1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یونہی بیٹھک

'یونہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ماہی, ‏اکتوبر 28, 2013۔

  1. زبیر بھیا اصل میں پاکستان آئے ہوئے تھے اس وجہ سے وہ غیر حاضر تھے۔ :)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. گرد جھاڑنے اور صفائی کے کام میں تو ماہر ہوں :) میں نے تو گھر والوں کو بھی کئی بار آفر کروائی ہے کہ مجھے کسی دن گھر کی صفائی کرنے دیں :sn لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہمیں خالی گھر نہیں چاہیے :cry
    اس ویرانی کو ہم سب نے مل کر دور کرنا ہے۔
    پھر کیا خیال ہے " ٹِند" نہ کروا دی جائے تاکہ نہ بال ہوں گے اور نہ سکون سے سو سکے گی۔ :p
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    حاضر ہوں
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میری تو اب فیس بک سے ناراضگی چل رہی ہے ، فورمز کا تو ستیا ناس کر کے رکھ دیا اس نے
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. Same Here :)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کل میرے ایک دوست نے واٹس ایپ پر بتایا کہ امارات ایر لائن نے 8 تاریخ کو A380 بڑا جہاز اسلام آباد بھیجنا ہے میں نے کیسے پتہ چلا ، بتایا فیس بک کےپیج سے ۔۔ اور میں نے کتنے دن سے فس بک کھولی ہی نہ تھی اور نہ ہی امارات کے پیج کو لائک کر رکھا تھا اس کے بتانے کے بعد دونوں کام کئے ۔۔ اندازہ کر یں آپ
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. میرا خیال ہے کہ بیٹھک میں چائے پانی کا انتظام کرنا پڑے گا۔ پھر شاید کوئی تانک جھانک کرنے والا بھی بیٹھک میں آکر بیٹھ جائے۔ :)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں نے کل پرسوں ایک بات سنی دماغ کے دونوں حصوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے کچھ ورزشیں بھی ہیں۔ دماغ کے دائیں اور بائیں حصے کوآپس میں ہم آہنگ کرنے کے لئے اور یہ ضروری ہے کیوں کہ ایک دماغ کا دایاں حصہ جسم کے بائیں حصے کو کنٹرول کرتا ہے اور بایاں حصہ جسم کے دائیں حصے کو جبکہ یہ دونوں الگ الگ کام کرتے ہیں ، دایاں آرٹس، تخلیقی کام اور جذبات کے کھیل میں مصروف رہتا ہے اور بایاں سائنس حساب کتاب اور منطقی کام کرتا ہے اب ان دونوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے اگر تھوڑی سی ورزش کر لی جائے تو واقعی فائدہ محسوس ہوتا ہے۔ اندر کافی سکون آنا شروع ہو جاتا ہے اور اندر کا شورو غل کم ہونے لگتاہے۔۔
     
    تجمل حسین اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    جی بالکل درست بات ہے @زبیر.
    آپ ضرور ہمیں بتائیں کہ وہ کونسی ورزشیں ہیں جس سے ہم خود کو فٹ رکھ سکتے ہیں.
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    نیکی کے کام میں دیر کیسی... جلدی انتظام کریں @تجمل حسین :D
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. یوگا وغیرہ کے متعلق بھی کچھ ایسی ہی باتیں سنی ہیں۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پیش ہے ٹھنڈی ٹھار میٹھی لسی :)

    [​IMG]

    لسی کے بعد سب کے لیے چائے :sn

    [​IMG]

    [​IMG]

    مزید کچھ چاہیے ہو تو بندہ حاضر ہے۔ :rolleyes:
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیوں ظلم کرتے ہو تجمل میاں
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    فٹ رکھنے کی ورزشیں تو اور میں یہاں دماغ کے دونوں حصوں کو ہم آہنگ کرنے کی ورشوں کی بات کر رہا ہوں۔ ویسے سادہ کام آپ کر سکتے ہیں کہ دائیں بازو کو بائیں جانب اور بائیں کو دائیں جانب کرتے رہیں لیکن سر سیدھا رکھ کے سیدھا دیکھتے ہوئے۔یو ٹیوب سے دیکھ کر ویڈیوز کے لنک دیتا ہوں ۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    زبیر بھائی ورزش تو پابندی سے نہیں کر پارہا جس کی وجہ سے پیٹ باقاعدگی و پابندی سے ڈینجر لائن کی طرف بڑھ رہا ہے پیٹ اور سینے کا چھ انچی فاصلہ کم ہو کر چار انچ رہ گیا ہے کوئی آسان ورزش اگر ممکن ہو تو ضرور بتائیں
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. کیسا ظلم بھیا جی :rolleyes:
    ایک ڈاکٹر صاحب مع نیم حکیم صاحب نے ایک ورزش اس کام کے لیے گارنٹی کے ساتھ بتائی تھی لیکن ہے ذرا (ذرا نہیں کافی زیادہ) مشکل، اگر کہیں تو بتاؤں :p
     
  18. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں نے ایک فٹنس انسٹرکٹر کی یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی جو کہ کل 15 منٹ کی ورزش پر مشتمل ہے اب آپ خود کہ اگر اتنا سمجھا لیں کہ صرف پندرہ منٹ خود کو تکلیف دینی ہے تو سب کچھ آپ کے کنٹرول میں آ سکتا ہے۔ تکلیف کے بغیر کچھ نہیں ملتا یہ حقیقت ہے جبکہ کچھ بھی مشکل نہیں یہ دوسری حقیقت ہے۔
    پندرہ منٹ اور تھوڑی سی خالی جگہ بس اتنا کچھ ہی آپ کو درکار ہو گا۔
     
  19. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں خود کو سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کیوں بہت سارے کام شروع کر کے ان کو جاری نہیں رکھا جا سکتا ، کیوں کچھ آسان کام بھی ترجیحات میں نیچے چلے جاتے ہیں جو کہ ساتھ ساتھ کئے جا سکتے ہیں۔ کیوں چند آسان کاموں کےلئے بھی اپنے قوت ارادی کو استعمال میں لانا پڑتا ہے۔ ایسے ہی کچھ کیوں دماغ میں چل رہے تھے
    تھوڑا سا جو سمجھ آیا وہ یہ کہ کچھ کاموں کو عادت کا حصہ بنالینا چاہیے تاکہ ان کے لئے قوت ارادی نہ صرف کرنا پڑے ۔ اسی سوچ کا نتیجہ ہے کہ میں یہ باتیں یہاں لکھ رہا ہوں کیوں کہ
    اگر میں نیا دھاگہ بنانے کا سوچتا تو شاید موضوع پر زیادہ مواد نہ ہونے کی وجہ سے سوچ کو ہی ترک کر دیتا ، اگر لکھنے کی منصوبہ بندی میں پڑ جاتا تو شائد دوبارہ سے سوچ کی یہ لہر پیدا ہی نہ ہو پاتی ۔۔۔میں نے ایک چیز سمجھی جو کہ شاید ادھورا سچ ہو یا صرف میرے لئے سچ ہو اور آپ لوگوں کے لئے کچھ اور
    مجھے لگتا ہے کہ حقیقت کو بیان کرنے کے لئے زیادہ تگ ودو نہیں کرنا پڑتی اور نہ ہی اپنی قوت ارادی خرچ کرنا پڑتی ہے لیکن یہ حقیقت بھی تو وقتی حقیقت ہوتی ہے اور وقتی حقیقت سے میں یہ سمجھا کہ وقتی حقیت کو اسی وقت بیان کر دینا چاہیے ۔ جیسا کہ

    جہاں میں ہوں یہاں گھر بات کرنے کے لئے بھی پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں اور کافی سارے ، تھوڑوں سے کام نہیں چلتا۔
    کمیونیکشن کی لگ بھگ ساری ہی ایپلی کیشن یہاں بلاکڈ ہیں اب اس مسئلے کے حل کے طور پر میں نے اپنا ایک وی پی این سرور سیٹ کر رکھا تھا جو کہ کچھ ماہ چلتارہا اور پچھلے چند روز سے میں اس سے بھی کنکٹ نہیں ہو پا رہا تھا اور گھر بات کرنے کے لئے بڑی مشکل پیش آ رہی تھی لیکن مشکلات کی خوبی یہ ہے کہ انسان کو بہت کچھ نیا سکھا جاتی ہیں۔

    اصل میں یہاں کی آئی ایس پیز نے شائد UDP یوزر ڈیٹاگرام پروٹوکول کو ہی بلاک کر دیا تھا اور اسی پروٹوکول کے ساتھ میں نے سرور پر اوپن وی پی این انسٹال کیا تھا۔ گوگل پلے سٹور پر موجود بہت ساری ایپلی کیشن بھی یہی پروٹوکول استعمال کرتی ہیں شاید اسی وجہ سے وہ انسٹال تو ہو جاتی ہیں لیکن وروچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سے کنکٹ نہیں ہو پاتیں۔ اب کل میں نے سرور پر TCP ٹرانس میشن کنڑول پروٹوکول کے اوپن وی پی این انسٹال کیا تو میر ا مسئلہ حل ہو گیا اور امید ہے کہ یہ مسئلہ دوبارہ نہیں ہو گا سست روی کو تھوڑا برداشت کرنا پڑے گا ۔ TCP کو شاید ہی بلاک کیا جائے کیوں کہ ویب سائٹس اور بہت ساری ایپلی کیشنزhttps ٹریفک کے لئے یہی بنیادی پروٹوکول استعمال کرتی ہیں۔

    TCP کی تعریف

    ٹی سی پی یعنی ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکل انٹرنیٹ پروٹوکولIPکی ایک قسم ہے جس میں ڈیٹا پیکیٹ کی شکل میں انٹر نیٹ پر ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر کی طرف بھیجا اور وصول کیا جاتا ہے۔
    ٹی سی پی ایرر ز کو چیک کر کے یہ یقینی بناتا ہے کہ ڈیٹا جیسے بھیجا جائےایسے ہی خرابیوں سے پاک وصول بھی ہو اس لئے ٹرانسمیشن کے دوران ہونے والی خرابیوں کو دور کیا جاتا ہے اور اس چیکنگ میں زیادہ وقت لگتا ہے جس کے نتیجے میں یہ منتقلی قدرے سست ہوتی ہے ۔ http, https, ftp وغیرہ ڈیٹا کی منتقلی کے لئے ٹی سی پی ہی استعمال کرتے ہیں۔

    UDP کی تعریف

    یوزر ڈیٹا گرام پروٹوکول یا یونیورسل ڈیٹا گرام پروٹوکول بھی پیغامات یا ڈیٹا کی ترسیل کے لئے استعمال ہونے والی انٹرنیٹ پروٹوکول کی ایک دسری قسم ہے جس میں ڈیٹا قدرے بڑے پیکٹ کی صورت میں متنقل کیا جاتا ہے اور یہاں اس کی خرابیوں کو چیک نہیں کیا بلکہ تیزرفتاری حدف ہوتی ہے۔اس بات کی گارنٹی نہیں ہوتی کہ وصول شدہ ڈیٹا خرابیوں سے پاک ہو گا۔آن لائن گیمز ویڈیو سٹریمنگ اور ووائپ سروسزUDP استعمال کرتی ہیں۔

    میرے کیس میں مجھے اب یوڈی پی کے نسبت سست رفتار کو تو برداشت کرنا پڑے گا لیکن کم از کم سکائپ ، واٹس ایپ وغیرہ پر بات ضرور ہوتی رہے گی۔ جب تک یو ڈی پی کو بلاک نہیں کیا گیا تھا ویڈیو کالز کوالٹی کمال تھی جو کہ اب گزارے لائق ہے۔

    @تجمل حسین لگے ہاتھوں اردو جواب کے لئے دو یا دو سے زیادہ سوالات اور جوابات بھی اکٹھے ہو گئے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. بہت خوب۔ اسے کہتے ہیں ایک تیر سے دو شکار۔ :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں