1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ٹیکنالوجی نیوز گوگل کمپنی اس سال مبینہ طور پر اپنا ڈیزائن کردہ سمارٹ فون ریلیز کرے گی

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏جون 27, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    رواں برس اپریل کے آخر پر گوگل نے اپنا ہارڈ وئیر ڈویژن بنایا تھا اور اس کو چلانے کی ذمہ داری Rick Osterlohکے سپرد کی تھی جو کہ موٹرولا آئی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اب ٹیلی گراف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے طور پر اپنا انڈرائیڈ فون ڈیزائن کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ گوگل کا سمارٹ فون Nexus پہلے ایل جی، ہواوے اور ایچ ٹی سی وغیرہ ڈیزائن کیا کرتی تھیں لیکن اب گوگل نے خود سمارٹ فون کے ہارڈ وئیر کےمیدان میں اترنے کی تیاری کر لی ہے۔
    [​IMG]
    امید کی جار ہی ہے کہ اس سال کے آخر تک گوگل کا اپنا ڈیزائن کردہ Nexusمارکیٹ میں موجود ہو گا۔ یہ امر بڑی دلچسپی کا باعث ہو گا کہ جب گوگل نے اپنے طور پر تیار کردہ ہارڈ وئیر سے اپنا سمارٹ فونز ڈیزائن کرنا شروع کر دیا ہے تو کیا دوسری کمپنیاں جیسے ہواوے ایچ ٹی سی وغیرہ انڈرائیڈ کے مقابلے میں اپنا آپریٹنگ سسٹم بھی لے کر آتی ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ سام سنگ پہلے ہی اپنے آپریٹنگ سسٹم (TIZEN)پر کام کر رہی ہے اور شائد چند ایک ایسے فونز بھی ریلیز کئے ہیں جو کہ انڈیا میں فروخت کے لئے پیش کئے گئے تھےمزید یہ کہ ہواوے سے متعلق بھی یہ خبریں موجود ہیں کہ ہواوے کمپنی بھی اپنا آپریٹنگ سسٹم لانے کا سوچ رہی ہے۔

    ایک سوال یہ بھی ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ کیا گوگل دوسرے کمپنیوں کے جانب سے ڈیزائن کئے گئے فونز سے مطمئن نہیں ہے جو اپنا فون ڈیزائن کرنے جا رہی ہے؟ جو بھی ہو صارفین کے لئے اچھی خبر ہے گوگل نے خود ہارڈ وئیر کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

    آخری بات یہ بھی یاد رکھنے چاہیے کہ مائیکرو سافٹ نے بھی نوکیاکمپنی خریدنے کے بعد سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا اور ونڈوز کےساتھ ساتھ کچھ فونز انڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ بھی ریلیز کئے تھے لیکن خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے سمارٹ فونز کی پروڈکشن روک چکی ہے۔

    تصویر کے لئے thenextweb کا شکریہ
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اب تو خاکروب بھی کافی سمارٹ ہو چکے ہیں۔دنیا کو کتنا سمارٹ بنانا چاہتے ہیں یہ بزنس کےسمارٹ لوگ؟
    معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔ویسے جب سے آپ نے خود کو فورم پر فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،آپکی تحریروں میں نکھار آتا جا رہا ہے۔
     
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @عمراعظم بھائی تحریر کو سراہنے کےلئے شکریہ ۔
    اصل میں عمر بھائی ان کمپنیوں کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کرنا ہی پڑیں گے ۔آپ دیکھیں کسی زمانے میں نوکیا کا کتنا بڑا نام تھا آج اس کا نام ختم ہو چکا ہے۔ مائیکروسافٹ کی اجارہ داری بھی ختم ہوتی جار ہی ہے اور اس نے اب زیادہ توجہ کلاؤڈ سروسز پر مرکوز کر رکھی ہے۔ میں کلاؤڈکمپیوٹنگ پر بھی کچھ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں شائد آج ہی مکمل ہو جائے ۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جی ! زبیر بھائی ۔۔۔ آپ کی بات درست ہے۔ یہ نہ صرف تجارتی لحاظ سے ضروری ہے بلکہ یہی جستجو اور تحقیق نسل انسانی کی ترقی اور بقا کے لئے بھی بہت اہم ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں