1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ھومیوپیتھی کے شائقین کے لیے

'طب و صحت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد یاسرکمال, ‏جون 3, 2016۔

  1. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    روزنامہ اسلام، میں ہر جمعرات کو میگزین (صفحے) پر ایک ھومیو ڈاکٹر کالم لکھتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کا نام "ڈاکٹر ناصر الدین سید صاحب " ہے۔
    موصوف ایک لمبا عرصہ اس کالم کے ذریعے فری طبی مشورے بھی دیتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے کالم پڑھ کر مجھے ھومیو پیتھی سیکھنے کا جنون ھوا۔ یا یوں کہ لیں کہ چنگاری کو آگ ان کے طبی مضامین نے لگائی۔
    ڈاکٹر صاحب کراچی میں پریکٹس کرتے ہیں اور صحیح معنوں میں ھومیو پیتھی کی خدمت کر رہے ہیں۔ وہ اپنا ایڈریس ظاہر نہیں کرتے اور نہ ہی میڈیسنز بھجوانے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔

    میں لاہورکا رہائشی ہونے کی وجہ سے اُن سے مل نہیں سکتا کیوں کہ ڈاکٹر صاحب کراچی میں رہتے ہیں۔ اور ایک لمبا سفر ہمارے بیچ حائل ہے۔ تاہم کراچی میں رہنے والے لوگ اُن سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

    آپ ان کے کالم درج ذیل ایڈریس پر دیکھ سکتے ہیں:
    http://www.dailyislam.pk/epaper/

    بائیں طرف آرکائیو سیکشن میں وہ تاریخ سیلیکٹ کریں جس پر جمعرات کا دن آرہا ہو۔
    ایک پیج اوپن ہوگا اور اُس پیج پر سب سے نیچے ڈاکٹر صاحب کا کالم موجود ہوگا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏جون 3, 2016
    زبیر، عمراعظم اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. میں نے ان کا کالم تو کبھی نہیں پڑھا شاید پڑھا بھی ہو تو اب یاد نہیں۔ جمعرات کو میرے خیال میں خواتین کا اسلام آتا ہے۔ لیکن آپ کے اس مراسلے سے پرانی یادیں تازہ ہوگئیں اور پرانا دکھ بھی۔۔۔ :(
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    بدھ کو خواتین کا اسلام شایع ہوتا ہے۔ جب کہ جمعرات کو ایک صفحہ میگزین ایڈیشن کے نام سے آتا ہے۔اس صفحے پر ڈاکٹر صاحب کا کالم آتا ہے۔
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ٹھیک۔ میں دراصل صرف اتوار اور بدھ کو ہی اخبار لیا کرتا تھا۔۔ :)
     
  5. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    پرانا دکھ مطلب؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں