1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ٹیکنالوجی نیوز ہواوے آنر فائیوایکس Honor 5X کو انڈرائید مارش میلو نےپھر سے جوان کر دیا

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏جون 26, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    السلام علیکم،
    جن دوستوں کے پاس ہواوے آنر فائیوایکس Honor 5X ہے ان کے لئے خوشخبری کہ کافی انتظار کے بعد ہواوے نے اس کے لئے اپ ڈیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یوں ہواوے آنر فائیو ایکس کے صارفین بہت جلد اپنے ڈیوائس کو انڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن مارش میلو پر اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔

    temp.JPG

    لگ بھگ 10 فیصد تک انڈرائیڈ ڈیوائسز جون 2016 میں مارش میلو پر جمپ لگا چکی ہیں ۔ مارش میلو پچھلے سال اکتوبر میں ریلیز ہوا تھا اور پہلے Nexus ڈیوائسز کو انڈرائیڈ کا یہ ورژن میسر آیا تھا اور بعد میں دوسری ڈیوائسز بھی رفتہ رفتہ اس پر متنقل ہونے لگیں۔ اگر دیکھا جائے تو آنر فائیو ایکس کو کافی تاخیر سے یہ اپ ڈیٹ میسر آیا ہے جب کہ گوگل نے انڈرائیڈ کے اگلے ورژن انڈرائیڈ این Android N کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے۔
    آنر فائیو ایکس کے صارفین کو خودکار طریقے سے یہ اپ ڈیٹ ملنی چاہیے لیکن اگر کوئی صارف صبر نہیں کرنا چاہتا تو وہ براہ راست اپ ڈیٹ یہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ کر کے مینولی انسٹال کر سکتا ہے لیکن یہاں یہ بات یاد رہے کہ اس طرح ڈیٹا بھی ضائع ہو سکتا ہے اور ڈیوائس کو بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں