1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یونہی سب کچھ بک رہا ہے..

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اکتوبر 19, 2013۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کون کہتا میرے دیس میں کاروبار مندے پڑ گئے ہیں؟۔ میں یہاں گردہ بیچ سکتا ہوں گردہ خرید سکتا ہوں۔عورت کی عزت کیا چیز ہے پوری عورت بیچ سکتا ہوں عورت خرید سکتا ہون،میں ووٹ بیچ سکتا ہوں ووٹ خرید سکتا ہوں، میں بچے بیچ سکتا ہوں بچے خرید سکتا ہوں، میں فتویٰ بیچ سکتا ہوں فتویٰ خرید سکتا ہوں۔انصاف خرید سکتا ہوں انصاف بیچ سکتا ہوں، یہاں جج بکتے ہیں، وکیل بکتے ہیں، یہاں علم بکتا ہے یہاں دین بکتا ہے۔،یہاں تلاوت کے دام ملتے ہیں یہاں نعتیں بیچی جاتی ہے۔ یہاں شاعر کے ایک ایک لفظ کا بھاؤ لگتا ہے یہاں ادیب کے ھر پیرے فقرے کی الگ الگ قیمت لگتی ہے۔یہاں خون بکتا ہے یہاں سکون بکتا ہے۔ یہاں جھوٹ بولنے کی قیمت وصول کی جاتی ہے یہاں سچ بھی اچھی قیمت پر نیلام ہوجاتا ہے۔یہاں باپ بیٹے سے اس کی پرورش کی قیمت لیتا ہے یہاں بیٹا باپ سے اپنی خدمتوں کے روپے کھرے کرتا ہے،یہاں شرافت بھی آپ خرید سکتے ہیں یہاں رسوائی بدنامی کی بھی منہ مانگی رقم مانگی جاتی ہے۔ یہاں ھر کاروباری جلدی میں ہے کہ اسے خریدنے کے فورا" بعد کچھ بیچنا ہوتا ہے۔ میں بھی خریدار تو بھی خریدار، میں بھی دکاندار تو بھی دکاندار، کاروبار کا ایسا جمعہ بازار جس کا ہفتہ اتوار کبھی نہیں آتا۔یہاں عبادتوں کا بھی پروردگار سے سودا طے کر لیا جاتا ہے۔ اتنا دے گا تو اتنے نفل پڑھوں گا۔ اتنا منافع ہوا تو اتنے روزے رکھوں گا۔ مسجد میں سودے مندر میں سودے چرچ میں سودے درباروں پر سودے، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

    چلو آؤ آج ایک نیا سودا کرکے دیکھیں۔

    چلو پسینہ دے کر آنسو خریدیں۔ چلو پھول سے خوشبو خرید کر بلبل کے نغمے کے عوض اسے بیچ دیں۔ چلو نیند بیچ کر خواب خریدیں۔ چلو عبادت دے کر اس سے محبت لے لیں۔ چلو دھوپ بارش چاندنی ہوا اس سے شکر کے بدلے حاصل کریں۔ چلو ظالم سے ظلم خرید کر اسے انسانیت دے دیں۔ چلو کسی سے درد لے کر اسے خوشی دے دیں۔ چلو بے وفائی خرید کر وفا دے دیں۔ آؤ ایک طوائف سے اس کی مجبوری خرید کر اسے عزت دے دیں۔ آؤ آؤ میرے ساتھ آؤ وقت کم ہے یہ نہ ہو دکانیں جل کر خاکستر ہو جائیں یہ نہ ہو زمین قدموں کے نیچے سے اپنا دامن سمیٹ لے ....
    --



    میرے کارواں میں شامل کوئی کم ظرف نہیں ہے
    جو نہ مٹ سکے وطن پر وہ میرا ہمسفر نہیں ہے

    شکریہ
    محمد شعیب تنولی
     
  2. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    زبردست تحریر :)
     
  3. سہیل علوی

    سہیل علوی یونہی ہمسفر

    جی چس آگئی اے لالا جی
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یہ تحریر شعیب صاحب کی ہے اور میں نے انہیں دعوت تو دی ہے "یونہی" پر آنے کی دیکھیں کب تک تشریف آوری ہوتی ہے.
     
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    واہ یارا کمال کر دیا شعیب صاحب نے
    بقول غالب "دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا
    میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے"
     
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    چلو پسینہ دے کر آنسو خریدیں۔ چلو پھول سے خوشبو خرید کر بلبل کے نغمے کے عوض اسے بیچ دیں۔ چلو نیند بیچ کر خواب خریدیں۔ چلو عبادت دے کر اس سے محبت لے لیں۔ چلو دھوپ بارش چاندنی ہوا اس سے شکر کے بدلے حاصل کریں۔ چلو ظالم سے ظلم خرید کر اسے انسانیت دے دیں۔ چلو کسی سے درد لے کر اسے خوشی دے دیں۔ چلو بے وفائی خرید کر وفا دے دیں۔ آؤ ایک طوائف سے اس کی مجبوری خرید کر اسے عزت دے دیں۔ آؤ آؤ میرے ساتھ آؤ وقت کم ہے یہ نہ ہو دکانیں جل کر خاکستر ہو جائیں یہ نہ ہو زمین قدموں کے نیچے سے اپنا دامن سمیٹ لے ....
    --
    تحریر کا بہترین پیرا گراف۔۔۔۔۔۔۔۔!
    شعیب تنولی کے لئے بہت ساری داد
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست تحریر ہے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    میں نے اس تحریر کو متفرق میں منتقل کردیا ہے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں