1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

گماں میں ایک ہی چہرہ سجا تھا

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جنوری 29, 2019۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    گماں میں ایک ہی چہرہ سجا تھا
    یہ دل قدموں میں جس کے جا پڑاتھا

    دم رخصت ہمارا حال یہ تھا
    بڑی مشکل میں یہ دل پھنس چکا تھا

    قدم آگے کی جانب اٹھ رہے تھے
    تو دل پیچھے کی جانب چل پڑاتھا

    بڑی ہی اضطرابی تھی وہ حالت
    کہ سینے میں نہیں دل لگ رہا تھا

    اسیری تھی رہائی تھی وہ کیا تھی
    تمہی بتلاؤ مجھ کو کیا ہوا تھا

    حضوری مل رہی تھی مل گئی تھی
    میں جس کاتھا اسی سے چھٹ گیا تھا
    Abu Leveeza Ali
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں