1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یونہی سی تعارف

'میرا تعارف' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اجمل خان, ‏مئی 16, 2017۔

  1. محمد اجمل خان

    محمد اجمل خان یونہی ہمسفر

    اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عمل کرنا اور اللہ کے بندوں تک پہچانا چاہتا ہے۔
    اللہ کے اس بندے کو’ محمد اجمل خانکہتے ہیں لیکن آپ شارٹ کٹ میں صرف ’ اجمل ‘ پکار سکتے ہیں کیونکہ کراچی میں لوگ اسی نام سے پکارتے ہیں۔
    یہ بندہ سڑکیں ڈیزائن کرتا ہے
    اور
    کوشش کرتا ہے کہ سڑکیں شارٹ کٹ اور سیدھی ہوں
    لیکن
    کہیں خم بھی دے دیتا ہے تو کہیں چوراہے بنا دیتا ہے تاکہ لوگ سوچیں کہ جانا کدھر ہے:

    جو مومن بندے ہیں وہ صراط مستقیم کی طرف جانے کی سعی کرتے ہیں
    اور
    اللہ کے اس بندے کی سعی بھی یہی ہے‘ جس کیلئے دین کا علم ضروری ہے
    لیکن
    اس بندے کی دینی تعلیم واجبی سی ہے
    اور
    اردوتو کسی درس گاہ میں پڑھا ہی نہیں لیکن بچپن سے ہی اردو سےشغف ہے۔
    اور
    اِسی شغف نے ’شغف ‘ کی ہی تخلص سے بچپن میں شاعری کی طرف مائل کیا لیکن ناکام رہا۔
    اور
    اب پچپن کے قریب میں آکر قریب چار سال پہلے کچھ لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔

    جو کچھ لکھا پہلے القلم (www.alqlm.org) کی نذر کیا جو کہ ضائع ہو گیا کیونکہ 2015 میں القلم کے عتاب میں آنےکے بعد القلم انتظامیہ نے میری تحاریر کو retrieve نہیں کیا۔
    پھر
    مختلف فورم کا رخ کیا
    اور
    یونہی چلتے چلتے اب ’’ [​IMG] ‘‘ تک آپہنچا ہے۔
    نہ جانے یہ سفرکیسا رہے گا؟
     
    مشعل اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    Welcome to in yoouhi form
     
    محمد اجمل خان اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @محمد اجمل خان صاحب یونہی پر ہم تہہ دل سے آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس فورم پر انشاء اللہ آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا ہم گنے چنے لوگ ہیں لیکن ہیں سب ایک فیملی کی طرح
    فورم کی استعمال میں کوئی بھی مشکل درپیش ہو تو فورا سے پہلے بتایئے گا اور اس کو بہتر بنانے کے لئے اگر کوئی تجویز بھی ہو تو ضرور پیش کیجئے گا۔
     
    محمد اجمل خان اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. مشعل

    مشعل یونہی ہمسفر

    یونہی فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔
     
    محمد اجمل خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محترم @محمد اجمل خان صاحب یونہی فورم پر خوش آمدید۔

    امید ہے کہ آپ کا سفر خوشگوار گزرا ہوگا اور آئندہ بھی خوشگوار ہی رہے گا۔

    تاخیر کے لیے معذرت :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں