1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

گلشنِ اقوال

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جنوری 29, 2015۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ ملک میں فساد نہ پھلاؤ۔(القرآن)
    ٭ اللہ تعایٰ چھ چیزوں کو ناپسند کرتا ہے۔
    1۔ اونچی نظر
    2۔جھوٹی زبان
    3۔وہ ہاتھ جو بے گناہ کو آزار پہنچائے
    4وہ دل جو بُرے منصوبے بنائے
    5۔وہ پاؤں جو جلد بُرائی کی طرف لےجائیں
    6۔وہ گواہ جو جھوٹ بولے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ آدمی میں صلاحیت ہو تو حسب و نسب کی کوئی اہمیت نہیں۔(ہوریس)
    ٭ آنکھ کو جو حُسن دکھائی دیتا ہےوہ کسی حد تک دیکھنے والے کے اپنے اندر موجود ہوتا ہے۔(باوی نیسٹل کرسچن)
    ٭ بد تریں جھوٹ وہ ہے جس میں کچھ سچ بھی شامل ہو۔(ڈاکٹر سموئیل جانسن)
     
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ توکل کرنا مومنوں پر فرض ہےاور اللہ ان لوگوں کی مدد کرتا ہے۔(القرآن)
    ٭ جو اللہ پر توکل رکھے گا اللہ اس کے کافی ہو گا۔( رسول اللہ ﷺ)
    ٭ اگر کوئی کمزور شخص تمہاری بے عزتی کرے تو اُسے بخش دو چونکہ بہادروں کا کام معاف کر دینا ہے۔(حضرت سلمان فارسی)
    ٭ اچھی زندگی سے نہ محبت کرو اور نہ نفرت لیکن جو زندگی تم گزار رہے ہو اُسے اچھی طرح بسر کرو خواہ وہ کتی ہی طویل یا قلیل ہو۔(ابو بکر بن داؤد)
    ٭ محتاجوں سے مہنگا مال خریدنا احسان اور صدقہ سے بہتر ہے۔(امام غزالی)
     
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ جب لوگوں پرفیصلہ کرو تو عدل و انصاف سے کرو۔ (القرآن)
    ٭ وہ شخص بے دین ہے جس میں دیانتداری نہیں۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ آدمی تین قسم کےہوتے ہیں۔۔۔۔ کامل ۔۔ کاہل اور بے وقعت۔
    × کامل وہ ہیں جو دوسروں سے مشورہ کر کے اس پر غور کرتے ہیں۔
    × کاہل وہ ہیں جواپنی ہی رائے پر چلتے ہیں اور کسی سے مشورہ نہیں کرتے۔
    × بے وقعت وہ ہیں جو نہ خود صاحبِ رائے ہوں اور نہ ہی کسی سے مشورہ کریں۔(حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ مومن آپس میں نرم برتاؤ کرتے ہیں ، ان میں مکمل طور پر رحم کا جذبہ موجود رہتا ہے۔(القرآن)
    ٭ جہل سے بڑھ کر کوئی غریبی نہیں ، عقل سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں اور وحشت سے بڑھ کر کوئی تکبر نہیں۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ کسی کے عیب تلاش نہ کرو تا کہ لوگ تمہارے عیبوں کی جستجو نہ کریں۔(ارسطو)
    ٭ ڈنیا کمانا ہنر نہیں ہے ،اگر ہو سکے تو کسی کا دل جیت لے۔( شیخ سعدی)
    ٭ محبت دل کے صحرا میں ایک سر سبز و شاداب قطعہء زمین ہے جہاں فکر کے قافلے نہیں پہنچ سکتے۔(خلیل جبران)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اولاد کی پرورش اور تربیت کا خاص خیال رکھو۔آخرت میں اولاد سے سکون پاؤ گے۔(القرآن)
    ٭ سخی گناہگار اللہ کے نزدیک بخیل عابد سے اچھا ہے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ اعتماد اُس پرندے کی طرح ہے جو پنجرے میں بھی روشنی کے احساس سے چہچہانے لگتا ہے۔(ٹیگور)
    ٭ اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔( خلیل جبران)
    ٭ ایک ہزار یا ایک لاکھ لائق انسان مر جاتے ہیں تو اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا نالائق شخص کے صاحبِ اقتدار بننے سے ہوتا ہے۔(افلاطون)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ کائنات کی ہر چیز اپنی منزل کی اور وقتَ مقرر کی طرف محوِ گردش ہے۔(القرآن)
    ٭ وہ شخص مسلمان نہیں جو اپنا پیٹ بھرے اور اُس کا پڑوسی بھوکا رہے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ شیظان کو سب سے پیارا بخیل مسلمان اور ناپسند گنہگار سخی ہے۔(ابنِ تیمیہ)
    ٭ صاحبِ دانا کی صحبت تنہائی سے بہتر ہے اور بُرے ہم نشینوں کی صحبت سے تنہائی افضل ہے۔( ہوشنگ)
    ٭ توبہ کے تین معنی ہیں۔
    × ندامت
    ×عزمِ ترکِ گناہ
    × ظلم سے باز رہنا ( جنید بغدادی)
     
    Last edited: ‏جنوری 23, 2017
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اللہ فرماتا ہے کہ تین آدمی ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن میرا جھگڑا ہو گا:
    1۔ وہ شخص جس نے میرا نام لے کر کوئی عہد کیا اور پھر اس عہد کو توڑ دیا۔
    2- وہ شخص جس نے کسی کو اغوا کر کے بیچا اور اس کی رقم کھائی۔
    3۔ وہ شخص جس نے مزدور سے کام لیا اور مزدوری نہیں دی۔(بخاری شریف)
    ٭ انسان ہی وہ جاندار ہے جسے دنیا میں اتنے مصائب برداشت کرنا پڑتے ہیں کہ اسے ہنسی ایجاد کرنا پڑی۔(نطشے)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کے لئے وہ کوشش کرتا ہے۔(ارشادِ خداوندی)
    ٭ تم میں سب سے زیادہ عقل مند وہ ہے جو اللہ سے ڈرتا ہے۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ وہ عمل جو بغیر علم کے ہو اُسےبیمار جانو،اور وہ علم جو بغیر عمل کے ہو اُسے بے کار جانو۔(حضرت ابوبکر صدیق)
    ٭ دشمنوں نے مجھ سے دشمنی کی، مگر میں نے (جبکہ میں جاہل ہوں) اپنے نفس سے بڑھ کر کوئی دشمن نہیں دیکھا۔(بررجمہر)
    ٭بزرگ اطاعت سے، ہمسر خُلق سے، خرد مند لطف و کرم سے اور حاسد زوالِ نعمت سے خوش ہوتے ہیں۔(حکیم اقلیدس)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتا جب تک کہ وہ خود اپنی حالت کو نہ بدلے۔(ارشادِ خداوندی)
    ٭ میری امت کا آپس میں تبادلہء خیالات رحمت ہے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ تُو دنیا میں رہنے کی فکر کرتا ہے اور دنیا تجھے نکالنے کی فکر میں ہے۔(حضرت ابو بکر صدیق)
    ٭ سچا انسان، نیک کام کرنے سے پہلے ہی اس میں لذت محسوس کرتا ہے۔(حضرت ابو تراب خشر)
    ٭ نادان لوگ دولت کے لئے دل کا سکون گنوا دیتے ہیں جبکہ دانشمند ، دل کے سکون کے لئے دولت لُٹا دیتے ہیں۔(بابا گرو نانک)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اور تمہارے رب کا فیصلہ یہ ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت مت کرو۔۔اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اگر تمہارے پاس ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُنہیں اُف تک نہ کہو ۔۔۔ اور مت جھڑکو اُن کو۔۔۔ اور اُن سے عزت کے ساتھ بات چیت کرو۔(ارشادِ خداوندی)
    ٭ میرے صحابہ کرام ستاروں کی مانند ہیں ،جس کے بھی پیچھے چلو گے راہ پاؤ گے۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ علم دل کو اس طرح شاداب رکھتا ہے جیسے خشک زمین کو بارش۔(حکیم لقمان)
    ٭آرزو نصف زندگی ہے اور بے حسی نصف موت۔(خلیل جبران)
    ٭ جو لوگ راہنما بننا چاہتے ہیں ، پہلے وہ اپنا گھر بار اور سب کچھ اللہ کی راہ میں دے کر راہنمائی حاصل کریں۔(علامہ عنایت اللہ مشرقی)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ باہمی جھگڑوں سے بچو ورنہ تم بزدل اور پست ہمت ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اُکھڑ جائے گی(یعنی تمہارا رعب و جلال جاتا رہے گا)(ارشادِ خداوندی)
    ٭ میزان میں اچھے اخلاق سے بھاری کوئی چیز نہیں (رسول اللہﷺ)
    ٭ اگر روزی کا انحصار عقلمندی پر ہوتا تو دنیا کے بیوقوف بھوکے مر جاتے۔(شیخ سعدی)
    ٭ قوانینِ قدرت سے سر تابی کرنے والے ،انتقامِ قدرت سے اپنے آپ کو محفوظ نہ سمجھیں۔(یحییٰ بر مکی)
    ٭ایک دوسرے پراعتماد ہی ایک دوسرے سے تعاون کو بڑھاتا ہے۔(قائدِاعظم محمد علی جناح)
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ بے شک مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔(القرآن)
    ٭تیرا مال بجز اس کے کیا ہے ؟ جو تُو نے کھا کر فنا کر دیا، پہن کر بوسیدہ کر دیا یا صدقہ و خیرات کر کے آگے بھیج دیا۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭کوئی آئینہ انسان کی اتنی حقیقی تصویر پیش نہیں کر سکتا جتنی اس کی بات چیت۔(بینٹن جونسن)
    ٭ ایک ایسی غلظی جو آدمی میں عاجزی پیدا کر دے اُس کارنامے سے زیادہ مفید ہے جو غرور پیدا کرے۔(تھامسن ولسن)
    ٭ شکر گزاری نہایت مہذب لوگوں کا شیوہ ہے،یہ کم درجے کے لوگوں میں نہیں پائی جاتی۔(سموئیل جانسن)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اور اگر اللہ تعالیٰ تمہیں کسی مصیبت میں ڈال دےتو کون ہے جو تمہیں اس مصیبت سے نکال سکتا ہے۔اور اگر وہ تمہیں کسی خیر سے نوازنا چاہے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے۔(القرآن)
    ٭ باغی کو سزا دینے میں بہت جلدی کرنی چاہیئے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ سچائی کے ساتھ معاملہ کرنے والا تاجر، قیامت کے دن نبیوں ،صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہو گا۔(ترمذی شریف)
    ٭ ہم جو خوشیاں اپنے لئے حاصل کرتے ہیں اُن سے اکتا جاتے ہیں ،لیکن جو خوشیاں دوسروں کے لئے حاصل کرتے ہیں اُن سے کبھی نہیں اکتاتے۔(پٹیٹ سین)
    ٭ جس شخص کے نظریات کی بنیاد تعصب پر ہو،وہ اپنے نظریات کے دفاع کے لئے ہمیشہ زیادہ سے زیادہ تشدد سے کام لیتا ہے۔(فرانسس جیفرے)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نےتم کو بے فائدہ پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف لوٹ کر نہیں آؤ گے۔(القرآن)
    ٭ افضل جہاد یہ ہے کہ تم اپنے نفس اور دنیاوی خواہشات سے جہاد کرو۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ جو اپنی جوتی آپ گانٹھ لیتا ہے،غلام کی عیادت کرتا ہے،اپنے کپڑے دھو لیتا ہے اور ان میں پیوند لگا لیتا ہے وہ غرور اور تکبر سے پاک ہے۔(حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ)
    ٭ پھوس کے پولوں کا انبار خواہ کتنا ہی بڑا ہو کبھی قلعہ نہیں بن سکتا۔(ابوا علی مودودی)
    ٭عقل کی حد ہو سکتی ہے لیکن بے عقلی کی نہیں۔(ا یمر سن)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ جب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو اپنے کو خالص کر کے صرف اللہ کو پکارتے ہیں،لیکن جب وہ نجات دے کر خشکی پر اُتار دیتا ہے تو یکایک شرک کرنے لگتے ہیں۔( القرآن)
    ٭خوش حالی کے زمانے میں اللہ تعالیٰ کو یاد رکھو ،وہ تمہا ری تنگدستی کے زمانے میں تمہیں یاد رکھے گا۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ وفا پھولوں سے سیکھ، جو شاخ سے جُدا ہو کر مُرجھا جاتے ہیں۔(شیخ سعدی)
    ٭ ایک ہزار یا ایک لاکھ لائق انسانوں کر مر جانے سے اتنا نقصان نہیں ہوتا جتنا ایک نالائق شخص کے صاحبِ اقتدار بننے سے ہوتا ہے۔(افلا طون)
    ٭ جب تمہیں وراثت میں مفلسی اور تنگدستی ملیں تو نیکی اور شرافت کو اپنا سرمایا بنا لو۔(بقراط)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں ، اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی نا شکر گزار ہے۔(القرآن)
    ٭ لوگوں میں زیادہ بڑا، زیادہ پرہیز گار آدمی رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرنے والا ہے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ جو شخص ارادے کا پکا ہو ، وہ دنیا کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔( عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ)
    ٭ کامل انسان وہ ہے جس سے اس کے دشمن بھی خوف زدہ نہ رہیں۔(سقراط)
    ٭ میری فضیلت کا راز یہ ہے کہ میں نے اپنے جہل کو سمجھ لیا ہے۔( بقراط)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ بڑائی صرف اللہ کے لئے ہے۔(القرآن)
    ٭ جو لوگ راہِ ہدایت پر چلیں گےاُن کے لئے نہ دنیا میں کوئی ڈر ہے اور نہ وہ آخرت میں غمگین ہوں گے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ حریص آدمی ساری دنیا لے کر بھی بھوکا رہے گا جبکہ قانع ایک روٹیسے بھی پیٹ بھر سکتا ہے۔(شیخ سعدی)
    ٭ ایک شخص نے کہا کہ میں تیس سال سے آپ کے پاس ہوں،آپ ہر روز میرا نام دریافت کرتے ہیں۔۔آپ نے فرمایا یقین جانو میں مزاح نہیں کرتا، جب سے اُس کا نام دل میں آ گیا ہے کچھ یاد نہیں رہتا۔(حضرت با یزید بسطامی)
    ٭احمق جب تک خاموش رہے عقلمند شمار ہوتا ہے۔(حضرت سلیمان علیہ السلام)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے آدم(علیہ السلام) کے بیٹے ! میں بیمار پڑا ، تُو نے میری عیادت نہ کی۔۔ بندہ کہے گا پرور دگار ! تُو ساری کائنات کا مالک ہے،بھلا میں تیری عیادت کس طرح کرتا ۔۔ اللہ کہے گا ۔۔ میرا فلاں بندہ بیمار پڑا تو نے اُس کی عیادت نہ کی اگر تو اس کی عیادت کو جاتا تو مجھ کو وہاں پاتا۔۔( القرآن)
    ٭ تم لوگ اپنے مال و دولت سے عزت حاصل نہیں کرو گےبلکہ اپنے اخلاقِ حسنہ کی بدولت عزت حاصل کرو گے۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ دنیا عالمِ اسباب ہے، یہاں ہر فعل سے قبل سبب کا ہونا قدرت کی حکمت ہے۔(حکیم اقلیدس)
    ٭ صاحبِ دانا کی صحبت تنہائی سے بہتر ہے اور بُرے ہم نشینوں کی صحبت سے تنہائی افضل ہے۔(ہوشنگ)
    ٭ مٹی، پانی اور روشنی کے ساتھ پوری وابستگی رکھے بغیرجسم کی تعلیم و تربیت مکمل نہیں ہوتی۔ (ٹیگور)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اپنے صدقات ، احسان جتا کر اور ایذا دے کر برباد نہ کرو۔(القرآن)
    ٭ جسے اپنا بُرا عمل بُرا لگے اور اپنا نیک عمل اچھا لگے وہ مومن ہے۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ ہم سب پاکستانی ہیں ، ہم میں سے کوئی شخص بھی پنجابی، بلوچ، سندھی ،پٹھان یا بنگالی نہیں ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو پاکستانی کی حیثیت سے سوچنا، محسوس کرنا اور عمل کرنا چاہیئے اور صرف پاکستانی ہونے پر ہی فخر کرنا چاہیئے۔(قائدِ اعظم محمد علی جناح)
    ٭ ہر ایک چیز کی زکوٰۃ ہے ، اور عقل کی زکواۃ نادانوں کی باتوں پر تحمل کرنا ہے۔(حضرت علی رضی اللہ عنہ)
    ٭ مکار اور بخیل جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور نہ وہ شخص جو خیرات دے کر احسان جتائے۔(تر مذی شریف)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اللہ تکبر کرنے والے اور بڑائی جتانے والے کو دوست نہیں رکھتا۔(القرآن)
    ٭ تمہارا سب سے بڑا دشمن تمہارا نفس ہے جو تمہارے اندر موجود ہے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ ادب بہترین کما ل اور خیرات افضل ترین عبادت ہے۔(حضرت علی رضی اللہ عنہ)
    ٭مہمان کے لئے زیادہ خرچ کرنا اسراف نہیں ہے۔(حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ)
    ٭ فخر اس بات میں ہے کہ اپنے تھوڑے سے مال پر قانع رہ کر بیگانے کی ملکیت پر حسد نہ کرے۔( حضرت اویس قرنی)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں