1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یونہی کی طرف سے یوم دفاع کے موقع پر پاک وطن کے شہداء کو خراج تحسین

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏ستمبر 6, 2018۔

  1. السلام علیکم!
    یونہی فورم، انتظامیہ اور ہمسفران کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک وطن کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے کے دے کر اس دھرتی ماں کی حفاظت کی اور انہوں نے ثابت کیا وہی اس دھرتی کے اصل محافظ ہیں جو ہمہ وقت دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بیٹھے اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔اور ان معصوم شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ ثابت کیا کہ دشمن کے دلوں پر ان ننھے سپاہیوں کا بھی اس قدر رعب، دبدبہ، ڈر اور خوف ہے کہ وہ ان ننھے سپاہیوں سے ان کے ہاتھوں میں موجود قلم سے بھی ڈرتا ہے۔
    اس کے ساتھ ساتھ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس دھرتی کے تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں