1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

گوگل ٹرانسلیٹر آفلائن استعمال کریں۔ اینڈرائیڈ، آئی او ایس

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏اگست 24, 2016۔

  1. گوگل کی ٹرانسلیٹ سروس سے کون واقف نہیں ہے؟ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی اکثریت اس سے وافف ہیں اور وقتاً فوقتاً فائدہ بھی اٹھاتے رہتے ہیں۔ لیکن مسئلہ اس وقت درپیش آتا ہے جب آپ آفلائن ہوں اور کسی لفظ یا جملے کو ترجمہ کرنے کی انتہائی ضرورت ہو۔ اب اس مسئلے کا حل گوگل نے خود فراہم کردیا ہے۔

    گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے ایپس فراہم کی ہیں جن کی مدد سے اب آپ آفلائن بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ گوگل آن لائن 103 زبانوں کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے (ترجمہ کا بالکل درست ہونا شرط نہیں :) )۔ لیکن آفلائن ایپ میں یہ تعداد کم کرکے 52 زبانوں کی سہولت دی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے ان میں اردو زبان بھی شامل ہے۔ :battingeyelashes:

    آپ کو کرنا بس یہ ہے کہ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس کے لیے گوگل سٹور سے ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے اپنے موبائل میں انسٹال کرنا ہے اور بس استعمال کرنا ہے۔ اگر آپ کی مطلوبہ زبان آفلائن کے لیے دستیاب نہیں ہے تو اسے ایپ کے ذریعہ سے ہی ڈاؤنلوڈ کرلیں۔

    ربط برائے اینڈرائیڈ ایپ
    ربط برائے آئی او ایس ایپ
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    بہت ہی اچھی انفارمیشن ہے
    یونہی فورم پر یہ معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں