1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

گلشنِ اقوال

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جنوری 29, 2015۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ لوگو تم کہیں بھی ہو موت تم کو آ کر رہے گی۔(القرآن)
    ٭ رحم کیا کرو، تم پر بھی رحم کیا جائے گا۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ جس میں ادب نہیں اس میں صرف بُرائیاں ہیں۔(مولانا رومی)
    ٭انسان کو چار چیزوں کو عروج دینا ہے۔۔علم۔حِلم۔کرم اور خوش کلامی۔(بایزید بسطامی)
    ٭ اعتماد محبت کی پہلی سیڑھی ہے۔(پریم چند)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ زمین پر تکبر کے ساتھ مت چلو۔(القرآن)
    ٭ دانش مومن کی گم گشتہ میراث ہے۔( رسول اللہ ﷺ)
    ٭ جس دروازے سے شک اندر آتا ہے، محبت اور اعتماد اُسی دروازے سے باہر نکل جاتے ہیں۔(بقراط)
    ٭ پانچ چیزیں قساوتِ قلبی کی علامت ہیں (قساوت: سنگدلی۔بے رحمی)
    1۔ توبہ کی امید پر گناہ کرنا
    2۔علم سیکھنا اور عمل نہ کرنا
    3۔عمل کرنا اور اخلاص نہ ہونا
    4۔رزق کھانا اور شکر ادا نہ کرنا
    5۔مُردوں کو دفن کرنا اور عبرت حاصل نہ کرنا ۔ (خواجہ حسن بصری)
    ٭ کسی کے عیب تلاش مت کرو تا کہ دوسرے تمہارےعیبوں کی جستجو میں نہ رہیں۔(ارسطو)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ ہم تمہیں خوف،بھوک،جانوں اور مالوں سے آزمائیں گے۔ اور صبر کرنے والوں کو خوش خبری دے دو۔( القرآن)
    ٭ اسلام خوش خلقی کا نام ہے (رسول اللہﷺ)
    ٭ دانا وہ ہے جو کم بولے اور زیادہ سُنے ( حضرت داؤد علیہ السلام)
    ٭ میں مُردہ کو زندہ کرنے سے عاجز نہیں ہوا،لیکن احمق کی اصلاح سے عاجز آ گیا۔( حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
    ٭ میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور اس کے بعد اس نفس سے ڈرتا ہوں جو اللہ سے نہیں ڈرتا۔(شیخ سعدی)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)
    ٭ بخل اور ایمان ایک دل میں جمع نہیں ہو سکتے۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ حرامکاری کے سوا کسی اور سبب سے اپنی بیویوں کو حتی المقدور طلاق مت دو۔(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
    ٭ جد وجہد نہ کرنا محتاجی کا باعث ہوتا ہے،اور محتاجی دین کو تنگ، عقل کو خفیف اور مروت کو زائل کر دیتی ہے۔ـ(حضرت لقمان علیہ السلام)
    ٭ حضرت ابو بکر شبلی ایک دفعہ آگ اُٹھا کر خانہء کعبہ کو جلانے چل نکلے تاکہ لوگ خداوندِ کعبہ کی طرف متوجہ ہوں۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اللہ جسے ہدایت دینے کا فیصلہ کرتا ہےاُس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے۔(القرآن)
    ٭ شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)
    ٭ اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)
    ٭ عقلمند وہ شخص ہے جو اپنی زبان کو دوسروں کی مذمت سے بچائے رکھے۔(افلاطون)
    ٭ جہالت تعصب کو جنم دیتی ہے(ولیم ہزلٹ)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اور تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھُٹلاؤ گے۔(القرآن)
    ٭ سب سے زیادہ غلط کار جھوٹ بولنے والا ہے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ زندگی بغیر محنت کے مصیبت اور بغیر عقل کے حیوانیت ہے۔(بطلیموس)
    ٭ نصیحت سچی خیر خواہی ہےاور خوشامد بد ترین دھوکا۔(شکسپیئر)
    ٭ خاموش رہو یا کوئی ایسی بات کہو جو خاموشی سے بہتر ہو۔(بیکن)
     
    علی مجتبیٰ، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ جو شخص اپنے اہل و عیال کے لئے محنت کرے اور زحمت و مشقت اُٹھائے اُس مجاہد کی طرح ہے جو خدا کی راہ میں جہاد کر رہا ہو۔(القرآن)
    ٭ کسی انسان کے دل میں ایمان اور حسد اکٹھے نہیں رہ سکتے۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ کس قدر بے وقوف ہے وہ شخص جو قہر آلود نگاہوں سے اپنے ہونٹوں کی مسکراہٹ چھین لیتا ہے۔(خلیل جبران)
    ٭ اچھی صحت انسان کی اولین عظیم دولت ہے۔(ایمر سن)
    ٭ بد ترین جھوٹ وہ ہے جس میں کچھ سچ بھی شامل ہو۔(ڈاکٹر سموئیل جانسن)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ شکر گزاری میں جو لطف مضمر ہے اس کا شکر گزار کو علم نہیں۔(القرآن)
    ٭ بلند ہمتی ایمان کی علامت ہے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ لالچ سے زیادہ عقل کو برباد کرنے وا لی کوئی چیز نہیں، شراب بھی نہیں۔(حضرت عمر رضی اللہ عنہ)
    ٭ جو کام حکمت سے خالی ہے وہ آفت ہے، جو خاموشی حکمت سے خالی ہے وہ غفلت ہے اور جو نظر حکمت سے خالی ہے وہ ذلت ہے۔(حضرت حسن بصری)
    ٭ "ہوا" ایک مکتب خانہ ہے جس پر ہر انسان کے الفاظ و اعمال لکھ رکھے گئے ہیں۔(جالینوس)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    علم حاصل کرکے بھی اس پر عمل نا کرنا
    جاہل ہونے سے بھی بدتر ہے
    (علی مجتبی)
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    [​IMG]
    فرمان قائد
    ''مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ پاکستان کا طرز حکومت کیا ہوگا؟پاکستان کے طرز حکومت کا تعین کرنے والا میں کون ہوتا ہوں؟ مسلمانوں کا طرز حکومت آج سے تیرہ سو سال قبل قرآن کریم نے وضاحت کیساتھ بیان کیا ''
    15 نومبر 1942
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    لوگ ہر روز اپنے بال سنوارتے ہیں
    کاش کہ وہ اپنے کردار کو بھی ہر روز
    سنوارتے
    (باب مارلے)
     
  12. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    خود کو بیکار مت سمجھو
    ستارے بھی تاریکی کے بغیر نہیں چمک سکتے
    والٹ ڈیزنی
     
  13. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اپنا کل بہتر کرنے کیلئے
    اپنا آج بہتر سنوارو
    جیکسن براؤن
     
  14. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    ہم تب نہیں سیکھتے جب چیزیں آسان ہوتی ہیں
    ہم تب سیکھتے ہیں جب ہم مشکلات کا سامنا کرتے ہیں
    (شیکسپیئر)
     
  15. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    دنیا میں حقیقت میں صرف چار دولتیں ہیں
    نیکی کی،عزت کی،ایمان کی اور علم کی
    (علی مجتبیٰ)
     
  16. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    دن کو اس طرح نہ دیکھو کہ تم نے کیا پایا ہے
    بلکہ یہ سوچو کہ آج تم نے کیا بویا ہے
    (رابرٹ لوئیس)
     
  17. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    کبھی اپنی چال کا اعلان مت کرو
    جب تک تم اسکو چل نہ لو
    (بروسلی)
     
  18. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اصلی رنگ اور اصلی انسان کبھی پھیکا نہیں پڑتا
    (الیور)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں