1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یونہی کباب

'یونہی پکوان' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اپریل 15, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    دیکھیں بھئی اگر آپ کو یہ کباب نہ لگیں تو کوئی اور نام دے دیں یہ گزارش ہے نیچے والی تصویر دیکھنے سے پہلے۔۔ :)

    یونہی کباب بنانے کے لئے درکار اشیاء
    ہنسنا منع ہے ، لیکن واقعی آپ کو بالکل بھی زیادہ چیزیں نہیں چاہییں۔:p
    آلو : ایک عدد ۔۔ دیکھیں اگر زیادہ کھانے ہیں تو آپ آلو کی تعداد بڑھا لیں یا بڑے سائز کا آلو لے آئیں۔
    انڈہ : ایک عدد۔۔ میرے سامنے 10 بارہ یونہی کباب بنانے کا ٹارگٹ ہے اس لئے ایک انڈہ آپ چاہیں تو تعداد بڑھا لیں۔
    نمک : حسب ذائقہ ۔۔ مجھے چونکہ بلڈ پریشر بڑھ جانے کا ڈر تھا اس لئے میں نے نمک ڈلا ہی نہیں ۔:D

    ترکیب۔
    پہلے آلو یا آلوؤں کو تھوڑی دیر کے لئے ابال لیں تاکہ کچھ گل جائیں۔
    انڈے کو پھینٹ لیں اور نمک مرچ جو کچھ ڈالنا ہے ڈال لیں نہ بھی ڈالا تو درج ذیل تصویر جیسے یونہی کباب بن ہی جائیں گے ۔
    ابلے ہوئے آلو کو چھری سے کباب کی شکل کو مد نظر رکھتے ہوئے گول گول کاٹ لیں۔
    اب فرائی پین میں یا توے پر ہی تھورا سا تیل یا گھی ڈال کر گرم ہونے دیں۔
    تیل گرم ہو جائے تو کٹے ہوئے گول سے کباب کی شکل کے آلو کو جو کہ پہلے ہی کافی حد تک کھانے کے قابل ہیں کو انڈے میں ڈبکی دے کر توے پر ڈال دیں اور آگے تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ کیا کرنا ہے۔

    20160413_205256.jpg
    ویسے یونہی کباب کو آپ کسی بھی طرح کھا سکتے ہیں کھانےمیں شامل کر لیں یا چائے کے ساتھ ہڑپ کر جائیں۔
     
    عمراعظم، بینا اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبردست زبیر بھیا۔۔۔۔ بہت عمدہ ۔۔۔ ویسے ہماری زبان میں اسے ”آلو کی ٹکی“ کہتے ہیں۔ :)
    ایک بات ہے طریقہ لکھنے میں آپ کا کوئی ثانی نہیں۔ اگر ایسے ہی طریقہ لکھا جائے تو میرے جیسے بندے کا بھی پکوان میں شامل ہونے کو دل کرتا ہے ۔۔ مم میرا مطلب ہے کہ پکانے کو دل کرتا ہے۔ :)
    شاید میں بھی بناہی لیتا لیکن آج گھر میں پہلے یہ بن رہے ہیں لہٰذا اب میں کسی اور وقت کے لیے اٹھا رکھتا ہوں۔ گھر سے مراد پڑوس میں ہیں اور ہمارے ہاں ابھی تک پڑوس سے مراد اپنا گھر ہی لیا جاتا ہے ۔ :)
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سب سے عمدہ یہ چیزیں۔۔۔ سمجھنے میں ذرا بھی مشکل نہیں ہوئی۔۔ :)
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آلو کی ٹکی تو شائد دوسری ہوتی ہے اور دوسرے طریقے سے بنتی ہے۔ اس میں آلو کو ابالنے کے بعد چنے کی دال بھی ابال کر شائد شامل کی جاتی ہے اور کچھ مصالحہ وغیرہ بھی بنانا پڑتا ہے۔ یہ تو ایک سادہ سا طریقہ ہے جیسے پکوڑہ بنتا ہے ایسے ہی لیکن آلو کو پہلے ابالنے سے وہ گل جاتا ہے اور پھر بیسن کی جگہ انڈہ لگا لیں ۔ اب اسے پکوڑہ بھی کہا جائے تو زیادہ غلط نہیں ہو گا۔ ایک اور چیز کہ انڈہ لگانے سے میرے خیال میں زیادہ تیل بھی اس کے اندر نہیں جاتا۔
     
    عمراعظم اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں نے ایک دن اس کے الٹ بھی کیا تھا اس آلو اور انڈ ے کو ملا کر ۔
    آلو کو ابال کر گلنے کے بعد مسل کر انڈے کے ساتھ پھینٹ لیا اور پھر اس کا آملیٹ بنایا وہ بھی مزے کی چیز ہے۔
     
    عمراعظم اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اصل میں آلو انڈہ کسی بھی طرح کہا جائے سمجھنے میں مشکل نہیں ہوتی ۔۔ کیوں کہ یہ دونوں کسی نہ کسی طرح گھوم پھر کر کھانوں میں شامل ہوتے ہی رہتے ہیں۔:)
     
    عمراعظم اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. آلو تو ایسی چیز ہے کہ جس ڈش میں مرضی شامل کرلیں نہایت مزے دار بنتی ہے :)
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں نے کبھی بھنڈی میں آلو نہیں دیکھے۔۔:confused:
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. لیکن میں نے تو کھائے بھی ہیں :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بھنڈی کے ساتھ؟
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. جی بالکل۔۔۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    لیس دار آلو۔۔؟
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. :lf
    جی نہیں بلکہ لیس کے بغیر بھنڈی۔۔۔ ;)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    وہی تو بھنڈی کی لیس آلو میں چلی گئی تھی اسی لئے کہا ہے یار۔۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. :)
    بھنڈی کو اگر ایک دو دن گھر میں رکھ کر پکائیں تو اس کی لیس ختم ہوجاتی ہے۔ ;)
    اب پلیز یہ مت کہیے گا کہ باسی بھنڈی کا کیا مزہ :cool:
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    نہیں اتنی جلدی بھنڈی باسی نہیں ہوتی لیکن اس طرح لیس بھی ختم نہیں ہوتی۔۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. لیس تو ختم ہوجاتی ہے یہ تجرباتی بات ہے ہاں باسی کی بات الگ ہے۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    پھر میں یونہی زیادہ تگ و دو کرتا رہتا ہوں۔ میں جب بھنڈی بناتا ہوں تو پہلے اس کو دھو کر ایک ایک کر کے کسی کپڑے یا ٹشو کے ساتھ خشک کرتا ہوں تب جا کر لیس کے ہونے کو ایک حد ملتی ہے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زیادہ محنت کی بنائی گئی سبزی زیادہ مزے دار ہوتی ہے۔ :p
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    منہ میں پانی بھر آیا۔یعنی آپ بھی معمولی کُک نہیں ہیں،میری طرح۔
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں