1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

گلشنِ اقوال

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جنوری 29, 2015۔

  1. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • ایک خرابی کئی خرابیوں کو جنم دیتی ہے۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • مظلوم کی آہ تباہ کر دیتی ہے۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    Last edited by a moderator: ‏جولائی 27, 2016
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • محاسبہ کرو کہ تمہاری جدوجہد رحمٰن کے لیے ہیں یا شیطان کے لیے۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • بے حس شخص مردہ آدمی کے برابر ہے۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • ہماری قوم کے دل میں اللہ کے ڈر سے زیادہ لوگوں کا خوف ہے۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • کسی کی چھوٹی غلطی کی بنا پر اس کی بڑی اچھائی کو نہ بھولو! (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • اچھے ساتھیوں کی پہچان مشکل کے وقت ہوتی ہے۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • والدین جو مجھے کھانا کھلاتے ہیں تو میں ان کا فرض نہیں بلکہ احسان سمجھتا ہوں۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • ہم حکمران تو بننا چاہتے ہیں لیکن ذمہ دار نہیں اور ہم مالدار تو بننا چاہتے ہیں لیکن محنتی نہیں ۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عبداللہ امانت محمدی

    عبداللہ امانت محمدی یونہی ہمسفر

    • جس طرح نئے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ پرانے درختوں کی دیکھ بال ضروری ہے اسطرح غیر مسلموں کو دعوت دینے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی اصلاح بھی ضروری ہے۔ (عبداللہ امانت محمدی)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زہرہ

    زہرہ یونہی ہمسفر

    خوبصورت لڑی ہے سر :) ایک تجویز دینا چاہوں گی کہ قرآن کی آیات اور احادیث کے ساتھ اگر حوالہ جات بھی دیئے جائیں تو مناسب ہو گا :)
     
    بینا, عمراعظم, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شکریہ @زہرہ بیٹی ۔۔ آپ کی تجویز یقینا" بہت اچھی ہے۔البتہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس لڑی کو موثر اور آسان بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اسے قیود و ضوابط سے مبرا رکھنا جس قدر ممکن ہو بہتر ہے۔ آپ نے دیکھا کہ عبداللہ امانت محمدی صاحب نے کئی خوبصورت باتیں اپنے ذہن سے تخلیق کی ہیں۔ میرے پیشِ نظر یہ بات ہے کہ یہاں کچھ ایسی باتیں کی جائیں جو ہماری کردار سازی میں معاون ثابت ہوں اور اسی مقصد کے لئے اس لڑی کو آسان اور دلچسپ بنانے کے لئے کسی قسم کی قید نہیں رکھی گئی۔۔ آپ جب بھی یہاں ایسی باتیں شئیر کرنے کا ارادہ کریں تو ضرور اپنی تجویز پر عمل کیجئے۔اس طرح ہم سب کو ایک اچھے عمل کی ترغیب بھی ملے گی۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ والدین، رشتہ داروں،مسکینوں اور مسافروں سے نیک سلوک کرو - (قرآن حکیم)
    ٭جو شخص خونی رشتوں سے قطع تعلق کرے گا،جنت میں داخل نہ ہو گا- (رسول اللہﷺ)
    ٭ گود سے گور (قبر) تک علم حاصل کرو - (رسول اللہ ﷺ)
    ٭ شکر گزار مومن ،عافیت سے زیادہ قریب تر ہے۔(حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ)
    ٭ جو ضرورت گناہ پر مجبور کرے ،شرعا" مردود ہے-(حضرت مجدد الف ثانی)
    ٭ وہ علم بیکار ہے جو انسان کو کام کرنا تو سیکھا دے،لیکن زندگی گزارنے کا سلیقہ نہ سکھائے۔(والٹیئر)
    ٭ کردار انسان کا آئینہ ہے ۔ (لیو ٹا لسٹائی)
    ٭ مصیبت سب سے بڑی کسوٹی ہے، جس پر دوست پرکھے جا سکتے ہیں۔ (تُلسی داس)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ایمان کی بارش اور سچائی کی رم جھم انسان کا دل صاف کر دیتی ہے اور خون کا ہر قطرہ دل سے ہوکر گزرتا ہے اور پھر وہ پاک صاف دل انسان کے جسم میں موجود ہر قطرے کو پاک کر دیتا ہے اور اس شخص کے ہر عمل ہر لفظ سے ایمان اور روحانیت کی قوس قزح جو دیکھنے اور سننے والوں کے دل پر اثر کرتی ہے...
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ﭼﯿﺰﯾﮟ ﭨﻮﭦ ﮐﺮ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﺩﻝ ﭨﻮﭦ ﮐﺮ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﺎﯾﺎﺏ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﭘﻨﮯ ''ﺧﺎﻟﻖ'' ﮐﮯ ﺍﻭﺭ ﻗﺮﯾﺐ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ....!!! [​IMG][​IMG][​IMG]
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. حامدسلطان

    حامدسلطان یونہی ہمسفر

    وَ لَا تَلۡبِسُوا الۡحَقَّ بِالۡبَاطِلِ وَ تَکۡتُمُوا الۡحَقَّ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
    اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ اور سچی بات کو جان بوجھ کر نہ چھپاؤ
    سورة البَقَرَة:042

    اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَ تَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ تَتۡلُوۡنَ الۡکِتٰبَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
    یہ) کیا (عقل کی بات ہے کہ) تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے تیئں فراموش کیے دیتے ہو حالانکہ تم کتاب (خدا) بھی پڑھتے ہو کیا تم سمجھتے نہیں؟)
    سورة البَقَرَة:044
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اہلِ ایمان کے دل اللہ کی یاد سے سکون پاتے ہیں۔(القرآن)
    ٭ تم میں سے اچھے لوگ وہ ہیں جو اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں ۔ (رسول اللہﷺ)
    ٭ کاش میں کسی مومن کے سینے کا ایک بال ہی ہوتا۔(حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ)
    ٭ انسان قدرے مختار ہے،قدرے مجبور۔لیکن جب اس ہستی تک پہنچتا ہے جو کاملا" مختار ہے تو زندانِ جبر سے آزاد ہو جاتا ہے۔(حکیمِ اُمت علامہ اقبال)
    ٭ اگر کوئی چیز اچھی ہے تو وہ عین اسلام ہے۔اگر کوئی چیز اچھی نہیں تو وہ اسلام نہیں ہو سکتی۔چونکہ اسلام کا مطلب ہی عین انصاف ہے۔ (قائد اعظم )
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں۔ (القرآن)
    ٭ سب سے بڑی نیکی اپنے دوستوں اور ہم نشینوں کی عزت کرنا ہے۔(رسول اللہﷺ)
    ٭ مسلمانوں کے گھروں میں سب سے اچھا گھر وہ ہے ،جس میں کوئی یتیم ہو،اور اُس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہو۔(ارشادِنبویﷺ)
    ٭ خاموشی غصے کا بہترین علاج ہے۔(حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ)
    ٭ تین آدمیوں میں راز ،راز رہ سکتا ہے بشرطیکہ ان میں سے دو مر چکے ہوں ۔(بینجمن فریکلین)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ ہم تمہاری بُرائیاں دور کر کے تمہیں عزت بخشیں گے اگر تم ممنوعات سے اجتناب کرو۔(القرآن)
    ٭ انسان کی سمجھ داری یہ ہے کہ وہ کفایت شعار ہو۔(رسول اللہ ﷺ)
    ٭ احمق کی عقل اس کی زبان میں اور عقلمند کی زبان اس کی عقل میں ہوتی ہے ۔(حضرت علی رضی اللہ عنہ)
    ٭ آزادی کی حفاظت قوانین سے نہیں بلکہ جذبہء عمل و ایثار سے ہوتی ہے۔(محترمہ فاطمہ جناح)
    ٭ جو عالم ہو اور اپنے علم پر عمل نہ کرےوہ ایسا بیمار ہے جس کے پاس دوا تو موجود ہے مگر اپنا علاج نہیں کرتا۔(حکیم اقلیدس)
     
  20. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ انسان جب مر جاتا ہے تو اس کا عمل ختم ہو جاتا ہے،البتہ تین قسم کے اعمال ایسے ہیں جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔
    1۔ صدقہء جاریہ
    2۔ایسا علم جس سے لوگ فائدہ اُٹھائیں
    3۔ نیک اولاد جو اُس کے لئے دعا کرتی رہے
    ٭ انسان کا سب سے بڑا دشمن خود اس کا نفس ہے۔ (حضرت حسن بصری)
    ٭ جو لوگ ادب اور فن میں ناکام ہو جاتے ہیں، وہ تنقید نگار بن جاتے ہیں۔(بنجمن ڈ سرائیل)
    ٭ ایک بچہ بھی ایسے کئی سولات پوچھ سکتا ہے جن کے جوابات انتہائی عقلمندشخص بھی نہیں دے سکتا۔(جے ایبٹ)
    ٭ سب سے اچھی بات وہ ہے جس کی تصدیق عمل کرتا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں