1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ہیولٹ پیکارڈ

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ہیولٹ پیکارڈ جو ایچ پی کے نام سے جانی پہچانی جاتی ہے، پرنٹرزاور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے حوالے سے دنیا کے نامور کمپنی ہے۔ اس کا ہیڈ کواٹر پالو آلٹو، کیلی فورنیا، امریکہ میں ہے لیکن اس کے شاخیں دنیا کے بیشتر ممالک میں موجود ہیں۔ ایچ پی اس وقت مالیاتی اعتبار سے دنیا کی اہم ترین کمپنیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ 2011 ء میں ایچ پی کا سالانہ ریونیو127.24 بلین ڈالر تھا۔ اس کے مقابلے میں آئی بی ایم کا کا ریونیو 106.91 بلین ڈالر تھا۔

    ایچ پی کے بانی دو دوست بل ہیولٹ اور ڈیو پیکارڈ ہیں۔ ان دونوںنے 1934 ء میں اسٹینفورڈ یونی ورسٹی سے گریجویشن کیا ۔ ایچ پی کی ابتداء انہوں نے یکم جنوری 1939 ء کو اس وقت کی جب وہ پوسٹ گریجویشن کررہے تھے ۔ ایچ پی کا نام رکھنے کی بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ بل ہیولٹ اپنی کمپنی کو ہیولٹ پیکارڈ کا نام دینا چاہتا تھا مگر ڈیو پیکارڈ کے خیال میں اس کا نام پیکارڈ ہیولٹ ٹھیک ہے۔ ان دونوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے ٹاس کا سہارا لیا جو ڈیو پیکارڈ جیت گیا اور اس طرح کمپنی کا نام پیکارڈ ہیولٹ رکھ دیا گیا۔ مگر بعد تلفظ میں مشکلات کی وجہ سے اس کا نام بدل کر ہیولٹ پیکارڈ کردیا گیا۔

    ایچ پی کا کاروباری لحاظ سے سے پہلا کامیاب پروجیکٹ ایک آڈیو آسی لیٹر (ماڈل 200A) تھا۔ یہ آڈیو آسی لیٹر 54.40 ڈالر کا تھا جبکہ اس وقت دیگر آڈیو آسی لیٹرز کی قیمت کم از کم دو سو ڈالر تھی۔ ماڈل 200A کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ایک چھوٹے سے لائٹ بلب کو بطور حرارت کے مطابق متغیر مزاحمت استعمال کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آڈیو آسی لیٹرز کی یہ سیریز 1972 تک جاری رہی۔ اس سیریز کا آخری آسی لیٹر 200AB تھا۔ اس طرح یہ سیریز 33 سال تک مختلف مراحل سے گزرتی رہی اور مارکیٹ میں پیش کی جاتی رہی۔ ایچ پی کے اولین صارفین میں والٹ ڈزنی کمپنی بھی شامل ہے جس نے ایچ پی کے تیار کردہ آٹھ عدد آڈیو آسی لیٹر ماڈل 200B خریدے تھے۔

    ابتدائی زمانے میں ایچ پی کمپیوٹر یا الیکٹرانکس کی کسی مخصوص شاخ پر مرکوز نہیں رہی۔ انہوں نے تقریبا تمام اہم صنعتوں میں کچھ نہ کچھ کام ضرور انجام دیئے ہیں۔ آپ کو پڑھ کر شاید حیرت ہو کہ ایچ پی نے زراعت کے شعبے میں بھی کام کیا ہے۔بعد میں اس نے خود کو صرف اعلیٰ معیار کے تجزیاتی اور شماریاتی آلات تک محدود کردیا۔ 1940ء سے 1990ء تک ایچ پی کا بنیادی کام سگنلز جنریٹرز، وولٹ میٹرز، آوسیلو اسکوپس، کائونٹرز اور دیگر تجزیاتی آلات کی تیاری اور فروخت رہا ہے۔ اس کے تیار کردہ آلات کی درستگی اور ان کی رینج اسے دوسری کمپنیوں سے ممتاز بناتی تھی۔

    ایچ پی نے کمپیوٹر کی دنیا میں اپنا پہلا قدم 1966 ء میں HP 2100 اور HP 1000 سیریز کے مائیکرو کمپیوٹرز متعارف کرواکے رکھا۔ وائرڈ میگزین کے مطابق دنیا کا پہلا پرسنل کمپیوٹر (9100A) ایچ پی نے 1968 ء میں بنایا تھااور اس کی قیمت 5000 ڈالر تھی۔ لیکن ایچ پی سے ڈیسک ٹاپ کیلکولیٹر کہتی ہے۔ بل ہیولٹ کے مطابق اگر ہم اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کہتے تو صارفین اسے مکمل پراڈکٹ کو مکمل طور پر مسترد کردیتے۔کیونکہ یہ آئی بی ایم کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی طرح دکھائی نہیں دیتے تھے۔

    دنیا کا پہلا دستی الیکٹرانک سائنٹیفک کیکولیٹر جو HP35 کہلایا، بنانے کا سہرا بھی ایچ پی کے سر ہے۔ اسی طرح پہلا گرافنگ کیلکولیٹر بھی ایچ پی نے تیار کیا۔ اس کے علاوہ 1974ء میں پہلا دستی پروگرام ایبل HP65 ، 1979ء میں پہلا الفا نیومیرک اور پروگرام ایبل HP41C بھی ایچ پی نے تیار کیا۔

    1984ء میں ایچ پی نے ان جیٹ اور لیزر جیٹ دونوں پرنٹرز متعارف کروائے۔ ساتھ اسکینرز کی بھی ایک سیریز متعارف کروائی گئی۔ بعد میں ان تینوں کوملا کر ایک آلے میں تبدیل کردیا گیا جو بیک وقت پرنٹر، اسکینر، فو ٹو کاپیئر اور فیکس مشین کام دے سکتا تھا۔ ایچ پی کے تیار کردہ لیزر جیٹ پرنٹرز مکمل طور پر کینون کے پرنٹ انجن پر انحصار کرتے ہیں۔ تاہم ایچ پی اپنے پرنٹرز کے لئے ہارڈویئر، فرم ویئر اور سافٹ ویئر خود تیار کرتا ہے ۔

    HP-touchpadوقت کے ساتھ ساتھ ایچ پی نے چھوٹی کمپنیوں کو خرید کر اپنے کاروبار کو توسیع بھی دی۔ 1989 ء میں ایچ پی نے Apollo کمپیوٹرز، 1995 ء میں Convex کمپیوٹرز اور2002ء میں Compaq کو خرید لیا۔ اس سے پہلے Compaq خود Tendem کمپیوٹرز اور ڈجیٹل ایکوپمنٹ کارپوریشن جیسی نامور کمپنیوں کو خرید چکا تھا۔

    1999ء میں ایچ پی نے کمپیوٹر کے علاوہ تمام کاروبار ایچ پی سے علیحدہ کرکے ایک نئی کمپنی کی بنیاد رکھی۔ یہ کمپنی Agilent کہلاتی ہے۔ اس کمپنی میں شامل تمام کاروبار مجموعی طور پر 8 بلین ڈالر مالیت کے تھے اور کمپنی کو ابتداء ہی میں 30 ہزار ملازمین ورثے میں ملے۔2002ء میں ایچ پی نے Compaqکے اسے انضمام کرلیا اور 2008ء میں ESDکو خرید ا۔ یہ تینوں مواقع کمپنی کی تاریخ میں بے حد اہم سمجھے جاتے ہیں۔ 2009ء میں ایچ پی نے 3Comنامی مشہور کمپنی کو خریدنے کا اعلان کیا اور 12اپریل 2010ء کو خریداری کا یہ عمل مکمل ہوا۔ اسی ماہ یعنی 12اپریل 2010ء کو ایچ پی نے Palmکو بھی خریدا۔ اس سے پہلے یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ Palm Incکو ایچ ٹی سی، ڈیل یا RIMخرید لیں گے۔

    ایچ پی ٹیکنالوجیز اور پراڈکٹس

    پرنٹر، اسکینر، ڈیجیٹل کیمرے، کیلکولیٹر ،PDA، سرورز اور پرسنل کمپیوٹر ایچ پی کی کامیاب ترین مصنوعات سمجھی جاتی ہیں۔ خصوصا پرنٹرز اور اسکینرز کے حوالے سے ایچ پی کا نام ہی معیارمانا جاتا ہے۔ لیکن ایچ پی خود کو صرف سافٹ ویئر اور ہارڈویئر کمپنی کے طور پر پیش نہیں کرتا بلکہ ایچ پی ایک ایسی کمپنی کی صورت میں خود کو روشناس کروارہا ہے جو آئی ٹی کے حوالے سے تمام تر خدمات فراہم کرتی ہے۔ ایچ پی کے اہم حصے مندرجہ ذیل ہیں۔

    ٭… امیجنگ اور پرنٹنگ گروپ

    ایچ پی کا امیجنگ اور پرنٹنگ گروپ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا پرنٹر ہارڈویئر، پرنٹنگ سپلائیز اور اسکینگ ڈیوائسز فراہم کنندہ ہے۔ ان کی تیار کردہ مصنوعات عام صارفین ، چھوٹے بڑے اداروں میں زیر استعمال ہیں۔ یہ گروپ لیزر پرنٹرز، انک جیٹ پرنٹرز، انڈیگو ڈیجیٹل پریس، ایچ پی آئوٹ پٹ منیجمنٹ سوٹ وغیرہ پر کام کرتا ہے۔

    ٭… پرسنل سسٹمز گروپ

    یہ گروپ بھی دنیا کا سب سے بڑا پرسنل کمپیوٹرز فراہم کرنے والا گروپ ہے۔ یہ گروپ عام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، ایچ پی پویلین، کمپیک پریساریو اور ووڈو پی سی سیریز سمیت ونڈوز، لینکس اور یونکس کے لئے ورک اسٹیشن بھی فراہم کرتا ہے۔ اس گروپ کی دیگر سرگرمیوں میں ایچ پی iPAQ پاکٹ پی سی اور دیگر دستی کمپیوٹر ڈیوائسس کی تیاری بھی شامل ہے۔ پرسنل کمپیوٹرز سے منسلک بیشتر ہارڈویئر ایچ پی کا یہی گروپ تیار کرتا ہے۔

    ٭… ٹیکنالوجی سلوشن گروپ

    اس گروپ میں ایچ پی اینٹرپرائز اسٹوریج ا ینڈ سرورزگروپ ، ایچ پی سروسز اور سافٹ ویئر گروپ شامل ہیں۔ اینٹر پرائز اسٹوریج اینڈسرورز گروپ کے بنیادی امور میں پرولیئنٹ x86 بیسڈ سرورز جو پہلے کمپیک تیار کرتا تھا، x86 اور اٹانیئم بیسڈ بلیڈ سرورز اور ایلفا پروسیسرز کے حامل سرورز تیار کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ NonStop آپریٹنگ سسٹم ، HP9000 سپر ڈوم سیریز کے سرورز اور ورک اسٹیشنز ، EVA اسٹوریج ایرے کی تیاری کا ذمہ دار بھی ہے۔
    ایچ پی کا سافٹ ویئر گروپ اوپن ویو فیملی کے منیجمنٹ سافٹ ویئر اور اوپن کال فیملی کے ٹیلی کام سافٹ ویئر تیار کرتا ہے۔

    ٭…ایچ پی لیبز

    ایچ پی لیبز ایچ پی کا تحقیقی مرکز ہے جس کے بنیادی کاموں میں نئی ٹیکنالوجیز کی تیاری، پرانی ٹیکنالوجیز کو بہتر بنا کر زیادہ محفوظ اور مفید بنانا اور نئی ایجادات کرنا شامل ہیں۔ ایچ پی لیبز 1966ء میں قائم کی گئی تھیں۔ ایچ پی اس وقت صرف عام استعمال کی مصنوعات نہیں، بلکہ سپر کمپیوٹرز بھی تیار کررہا ہے۔ سپر کمپیوٹرز کے حوالے تحقیق بھی ایچ پی کی انہیں لیبز میں کی جاتی ہے۔ اس وقت دنیا کے اہم سپر کمپیوٹرز میں کچھ ایچ پی کی تیار کردہ ہے۔ کچھ عرصے پہلے تک ایچ پی کی تیار کردہ سپر کمپیوٹر TOP500 رینکنگ میں بہت اچھے رینک پر تھے مگر اب بیشتر ابتدائی پوزیشنز پر دیگر کمپنیوں کے سپر کمپیوٹرز موجود ہیں۔

    پارٹنر شپ

    لینکس اور اوپن سورس سافٹ ویئر کے اہم ترین حامیوں میں ایچ پی بھی شامل ہے۔ ایچ پی کے کچھ ملازمین جیسے ڈیبیئن (Debian) کے پروجیکٹ لیڈر بڈالے گربی وغیرہ ایسے ہیں جن کا ماضی اور حال دونوں اوپن سورس تحریک کے تحت گزرا ہے۔ ایچ پی کی ایک الگ اوپن سورس کمیونٹی ہے جس میں دنیا بھر سے رضاکار حصہ لیتے ہیں۔ لینکس کمیونٹی میں اپنے اوپن سورس ڈرائیورز کی وجہ سے ایچ پی بہت اچھی ساکھ رکھتا ہے۔ ساتھ ہی ایچ پی مائیکروسافٹ سمیت تمام اہم سافٹ ویئر کمپنیوں کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے ان کی ٹیکنالوجیز کی مدد سے اپنی مصنوعات کو بہتر بنا رہا ہے۔

    حریف

    ایچ پی چونکہ بہت سے شعبوں میں کام کر رہا ہے لہٰذا اس کے کاروباری مدمقابل بھی بہت سے ہیں۔ کمپیوٹر کے حوالے سے ان میں اہم ترین ایپل، ڈیل، گیٹ وے، سونی اور توشیبا ہیں۔ سرورز میں ایچ پی کا مقابلہ براہ راست آئی بی ایم، سن مائیکرو سسٹمزاور ڈیل کے ساتھ ہے۔ پرنٹرز کے شعبے میں ایچ پی کا ٹکراؤ کینن، برادر، ایپسن، لیگزمارک اور ڈیل کے ساتھ ہے۔ البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایچ پی کا سب سے بڑا حریف اس وقت ڈیل ہے۔

    15جون 2011ء کو ایچ پی نے اوریکل کے خلاف ایک قانونی پیٹیشن عدالت میں جمع کروائی تھی کہ اوریکل نے ایٹانیم پروسیسرز کی سپورٹ ختم کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ یاد رہے کہ مائیکروسافٹ بھی ایٹانیم پروسیسرز کے لئے ڈیویلپمنٹ بند کرچکا ہے۔ اوریکل جو دنیا کی تیسری بڑی سافٹ ویئر کمپنی ہے اور ایچ پی کے درمیان تناؤ وقت کے ساتھ بڑھتا ہے جا رہاہے اور اکثر ان کی باہمی چپکلش خبروں میں رہتی ہے۔یکم اگست 2012ء کو عدالت نے ایچ پی کے حق میں فیصلہ بھی دے دیا ہے۔
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب،
    میں نے جب لیپ ٹاپ لینے کا سوچا تھا تو یقین کیجئے میں ایچ پی لینے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن اس دن ایچ پی کے اچھے ماڈلز دستیاب ہی نہیں تھے ایسے میں میری نظر توشیا پر پڑی اور مجھے پسند آگیا.
    یوں میں نے توشیبا لےلیا جو بہت اچھا چل رہا ہے اور مجھے پسند بھی ہی لیکن اگلی بار جب بھی ارادہ کیا ایچ پی ہی لوں گا.
    پرنٹنگ کے میدان میں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایچ پی کا کوئی ثانی نہیں اسی طرح سکیننگ میں بھی ایچ پی سر فہرست ہے.
    چند دن قبل میں نے ایک الیکٹرانک شاپ پر ڈیل کا ایک لیپ ٹاپ لینکس کی مشہور ڈسٹرو ابنٹو کے ساتھ دیکھا اور عام ونڈوز سسٹم کے مقابلے میں اس کی قیمت چار سو درہم کم تھی یعنی پاکستانی لگ بگ گیارہ ہزار.
     
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ڈیل تو مجھے مفت میں ملے تب بھی نہ لوں.....
    یا تو اس کا ہارڈ وئیر ڈنگ ٹپاؤ ہے یا پھر مجھ سے اس کی کیمسٹری نہیں ملتی....
    بہرحال میں نے تو ڈیسک ٹاپ جس کے پاس بھی ڈیل دیکھا اسے روتا دھوتا پایا.....
    پرسوں ایک احمق اعظم سے ملاقات ہوئی....
    میرا کلاس فیلو ہے...
    اس کے بھائی نے اسے سعودی عرب سے ایک ایچ پی کا بہترین لیپ ٹاپ بھیجا.... میرے پاس آیا تھا انسٹالیشن اور ٹیوننگ وغیرہ کروانے.... دیکھ کر میرے تو منہ میں پانی آ گیا....
    مگر اس گدھے کا کہنا تھا کہ یہ کیا بکواس چیز بھیج دی بھائی نے .... اتنی بڑی ایل سی ڈی ، 14 یا 15 انچ ہوتی...
    اور پرسوں وہی حضرت آئے ہوئے تھے ایک ڈیل کا لیپ ٹاپ لے کے....
    بڑے فخر سے دکھایا کہ وہ 3 ہزار کا دے کے یہ لایا ہوں.
    ہارڈ ڈسک 30 جی بی ،(ایچ پی میں 260جی بی تھی) ریم ون جی بی مگر کارکردگی 256 ایم بی جیسی....
    صرف دیکھنے میں خوبصورت تھا ، باقی سب کچھ گھٹیا....
    لیپ ٹاپ آن کیا تو بیٹری 90پرسنٹ تھی . صرف 7 منٹ میں اس نے وہ 90پرسنٹ پھوک دی....
    چارجر پہ لگا کے انسٹالیشن شروع کی .... تو وندوز سیون انسٹال ہوتے ہوتے ڈیڑھ گھنٹا لگ گیا...
    اس کے بعد جب آڈیو ڈرائیور انسٹال کرنے لگا تو ڈیل صاحب 3 بار ہینگ ہو گئے.... قصہ مختصر مزید پونا گھنٹا کھپنے کے باوجود ڈرائیور انسٹال نہ ہو پائے.....
    اور میں جو ہمیشہ سے ہی ڈیل سے متنفر تھا ، اس تازہ ترین واقعے نے تو بتی ہی گل کر دی....
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ڈیل مجھے بھی اچھا نہیں لگتا لیکن یہاں ایک بات بتاتا جاؤں کہ ڈیل کےلیپ ٹاپ میں ویب کیم کا رزلٹ بہت اچھا ہوتا ہے ،اگر ویب کیم گندہ ہے تو توشیبا کا.
    لیکن یہ بات بھی یاد رکھیئے کہ لیپ ٹاپ کی لک بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے ایک اچھی کنفگریشن کا سسٹم بھی اگر نظر آنے میں اچھا نہ ہو تو واقعی صارف نہیں خریدے گا.
    میرا لیپ ٹاپ دیکھ کر دو دوستوں نے وہی ماڈل خریدا، ایک اور دوست کے پاس سونی وائیوو تھا اس نے آفر کی کہ توشیبا سے بدل لو میں نے مسکرا کر ٹال دیا کیوں کہ وہ سونی وائیو مجھے دیکھنے میں اچھا نہیں لگ رہا تھا.
     
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ٹوشیبا کچھ عرصہ میرے استعمال میں رہا ہے....
    اس کے ویب کیم سے کبھی واسطہ نہیں پڑا اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتا.
    اور یہ بتائیے کہ بڑی ہارڈ ڈسک کے ساتھ ایک ایچ پی لیپ ٹاپ کس قیمت پر مل سکتا ہے؟؟
    میں نے لینا ہے اپنے لیے
     
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایچ پی لیپ ٹاپ ہو یا کوئی اور بڑی ہارڈ ڈسک اتنا مسئلہ نہیں ہے ہارڈ ڈرائیو تو آج کل بہت سستی ہیں۔ یہاں پر ایک استعمال شدہ لیپ ٹاپ اچھی کنفگریشن کے ساتھ اچھی حالت میں لگ بھگ 800 درہم تک مل جاتا ہے جو کہ پاکستانی لگ بھگ 21000 ہزار بنتا ہے۔
     
  7. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    میرا اندازا ایک ہزار درہم تک تھا....
    چلیں خیر ہے ، اصل میں 2 ٹی بی اس وقت میرے پاس چل رہی ہے. اور آپ کو پتا ہے ایک بار بندہ ٹی بی کی آزادی کا مزہ چکھ لے تو پھر جی بی والا حساب بہت تنگ محسوس ہوتا ہے
     
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انٹرنل ہارڈ ڈرائیو 2 ٹی بی؟
    کیا کرتےہیں آپ اتنی سپیس کا؟
     
  9. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    میرا آٹی فیلد میں تجربہ کم ہے پر میں ڈیل کو سپورٹ کرتا ہوں سونی بھی ٹھیک ہی ہے پر اس میں شاید ٹیکنیکل سپورٹ نہیں ڈیل میں ہے اور میرے پاس ایک عدد کورم بک بھی ہے پر ونڈو سسٹم زندہ باد
     

اس صفحے کو مشتہر کریں