1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

گلشنِ اقوال

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جنوری 29, 2015۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہم نے اپنی تہذیب و تمدن کی ترقی اور بلند پایہ کردار و اخلاق کی جانب جانے والے اکثر راستوں کو ایسی دلدل میں تبدیل کر لیا ہےجہاں ہمارا ہر قدم ہمیں مزید ذلت و رسوائی کی جانب دھکیل رہا ہے۔
    ہمارے معاشرے کا انسان مصائب وآلام کا شکار ہو کر اپنے ہی اندر سمٹتا اور بکھرتا جا رہا ہے۔۔ صلہ رحمی کی جگہ خود پرستی کا غلبہ ہے ۔۔ خلوص ، پیار و محبت سیم و زر میں تولے جانے لگے ہیں۔۔ دوستی اپنے مقاصد کے حصول کا ذریعہ سمجھی جانے لگی ہے ۔۔ جھوٹ ، دھوکہ دہی اور لوٹ کھسوٹ فن کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔۔سخاوت،قربانی اور درگزر شجرِ ممنوعہ بن کر رہ گئے ہیں۔
    ایسے ُپر آشوب ماحول میں جن مخصوص لوگوں پر عام لوگوں کو اس بھنور سے نکالنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ بڑے پایہ کے مفکر،دانشور،مذہبی پنڈت اور سیاست دان ہونے کے باوجود اصل مسائل کے حل اور کردار سازی سے منہ موڑے بیٹھے ہیں۔
    آج کی دنیا پھر بھی اُن لوگوں کے وجود سے خالی نہیں ہوئی جو شیطان کے دل کی طرح سیاہ اور تاریک اندھیرے میں روشنی کے مینار ہیں۔۔۔ ہماری رشد و ہدایت کے لئے ہماری کتابوں اور ہمارے اسلاف کے کرداروں میں بہت کچھ موجود ہے ۔لیکن ہم اتنے مصروف اور عدیم الفرصت ہو چکے ہیں کہ اُن سے رجوع کرنا ہمارے لئے ناممکنات میں شامل ہو چکا ہے، نیز یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ بعض اوقات ایک ضخیم کتاب اپنے قاری پر وہ اثرات مرتب نہیں کرتی جتنا کہ کسی کا ایک قول،ایک جملہ یا ایک نصیحت کرتی ہے۔
    اسی نقطے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس لڑی کا آغاز کیا جارہا ہے،جہاں ہم سب مل کر قرآن، احادیث،مفکرین، دانشور ،علماء اور صوفیا کے اُن اقوال کو یہاں شیئر کریں گے جو ہماری کردار سازی کے لئے ہمارے دل و دماغ میں جگہ بنا سکیں۔ براہِ کرم سبق آموز اقوال کو درج کرتے وقت اپنے آپ کو کسی کتاب،شخص یا نظریے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اگر کوئی مفید بات آپ خود بھی کہنا چاہتے ہوں تو ضرور کہیئے۔
    امید ہے کہ جلد آپ سب اس لڑی کو مفید بنانے کے لئے اپنا اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ان شاء اللہ
    خیر خواہ
    عمراعظم
    ---------------------------------------------------------------------------------------
    ٭ عورتوں کا بھی تم پر ایسا ہی حق ہے جیسا تمہارا حق عورتوں پر ہے۔ (القرآن)
    ٭ اللہ کے نزدیک تم میں عزت والا وہ ہے جو نیکو کار ہو۔ (القرآن)
    ٭ اللہ کو ماننے کے بعد ،بہترین دانائی انسانوں سے محبت کرنا ہے۔ (نبی کریمﷺ)
    ٭ سخی گنہگار ،اللہ کے نزدیک بخیل عابد سے بہتر ہے۔(نبی کریم ﷺ)
    ٭ مجھے نئے کپڑوں میں دفن نہ کیا جائے،نئے کپڑوں کے زیادہ مستحق وہ ہیں جو زندہ اور برہنہ ہیں۔(حضرت ابو بکر صدیق ؒ)
    ٭ اللہ اُس پر رحمت فرمائےجو میرے عیوب سے مجھے مطلع کرتا ہے۔( حضرت عمر فاروقؒ)
    ٭ نصیحت حقیقی خیر خواہی ہے،جس پر ہم توجہ نہیں دیتےاور خوشامد صریح دھوکہ ہے جسے ہم غور سے سنتے ہیں۔(شیکسپیر)
    ٭ نیکی کا آغاز مشکل اور انجام بخیر ہوتا ہے،بدی ابتدا میں لذیذ اور انجام کار تکلیف دہ ہوتی ہے۔(فرینکلن)
    ٭ ہر قسم کی احتیاج کو پورا کرنا اور ہر طرح کے خوف کو دور کرناہی ہمارا مقصد نہیں ہونا چاہیئے،بلکہ وہ آزادی ،وہ اخوت،وہ مساوات بھی حاصل کرنا چاہیئے،جس کی تعلیم اسلام نے ہمیں دی ہے۔(قا ئد اعظم)
    ٭ مضبوط ایمان ہر مشکل کو آسان بنا دیتا ہے۔(ارسطو)
    ٭ ہم دو اوقات میں اپنی عقل کی قیادت و راہنمائی سے محروم ہو جاتے ہیں:
    1- شدید غصے کی حالت میں ۔
    2- شدید محبت کی حالت میں ۔ (عمراعظم)
     
    Last edited: ‏مارچ 25, 2015
    زہرہ، عماد عاشق، نورعینی اور 5 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سبحان اللہ ۔ بہت خوبصورت لڑی کا آغاز ہوا ہے ۔
    اس لڑی کی تمہید میں بہت خوبصورت خیالات و الفاظ کے نایاب موتی عمراعظم بھائی نے عمدگی سے پرو دیئے ہیں ۔
    اللہ عمر بھائی کے علم و عمل اور عمر میں خیر و برکتیں عطا فرمائے جنہوں نے ہم سب کو نیکی کی باتیں پھیلانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا اور اس کارِ خیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دی ۔ اچھی بات کو آگے بڑھانا بھی صدقہء جاریہ ہے تو یقینی طور پر یہ دعوت بھی عمر بھائی کے لئے صدقہء جاریہ ہی ثابت ہوگی ان شاءاللہ۔
    جزاک اللہ خیرا کثیرا
     
    نیرنگ خیال، شفق صدیقی، عنبرین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    شکریہ محترمہ بینا ۔
    اتنی معمولی سی کاوش کو آپ نے سراہا ۔۔۔۔ اصل خوشی کا مقام تو وہ ہو گا جب ہم اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکال کر یہاں اپنا حصہ ڈالیں گے اور غور و فکر نیزاللہ کی توفیق کے ساتھ اپنی زندگی کو اپنے ،اور دوسروں کے لئے سنوارنے کی سعی کریں گے۔ان شاءاللہ
     
    نیرنگ خیال، شفق صدیقی، عنبرین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    • والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو اگر تمہارے پاس ان میں سے کوئی ایک یا دونوں بوڑھے ہوکر رہیں تو ان کو اُف تک نہ کہو۔ ( القرآن )
    • زمین پر اکڑ کر نہ چل ( کیوں کہ ) نہ تُو زمین پھاڑ سکتا ہے اور نہ پہاڑجتنا اونچا ہوسکتا ہے۔ ( القرآن )
    • فضول خرچ شیطان کے بھائی ہیں۔( القرآن )
    • جس شخص کے دل میں ذرہ برابر بھی غرور ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
    • تم میں بہتر لوگ وہ ہیں جو اخلاق میں اچھے ہیں ۔( نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
     
    نورعینی، نیرنگ خیال، شفق صدیقی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اللہ اُن کو دوست نہیں رکھتا جو دنیا میں فساد برپا کرتے ہیں،کھیتی کو اُجاڑتے ہیں اور نسلوں کو ہلاک کرتے ہیں۔ (القرآن)
    ٭ بخل اور ایمان ایک دل میں جمع نہیں ہو سکتے۔ (نبی کریم ﷺ)
    ٭ جس نے علم حاصل کیا اور عمل نہ کیا وہ اُس کسان کی طرح ہے جس نے ہل تو چلایا لیکن بیج نہ بویا۔(شیخ سعدی)
    ٭ علم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور ہے،اس لئے اپنے ملک میں علم بڑھائیں، کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا۔(قائدِاعظم)
    ٭ جس شخص کے نظریات کی بنیاد تعصب پر ہو،وہ اپنے نظریات کے دفاع کے لئے زیادہ سے زیادہ تشدد سے کام لیتا ہے۔( فرانسس جیفرے)
     
    نورعینی، نیرنگ خیال، شفق صدیقی اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    دسویں جماعت کی اسلامیات لازمی یا اختیاری میں ایک حدیث پاک تھی، آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت واثلۃ الاثقع نے عرض کیا یا رسول اللہ تعصب کیا ہے؟ نبی پاک نے فرمایا کہ تعصب یہ نہیں کہ تو اپنی قوم سے محبت کرے بلکہ تعصب یہ ہے کہ تو ظلم کرنے میں اپنی قوم کا ساتھ دے
     
    Last edited: ‏جنوری 31, 2015
    نورعینی, بینا, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    واقعی جناب نے زبردست سلسلہ شروع کیا ہے۔
    ساری باتیں بہت اچھی ہیں اور ان پر عمل کرنے سے ہی دنیاوی اور آخرت کی بھلائی پائی جا سکتی ہے۔
    ایک بات جو سب سے زیادہ اچھی لگی یہ ہے۔
     
    بینا، عنبرین اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    • پہلوان وہ نہیں جو دوسرے کو پچھاڑ دے، بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے میں خود کو قابو میں رکھے۔ ( حدیثِ پاک)
    • امانت دار تاجر قیامت میں نبیوں اور صدیقوں کے ساتھ ہوگا ۔ ( حدیثِ پاک )
    • نماز مومن کی معراج ہے ۔ ( حدیثِ پاک )
    • شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔ (حدیثِ پاک )
     
    نورعینی، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ والدین،رشتہ داروں،مسکینوں اور مسافروں سے اچھا سلوک کرو۔ (القرآن)
    ٭ جہالت افلاس کی بد ترین قسم ہے۔(نبی کریم ﷺ)
    ٭کوشش کرو کہ تم دنیا میں رہو،دنیا تم میں نہ رہے۔۔کیونکہ کشتی پانی میں تیرتی رہتی ہے،لیکن جب پانی کشتی میں آ جاتا ہے تو ڈوب جاتی ہے۔(حضرت علیؒ)
    ٭ اگر ہندوستان نے ترقی کرنی ہے تو اُسے ایسے ڈکٹیٹر کی ضرورت ہے جو اُتنا ایماندار اور سچا ہو جتنا کہ حضرت عمرؒ تھے۔(مہاتما گاندھی)
    ٭ اگر کوئی شخص کہتا ہےکہ وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہےاور اپنے بھائی سے نفرت کرتا ہو تو وہ جھوٹا اور مکار ہے،کیونکہ جب وہ آنکھوں سے نظر آنے والے انسان سے بُرا سلوک کرتا ہےتو نادیدہ خدا سے محبت کس طرح کر سکتا ہے۔دراصل اللہ کی مخلوق سے محبت کرنا بھی اللہ سے محبت کرنا ہے۔(حضرت عیسیٰ علیہ السلام)
    ٭سارے مُلک کے بگڑنے کا انحصار ان تین گروہوں کے بگڑنے پر موقوف ہے -1۔حکمران جب بے علم ہوں 2۔عالم جب بے عمل ہوں 3۔فقراء جب بے توکل ہوں۔
    (داتا گنج بخش)
    ٭بھوک سے کم کھاؤ تاکہ قوت،عبادت اور صحت میسر آئے(امام غزالی)
    ٭اعتماد محبت کی پہلی سیڑھی ہے۔(منشی پریم چند)
    ٭ ہر ناکامی اپنے دامن میں کامرانی کے پھول لئے ہوئے ہے،شرط یہ ہے کہ ہم کانٹوں میں اُلجھ کر نہ رہ جائیں۔(والٹیر)
     
    نورعینی، نیرنگ خیال اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    جو مرنے سے پہلے مر جائے وہ مرنے کے بعد نہیں مرتا​
     
    نورعینی, زبیر, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ اُس پر رحمت نازل ہو گی جو اپنےقرا بت داروں کو اُن کا حق اور مسکینوں و مسافروں سے حسنِ سلوک کرے گا۔(القرآن)
    ٭ وہ شخص بے دین ہے جس میں عہد کی پابندی نہیں۔(نبی کریمﷺ)
    ٭ علم پیغمبروں کی میراث ہے اور دولت کفار،فرعون و قارون کی۔(حضرت ابو بکر صدیقؒ)
    ٭اگر چڑیاں متحد ہو جائیں تو شیر کی کھال کھینچ سکتی ہیں۔(شیخ سعدی)
     
    نورعینی, نیرنگ خیال, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    وہ مومن نہیں جس کے ہاتھ اور زبان سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو ۔ ( الحدیث )
    دو بھائیوں میں صلح کرانا نماز، روزہ اور صدقے سے بہتر ہے۔( الحدیث )
    میری سنت (مؤکدہ، واجبہ ) کو جان بوجھ کر چھوڑنے والے پر میری شفاعت حرام ہے۔( الحدیث )
    اخلاق یہ ہے کہ انسان اعمال کا عوض نہ چاہے۔ ( حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ)
    نصیحت کے لئے موت ہی کافی ہے۔ ( حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ )
    تعجب ہے اس پر جو دنیا کو فانی جانتا ہے اور پھر بھی اس کی رغبت رکھتا ہے۔ ( حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ )
    علم سیکھنا، سکھانا اور اس پر عمل کرنا تمام خوبیوں کا مجموعہ ہے ۔ ( حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم )
     
    Last edited: ‏فروری 7, 2015
    نورعینی، نیرنگ خیال اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    بہترین سرمایہ کاری بچوں کی درست تعلیم و تربیت ہے​
     
    نورعینی، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    میں اپڈیٹ کر رہا ہوں کہ سن 2006 میں جو دسویں جماعت تھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق ان کے پاس صرف اسلامیات اختیاری تھی وہ بھی دوسرا نصف حصہ۔ جبکہ ہم 2005 میں اسلامیات لازمی نویں جماعت میں مکمل پڑھ کے امتحان دے چکے تھے۔ لہٰذایہ حدیث پاک اسلامیات اختیاری میں تھی جو اس وقت پاکستانی پنجاب کے سکولوں میں رائج تھی​
     
  16. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    محترم عبدالرزاق بھائی ! آپ کا بہت شکریہ کہ یہ زمرہ (لڑی) آپ کی توجہ حاصل کر سکا۔اس بات کا بھی بہت شکریہ کہ آپ یہاں اپنا حصہ بھی ڈال رہے ہیں۔۔جزاک اللہ خیر۔۔۔۔۔ البتہ آپ سے درخواست یہ ہے کہ براہِ کرم ایک مرتبہ اس لڑی کے ابتدائیہ کو ضرور پڑھ لیں۔چند جملے یہاں نقل کر رہا ہوں۔

    "لیکن ہم اتنے مصروف اور عدیم الفرصت ہو چکے ہیں کہ اُن کتابوں سے رجوع کرنا ہمارے لئے ناممکنات میں شامل ہو چکا ہے، نیز یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ بعض اوقات ایک ضخیم کتاب اپنے قاری پر وہ اثرات مرتب نہیں کرتی جتنا کہ کسی کا ایک قول،ایک جملہ یا ایک نصیحت کرتی ہے۔
    اسی نقطے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس لڑی کا آغاز کیا جارہا ہے،جہاں ہم سب مل کر قرآن، احادیث،مفکرین، دانشور ،علماء اور صوفیا کے اُن اقوال کو یہاں شیئر کریں گے جو ہماری کردار سازی کے لئے ہمارے دل و دماغ میں جگہ بنا سکیں۔ براہِ کرم سبق آموز اقوال کو درج کرتے وقت اپنے آپ کو کسی کتاب،شخص یا نظریے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اگر کوئی مفید بات آپ خود بھی کہنا چاہتے ہوں تو ضرور کہیئے۔"

    آپ کی قابلیت اور استعداد میں کم از کم مجھے کوئی شک نہیں ہے۔گزارش صرف اتنی ہے کہ یہاں اقوال یا کوئی اچھی بات شیئر کرنی ہے جس سے ہم سب کو اچھائی کی ترغیب ملے۔نیز یہ بھی کہ اقوال صرف چند جملوں میں بیان کئے جائیں تاکہ پڑھنے والے کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ مفید باتیں معلوم ہو سکیں ۔ایسی باتیں جو دل و ذہن پر اثر انداز ہو سکیں۔
    چند دن قبل آپ نے یہاں ایک خبر اور اُس پر اپنا تبصرہ پوسٹ کیا تھا۔آج آپ نے اپڈیٹ کیا ہے۔۔۔ براہِ کرم اس زمرے کی افادیت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اسے غیر ضروری باتوں سے دور رکھیں۔ آپ کی توجہ کےلئے آپ کا مقروض رہوں گا۔
     
    Last edited: ‏فروری 2, 2015
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ جب تجھے نیکی کر کے خوشی ہو اور بُرائی کر کے پچھتاوا ،تو جان لے کہ تُو مومن ہے۔(القرآن)
    ٭سخی کا کھانا دوا ہے اور بخیل کا مرض۔(نبی کریمﷺ)
    ٭ جب تمہیں وراثت میں مفلسی اور تنگ دستی ملے تو نیکی اور شرافت کو اپنا سرمایا بنا لو۔(بقراط)
    ٭کتنا بد نصیب ہے وہ جو ماں کے ہوتے ہوئے اس کی محبت حاصل نہ کر سکے۔(کارلائیل)
    ٭ ضروریاتِ زندگی اور "اسبابِ راحت "کو علیحدہ علیحدہ لکھتے جاؤ۔ ان کا موازنہ کرنے سے چند دن میں اصلاح ہو جائے گی۔(بار نم)
     
    نورعینی, نیرنگ خیال, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    عمر اعظم سر بہت ہی چنیدہ اقوال آپ نے شریک کیے اور ہم جیسے نااہلوں کو فیضیاب کیا۔ جزاک اللہ خیرا۔۔۔۔
    آپ کی تحریر بہت ہی عمدہ اور خوبصورت ہے۔ اس پر کچھ اظہار بیان کرنا چاہوں گا گرچہ چھوٹا آدمی چھوٹی بات والی مثال ہوگی۔۔۔ :)

    صنعتی و سماجی ترقی اور موجودہ حالات کی روش نے ترقی و اخلاقیات کے معانی ہی بدل کر رکھ دیے ہیں۔اخلاقیات کے نئے معیار جو قائم ہوئے ہیں۔ ان پر یقینا اشرافیہ کو اعتراض ہونا چاہیے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ بلکہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہر شخص اسی ہوا میں ہے کہ تمام شہر جلے میرا گھر نہ جلے۔ موجودہ طرز معاشرت نے جس طرح لوگوں کو اکائیوں میں بکھیر کر رکھ دیا ہے اور ہر شخص کو ایک ہجوم میں تنہا کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے اب ایسےمیں کوئی روایت پسند کوئی رکھ رکھاؤ رکھنے والا کسی اور سیارے کی مخلوق معلوم ہونے لگتا ہے۔ الغرض سہولیات تو شاید ترقی پر ہیں لیکن باقی تمام مدارج جو انسان کو انسان بنانے میں معاون ہوتے ہیں تنزلی و ابتری کا شکار ہیں۔

    جون ایلیا نے ایک بار کہا تھا کہ
    "ہمارے ہاں معیار اور مثالیے بہت ہی رکیک اور پست ہیں۔ ہم کسی عالم، ادیب، مفکر، مصنف، قانون داں، شاعر، افسانہ نگار اور سائنس داں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ ہم نقالوں، لطیفہ گویوں، اداکاروں، مسخروں اور بےہنگام نچنیوں اور گویوں کو اہمیت دیتے ہیں۔ سو ہمیں اپنے انجام اور مقسوم کو سمجھنے میں کوئی الجھن نہیں ہونا چاہیے۔"
    ایک اور سطر یاد آرہی ہے۔ جون ایلیا ہی کی۔ شاید کچھ ایسے تھی کہ
    "افراد کو اپنے منافع، جماعتوں کو اپنی اغراض اور خاص طور پر رعایت یافتہ طبقوں کو اپنے مفادات سے بلند ہو کر معاملات پر سوچنے اور فیصلہ کرنے کی سعی کرنا چاہیے۔ مقبول باتوں سے زیادہ معقول باتیں کرنے کی عادت ڈالنا چاہیے۔ صورتِ حال ہم سے اب کچھ زیادہ ہی حقیقت پسندی کی مطالبہ کر رہی ہے۔ اگر ہم نے اس مطالبے کو پورا نہ کیا تو بُری طرح زِک اٹھائیں گے۔"

    تو یہاں یہ بات کہ مقبول باتوں کی بجائے معقول باتیں کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے بہت ہی بروقت اور حسب حال ہے۔
    میں اس لڑی میں موضوع کی مناسبت سے تو کچھ اضافہ کرنے کا اہل نہیں ہوں۔ لیکن جو احباب گاہ گاہ شراکت کریں گے اس سے ضرور بہرہ مند ہوتا رہوں گا۔

    جزاک اللہ خیرا۔
     
    نورعینی, عمراعظم, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭اللہ احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔(القرآن)
    ٭آگ خشک لکڑی میں اُتنی جلد نہیں لگتی،جتنی غیبت بندہ کے حسنات کوجلا دیتی ہے۔(بنی کریمﷺ)
    ٭بانٹنے سے خوشی اس طرح بڑھتی ہے،جس طرح زمین میں بویا ہوا بیج فصل بنتا ہے۔(حضرت سلمان فارسیؒ)
    ٭ ہم غرور کے جام سے مست ہیں اور اس کا نام ہم نے ہوشیاری رکھ لیا ہے۔(حافظ شیرازی)
    ٭ بد ترین جھوٹ وہ ہے جس میں کچھ سچ شامل ہو۔(ڈاکٹر سموئل جانسن)
     
    زبیر, نورعینی, نیرنگ خیال اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ٭ کان،آنکھ ، دل اور زبان ۔۔۔ سب کے بارے میں باز پُرس ہو گی۔(القرآن)
    ٭جو لوگ میانہ روی اختیار کرتے ہیں، کسی کے محتاج نہیں ہوتے۔(نبی کریمﷺ)
    ٭غریب وہ ہے جس کا کوئی دوست نہ ہو۔(حضرت علیؒ)
    ٭میری فضیلت کا راز یہ ہے کہ میں نے اپنے جہل کو سمجھ لیا ہے۔(بقراط)
    ٭ شکر گزاری نہایت مہذب لوگوں کا شیوہ ہے،یہ کم درجے کے لوگوں میں نہیں پائی جاتی۔(سموئل جانسن)
    ٭ ماں باپ کی آواز خدا کی آواز ہے،اپنے بچوں کے لئے وہ خدا کا قائم مقام ہیں۔(شیکسپیر)
    ٭دنیا پر رائے عامہ کی نہیں، طاقت کی حکمرانی ہے، یا پھر ایسی رائے عامہ کی جس کے پاس طاقت بھی ہو۔(پاسکل)
     
    زبیر, نورعینی, نیرنگ خیال اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں