1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

گھر کی بھیدی

'میدانِ لطیفہ' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    بیگم:۔ شکر ہے آپ صحیح سلامت گھر واپس آ گئے۔۔۔
    ۔
    شوہر:۔ کیوں کیا ہوا۔۔۔۔؟؟؟؟
    ۔
    بیگم:۔ باہر گلی میں بہت شور تھا ۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ رن مرید گٹر میں گر گیا ہے۔
    ۔
    شوہر:۔ فٹے منہ۔۔۔۔رانا مرید کہہ رہے تھے ، رن مرید نہیں۔۔۔۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یہ رن مرید کون ہوتا ہے؟
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    کوئی تو ہو گا اللہ کا بندہ...... :-??
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    زن مرید تو سنا تھا لیکن ............. رن مرید کوئی نئی اصطلاح ہے ;;)
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    فارسی میں جس ہستی کو زن بولا جاتا ہے
    اسی ہستی کیلئے سرائیکی میں "رن" مستعمل ہے
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    فارسی میں جس ہستی کو زن بولا جاتا ہے
    اسی ہستی کیلئے سرائیکی میں "رن" مستعمل ہے

    اچھا ۔۔۔۔۔۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اگر کہیں کوئی رن اپنے نر کو "وے "کہہ کر بلاتی ہو تو یقینا گھر "رن وے" بن جاتا ہو گا جہاں سے لڑکا طیارے بھی اڑتے ہوں گے اور ایک دوسرے پر بمباری کرتے ہوں گے.
    :))
     
    عبدالرزاق قادری اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    وے میں جو لاڈ چھپا ہے کبھی اسے تو محسوس کریں :\">
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہاں اگر "وے"کو ماہی کے ساتھ لگائیں تو کچھ بات بنتی نظر آتی ہے جیسے "ماہی وے محبتاں سچیاں نئیں"لیکن @ماہی صاحبہ تو یونہی کا راستہ ہی بھول گئیں ہیں.
    ایک اور کہ اگر "وے " کو ہائے کے ساتھ لگائیں تو بھی ٹھیک جیسے سب توں سوہنیاں "ہائے وے" من موہنیاں میں تیری ہوگئی.....لیکن خیال رہے کہ ہائے کے ساتھ ہی لگے ورنہ اگر "ہائی" کے ساتھ لگ گیا تو "ہائی وے" بن جائے گا جہاں سے پھر لڑکا طیارے اڑ سکیں گے اور ایک دوسرے پر بمباری ہو گی.
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    آپ نے ہائے وے تو سنا لیکن تصور خانم نے سٹارٹ ہی وے سے کیا "وے سب توں سوہنیا...."
    ایک اور مقام پر انجمن گنگنا رہی تھی " ترے باجرے دی راکھی ، ماہیا میں نہ بہندی وے..."
    ایک بار ابرارالحق نے بھی کسی خاتون کی ترجمانی میں کہا تھا " پردیس گیوں وے..... او دل چیر گیوں وے...."
    لیکن آپ جنگ کے کچھ ایسے شوقین واقع ہوئے ہیں کہ رن وے تو دور ہائی وے سے بھی جیٹ فائٹر اڑوا دئیے
    ویسے میں نے ایک بار محمد رفیع صاحب سے سنا تھا جو لتا منگیشگر سے کہہ رہے تھے
    "چلو دلدار چلو .... چاند کے پار چلو...."
    آگے سے محترمہ نے بڑی خوشی سے فرمایا :ِ "ہم ہیں تیار چلو...."
    ثابت ہوا کہ اڑنا چاند کے پار جانے کیلئے بھی تو ہو سکتا ہے، لازم نہیں کہ مقصد بمباری ہو. :))
     
    عبدالرزاق قادری اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    چاند گاڑی اب ہائی وے سے ہی اڑا کرے گی ،
    آپ بھی خوب ہیں @غالب
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    آپ بھی خوب ہیں @غالب

    پھر بھی کبھی غرور نہیں کیا.... :\">
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اور ہم نے تو "ر" ہٹا کر کبھی غور ہی نہیں کیا. ;;)
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    غور سے آگے چھوٹی ی لگی ہو تو بس پھر صرف میزائل لکھنے کی دیر ہے۔۔۔۔۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کوئی بات نہیں آپ لکھ دیجئے غوری میزائل ،اور پھر جب تک آپ "ر"نکال کر غرور کریں گے ہم نے میز پر آئل گرا دینا ہے.
    یا یوں کہیں کہ آپ کو اگر شوق ہے غوری میزائل لکھنے کا تو ہمیں اس میزائل کو چلانے کے لئے نہ کسی "رن" کی ضرورت پڑے گی اور نہ کسی "وے "کی
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    کنفیوژن ہے باس۔۔۔۔
    یہ لفظ "چَِلانے" لکھا ہے یا " چِلانے" لکھا ہے۔۔۔؟؟؟؟
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ دونوں کو آگے پیچھے لگا لیں، چِلا کر چَلانے سمجھ لیں۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    =D> بہت خوب نوک جھونک رہی بھئ تم دونوں کی :)>-
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آخری جواب پر پھر جواب نہیں آیا۔۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    آخری جواب پر پھر جواب نہیں آیا۔۔

    آخری جواب میں کوئی جواب طلب بات ہوتی تو جواب آتا نا......
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں