1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یونہی

'سوالات' میں موضوعات آغاز کردہ از مشعل, ‏جنوری 23, 2017۔

  1. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    کسی نے بتایا نہیں
    کسی نے رھنمائی بہی نہیں کی
    بس
    یونہی فورم یوں ہی ھاتھ لگا
    دو دن دن سے سے سوچ رھاہوں
    کہ یونہی یونہی کیوں ھے ؟؟؟
    منتظمین حضرات یوں ھی یونہی کا وجہ تسمیہ بتادے
    بصورت دیگر میں یو نہی سے کچھ استفادہ کرنے کے بجائے
    یوں ہی یونہی کے متعلق بس یوں ہی سوچتا رھونگا
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یونہی پر آپ کا یونہی سا استقبال تو کیا ہے لیکن بھرپور طرح سے نہ کر سکے جس کی وجہ ہمارے ہمسفروں کی ان دنوں غیر حاضری ہے۔ آپ کو یونہی کیسا لگا اس کا جواب ضرور دیجئے گا۔
    اس کے پیچھے کہانی یہ ہے کہ اردوجوابپر آنے والے ایک دوست کی خواہش ہوئی کہ اردوجواب کے لئے ایک الگ سے فورم ہونا چاہیے یوں اس خواہش کے احترام میں یونہی نے اپنا سفر شروع کیا ۔ ہمارے ہمسفروں کی تعداد بہت کم ہے لیکن ہیں سارے کمال کے لوگ۔ اکیلا رہ کر بھی فورم کی سانسیں چلائے رکھتے ہیں اس کی مثال ان دنوں ہمارے @عمراعظم بھائی ہیں کہ اور لوگ بالکل غائب ہیں لیکن یہ ان سب کی کمی کو پورا کئے ہوئے ہیں۔
    آپ کی آمد بے شک یونہی سہی لیکن آپ کا ساتھ ہمارے لئے قوی امید ہے کہ سود مند رہے گا۔
    آپ سے گپ شپ ہوتی رہے گی فیس بک پر یونہی کے پیج کو بھی لائک کر لیجے گا ۔
     
    بینا، مشعل اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    محترم @مشعل صاحب ۔۔۔ وجہ تسمیہ تو ہمارے منتظم صاحب نے بیان کر دی ہے۔۔ میرے خیال سے یہ نام اس لئے پسند کیا گیا ہو گا کہ یہ لوگوں کو ہلکا پھلکا محسوس ہو اور شمولیت کے لئے کسی خاص وجہ کو بنیا د نہ سمجھا جائے۔ البتہ یہاں کافی عرصہ رہنے کے بعد میں نے یہ محسوس کیا کہ "یونہی" یونہی نہیں ہے بلکہ ادب کا ایک کھلا میدان ہے جہاں سب کو اپنی بات کہنے کی آزادی ہے۔(اگر یہ ادب کی حدود و قیود میں رہے اور کسی کی دل آزاری کا باعث نہ بنے) آپ نے صفحہء اول پر موضوعات کی فہرست ضرور دیکھی ہو گی اور محسوس کیا ہو گا کہ یہ سب کچھ یونہی نہیں ہے۔ آپ کی طرح میں بھی محسوس کرتا ہوں کہ فورم کا نام اس کی مقصدیت کو ظاہر کرنے والا ہو۔ منتظم جناب @زبیر متوجہ ہوں۔
     
    بینا، مشعل اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    بہت اچہا ماشااللہ
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    امید ہے کہ آپ فعال رہنے کی کوشش کریں گے۔اس طرح بھائیوں میں بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہو گا۔
     
    مشعل اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    @مشعل صاحب میں آپ کو "گلشنِ اقوال" اور" عکسِ سیرت" جیسے موضوعات کے مطالعے کی دعوت دیتا ہوں۔
     
    مشعل اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی @عمراعظم بھائی یہ ہلکا پھلکا فورم ہی ہیں۔ اصل میں اس کا صحیح مقصد اور افادیت اس وقت ظاہر ہو گی جب یہ اردوجواب کے ساتھ ملکر چلے گا۔یعنی فورم پر بحث و مباحثے اور ان کا نچوڑ اردوجواب پر سوالات و جوابات کی شکل میں۔
    یا اردو جواب پر موجود سوالات کی وضاحت کے لئے بحث و مباحثہ:)
    ایک اور بات عرض کرتا چلوں کہ اگر فورم ہی بنانا ہوتا تو شاید میں کبھی نہ بناتا کیوں کہ اردو کے کافی زیادہ فورمز پہلے سے ہی موجود تھے الگ سے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کی تعمیر کے حق میں نہیں تھا۔
    اردو جواب ایک مختلف چیز تھی جسے شروع میں بڑی پذیرائی ملی لیکن کچھ میری مصروفیات اور کچھ جوابات دینے والے لوگوں کی کمی کی وجہ سے سائٹ نرم پڑ گئی لیکن میں اس کو پھر سے فعال کرنے کے لئے پرعزم ہوں اور صحیح وقت اور ساتھ کا منتظر بھی ہوں۔
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    انشاءاللہ
    فرصت میں حاضر باش رھونگا
    اور
    مصروفیت میں معذرت
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    بسر و چشم قبول ھے
     
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    میں شروع میں جب اردو جواب پر رکن بنی تھی تو روز ہی وہاں آنلائن ہوتی تھی لیکن جب وہاں بہت سارے لوگوں کی دلچسپی ختم ہوئی تو میرا جانا بھی بالکل ختم ہی ہوگیا۔
    اگر وہ سائٹ دوبارہ سے فعال ہو تو پھر شاید میری بھی حاضری ہوسکے۔
    @زبیر
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انشاء اللہ فعال ہو گی اور پہلے سے آسان بھی۔۔ کیوں کہ یونہی کی طرح ہی ہو گی کچھ الگ فیچرز کے ساتھ
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    منتظرم ۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں