1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کی جاناں میں کون

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏جنوری 25, 2017۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    میرے اجداد کے گِرتے ھُوے حجرے کے محرابِ خمیدە میں

    کسی صندل کے صندُوقِ تبرک میں

    ہرن کی کھال پر لکھا ھوا شجرە بھی رکھا ھے

    کہ جس پر لاجوردی دائروں میں

    زعفرانی روشنائ سے میرے سارے اقارب کے مقدس نام لکھے ھیں

    مگر اک دائرە ایسا بھی ھے

    جس میں سے لگتا ھے

    کہ کچھ کُھرچا گیا ھے

    میں اُنہی کُھرچے ھُوے لفظوں کا وارث ھوں ۔
     
    چوھدری کاشف سلیمی، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست ۔۔ اسی لئے پاکستان میں بارشیں شروع ہو گئی ہیں کہ دیکھو جوگی آیا
    میں نے زبردست آپ کے انتخاب کے لئے کہا ہے
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ماشاء اللہ
    اُن کُھرچے ہوئے لفظوں میں سے کچھ عطا ہو جائے۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. nwaaz92

    nwaaz92 یونہی ہمسفر

    واہ انتہائی لاجواب ..کمال ہے سرکار کمال
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں