    دل جو روشن کرتی ہے، قربانی سے نکھرتی ہے
    ہر اک غازی کے دل میں، شوقِ شہادت بھرتی ہے
    یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے

    پاک فوج زندہ باد، پاک فوج زندہ باد
    پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

    امن و سکوں کی یہ دولت، پیار، اخوت اور الفت
    ہر لاچار پہ اِک شفقت، ہر بیمار کی اِک خدمت
    استحکام ترقی سے، روشن اپنی دھرتی ہے
    یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے

    پاک فوج زندہ باد، پاک فوج زندہ باد
    پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

    ساحل سے کھلیانوں تک، دریا سے میدانوں تک
    تپتے صحرا سے لے کر، برفیلی چٹانوں تک
    میری قوم کی خاطر جو، اِک بے لوث ہمدردی ہے
    یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے

    پاک فوج زندہ باد، پاک فوج زندہ باد
    پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

    تیری میری یہ پہچان، پاک وطن کی نگہبان
    دھرتی کا ہر ایک جوان، سندھی بلوچی اور پٹھان
    پیار ، اخوت کی طاقت، سب ایک جو کرتی ہے
    یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے

    پاک فوج زندہ باد، پاک فوج زندہ باد
    پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

    ان شعلوں سے گزرتے ہوئے، طوفانوں سے لڑتے ہوئے
    خون سے دامن بھرتے ہوئے، دیں کی حفاظت کرتے ہوئے
    فوج اپنی ہر مشکل میں، فرض ادا جو کرتی ہے
    یہ جو جرأت مندی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے

    پاک فوج زندہ باد، پاک فوج زندہ باد
    پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں