1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کمبخت. سو لفظی کہانی از قلم سلیم فاروقی kamjant 100 lafzon ki kahani az qalam saleem farooqi

'اردو کالم' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏ستمبر 4, 2017۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    صد لفظی کہانی (228)
    سلیم فاروقی
    ------------
    کمبخت....
    ***********
    قربانی کا جانور لے لیا؟؟؟
    ہاں، کچھ گراں ملا، علاقے کا سب سے تگڑا جانور جو تھا!
    قصائی مل گیا؟؟؟
    ہاں، منہ مانگے پیسے دیئے، پروفیشنل تھا!
    گویا قربانی سے مکمل فراغت ہوگئی؟؟؟
    ہاں، وقت اور پیسہ تو خوب لگا لیکن فراغت ہو ہی گئی، بچوں کی خوشی میں خرچ کیا دیکھنا!
    اور صفائی؟؟؟
    ہاں پورا گھر دھلوا کر ابھی فراغت ہوئی ہے، کام والی نے دو سو روپے الگ سے لیے!
    اور وہ جانور کی آلائشیں؟؟؟
    وہ بھی پھنکوا دیں، سڑک کے کنارے....
    ورنہ ظلم دیکھو، جمعدار کمبخت سو روپے الگ سے مانگتا تھا، کچرا کنڈی میں ڈالنے کے....
    ....٭....

    [​IMG]
     
  2. Pakistani

    Pakistani یونہی ہمسفر

    زبردست تحریر ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں