1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یک بہ یک شورشِ فغاں کی طرح

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏اگست 2, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    یک بہ یک شورش فغاں کی طرح
    فصلِ گُل آئی امتحاں کی طرح

    صحن ِگلشن میں بہر مشتاقاں
    ہر روش کھنچ گئی کماں کی طرح

    پھر لہو سے ہر ایک کاسۂ داغ
    پُر ہوا جام ارغواں کی طرح

    یاد آیا جنونِ گم گشتہ
    بے طلب قرض ِدوستاں کی طرح

    جانے کس پر ہو مہرباں قاتل
    بے سبب مرگ ِناگہاں کی طرح

    ہر صدا پر لگے ہیں کان یہاں
    دل سنبھالے رہو زباں کی طرح

    (فیض احمد فیض)​
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    لاجواب کلام
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں