1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

یونہی بیٹھک

'یونہی' میں موضوعات آغاز کردہ از ماہی, ‏اکتوبر 28, 2013۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    میں نے بارہا اس موضوع پر غور کیا کہ " موت کیا ہے"؟ اس سے زندگی کا کیا رشتہ ہے۔؟
    ایک دن میں نے ایک سمندری جہاز دیکھا ، جب وہ ساحل سے دور ہوا اور نظروں سے اوجھل ہو گیا تو لوگوں نے کہا " چلا گیا "
    میں نے سوچا ، دور ایک بندر گاہ ہو گی ، وہاں یہی جہاز دیکھ کر لوگ کہیں گے "آ گیا"
    شاید اسی کا نام "موت" ہے۔۔۔ ایک پُرانی زندگی کا خاتمہ اور ایک نئی زندگی کا آغاز۔
    ( خلیل جبران)
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @سیدعلی رضوی برادر یہاں میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں، "محبت اگر سچی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ حاصل بھی ہوجائے ۔ بےغرض تو جب ہی کہلائے گی کہ اس کو پانے کی تمنا بھی چھوڑ دی جائے ۔ ورنہ تو محض سودے بازی ہوگی "۔
    میری نظر میں محبت جیسے پاکیزہ جذبے کے لئے یہ دونوں الفاظ ہی مناسب نہیں ہیں۔
    میری رائے سے آپ لوگوں کا متفق ہونا ضروری نہیں ، اختلافِ رائے کا حق بہرحال سب کو ہے۔
     
    عمراعظم اور سیدعلی رضوی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    محبت کیا ہے ؟ اس کا موازنہ یقینا" اُس لطیفے میں استعمال شدہ لفظ "نرا سیاپا" سے نہیں کیا جانا چاہیئے۔ شاید اس بات کی وضاحت ضروری ہو گئی ہے کہ مزاح کو سنجیدگی کا لبادہ دینا مناسب نہیں ہے۔محبت کیا ہے اس کا ادراک مجھ جیسے محبت شناس بندے سے بہتر کون جان سکتا ہے۔
    چونکہ میری نظر میں زمین و آسمان کی وسعتوں سے جذبہء محبت کو نکال دیا جائے تو باقی خلا ہی رہ جائے گا ۔۔ اللہ کی اپنی مخلوق سے محبت سے لے کر انسانوں کی باہمی محبت ،وہ عنصر ہے جو اس کائنات کے وجود کو قائم رکھنے میں نہ صرف کلیدی کردار ادا کر رہا ہےبلکہ اس کے وجود کا ضامن ہے۔۔ در حقیقت محبت ہی نسل انسانی کی افزائش ،ترقی اور تمدن کا آئین وضع کرتی ہے۔ محبت خوشبو ہے جسے پھیلنے سے نہیں روکا جا سکتا ،محبت اعتماد ہے جس کے بغیر زندگی کی موت واقع ہو جاتی ہے۔یقین محبت کا وہ رشتہ ہے جس کے بغیر محبت کی سانسیں اُکھڑ جاتی ہیں۔غرض محبت ہی سر خوشی بھی ہے ،روشنی بھی ہے اور بلندی بھی۔یہ ہی وہ جذبہ ہے جسے اظہار کے لئے الفاظ کی ضرورت نہیں ہے۔رابطے کے لئے کسی وسیلے کی ضرورت نہیں ہے۔یہی وہ جذبہ ہے جو سر زمین کے دو مختلف سروں پر موجود دو انسانوں کو بغیر کسی وسیلے کے باہمی ربط فراہم کرتا ہے۔گویا محبت لا محدود مطالب کا مجموعہ ہے جسے احاطہء الفاظ میں لانا محال ہے،
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    زبردست وضاحت عمر بھائی۔
    آپ کی ہر بات سے سو فیصد متفق ہوں۔
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    یہ مری موت کے اسباب میں لکھا ہو گا
    خون میں عشق کی مقدار زیادہ نکلی
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    باپ : کیوں رو رہے ہو بیٹا۔
    بیٹا : ٹیچر نے مارا ہے۔
    باپ : تم نے ضرور کوئی غلطی کی ہو گی
    بیٹا ِ نہیں ابو ۔۔ میں تو آرام سے سو رہا تھا۔
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :D:D
     
    زبیر اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    قسمت میں لکھا ہی سب کچھ ہوتا تو انسان کو دعا مانگنا کبھی نہ سیکھایا جاتا۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بالکل سنجیدگی سے کہا تھا ۔۔:confused:
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. اے خان

    اے خان یونہی ہمسفر

    غیر حاضری کے لئے معذرت خواہ ہوں.
    امید ہے سب بخیر ہونگے.
     
    تجمل حسین، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی جناب۔۔ ہم خیریت سے ہیں ، سنائیں آپ کہاں مصروف رہے اتنے دن؟
     
    تجمل حسین اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    خوش آمدید @اے خان بھائی۔ ہم لوگ تو بخیریت ہیں البتہ آپ کی غیر حاضری کی وجہ سے فکر مند رہے ہیں۔امید ہے کہ آپ بخیر و عافیت رہے ہونگے۔ان شاءاللہ۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    عمر بھائی کیسے ہیں آپ؟
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جی ! اللہ کو شکر ہے۔ الحمدللہ میں بخیر و عافیت ہوں۔ آپ کیسے ہیں ؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی عمر بھائی اللہ کے فضل سے میں بھی اچھا ہوں، ہمارا ایک ینگ ہمسفر بھی آیا ہے آج۔۔ ملاقات ہوئی آپ کی ؟
     
  16. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اچھا جی مان لیا :)
     
  17. بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ.
    بیٹھک کی گرد جھاڑنے پر ہم @تجمل حسین کے شکر گزار ہیں ;)

    ویسے اب تو عرصہ دراز سے "ویرانی" یونہی کی پہچان ہے :(
    ناصر کاظمی نے شاید یونہی کے لئے ہی کہا تھا...

    ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصر
    اداسی بال کھولے سورہی ہے
    :cry:cry
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    اس شعر کو ہم یوں پڑھ لیتے ہیں

    یونہی فورم کی دیواروں پہ ناصر
    اداسی بال کھولے سورہی ہے

    :oops:
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    تجمل حسین نے بارہ لوگوں کو ٹیگ کیا ہے، ایک خاتون تو دیر سے ہی سہی، لیکن آتو گئیں....
    باقی ہمسفروں کا دور دور تک کوئی اتا پتا نہیں :oops:
    :rolleyes:
    حتی کہ @زبیر بھی شاید کئی دن سے یہاں تشریف نہیں لائے :eek:
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں