1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کیا محسوس کرتے ہیں آپ!

'نثر' میں موضوعات آغاز کردہ از شفق صدیقی, ‏دسمبر 30, 2014۔

  1. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    "کیا محسوس کرتے ہیں آپ! اگر آپ کبھی زندگی میں کسی پر کوئی احسان کریں اور وہ شخص اس احسان کو یاد رکھنے اور آپ کا احسان مند ہونے کے بجائے آپ کو ان مواقع کی یاد دلائے، جب آپ نے اس پر احسان نہیں کیا تھا یا آپ کو یہ جتائے کہ آپ کا احسان اس کے لئے کافی نہیں تھا۔ اگر آپ اس کے لیے “یہ“ کر دیتے یا “وہ“ کر دیتے تو زیادہ خوش ہوتا۔ کیا کریں گے آپ ایسے شخص کے ساتھ؟ دوبارہ احسان کرنا تو ایک طرف، آپ تو شاید اس سے تعلق رکھنا تک پسند نہ کریں۔ ہم اللہ کے ساتھ یہی کرتے ہیں۔ اس کی نعمتوں اور رحمتوں پر اس کا شکر ادا کرنے کے بجائے ہم ان چیزوں کے نہ ملنے پر کڑھتے رہتے ہیں۔ جنہیں ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اللہ پھر بھی رحیم ہے، وہ ہم پر اپنی نعمتیں نازل کرتا رہتا ہے۔ ان کی تعداد میں ہمارے اعمال کے مطابق کمی بیشی کرتا رہتا ہے مگر ان کا سلسلہ کبھی بھی مکمل طور پر منقطع نہیں کرتا۔“

    تحریر : پیرِ کامل
    مُصنفہ : عمیرہ احمد
     
    زبیر، عمراعظم اور بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بالکل ٹھیک بات ہے۔۔۔ ہماری اکثریت ناشکری اور احسان فراموش ہے
    شفق صدیقی ایک عمدہ اقتباس کی شراکت کا شکریہ
     
    شفق صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    سبق آموز تحریر۔ شراکت کے لئے شکریہ محترمہ۔
     
    شفق صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اللہ تعالیٰ ہمیں صابر وشاکر بنائے ۔۔۔آمین
    واقعی ہم بہت ناشکرے ہیں۔
     
    شفق صدیقی اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں