1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کسی کا خط ہے یا یہ غزل ہے یہ کیسا پرچہ پڑا ہوا ہے

'میری شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سیدعلی رضوی, ‏جولائی 11, 2018۔

  1. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    کسی کا خط ہے یا یہ غزل ہے یہ کیسا پرچہ پڑا ہوا ہے
    گلال سے لب بنے ہیں اس میں کتاب چہرہ بنا ہوا ہے

    نگاہ اس کی ہے جھیل جیسی کمان جیسی بھووں کے نیچے
    تو سرخ ہونٹوں کے ایک جانب بھی تل کا پہرہ لگا ہوا ہے

    ہاں سبز قندیل جل رہی ہے بلا کی سرخی ابل رہی ہے
    ادا سے پلکیں جھکی ہوئیں ہیں حیا کا آنچل پڑا ہوا ہے

    لو اب ہماری ثقیل آنکھیں قدیم رستوں پہ چل پڑی ہیں
    وفا کے کھنڈر سے کچھ پرے ہی ہمارا ملبہ پڑا ہوا ہے

    سفید بالوں کے پیچھےاپنی جوان عمری کے پل نہیں ہیں
    ہے عہدِ طفلی کا ایک بوڑھا جو لڑکھڑاتا کھڑا ہوا ہے

    بہت حسیں ہے یہ سچا موتی جو رنگ سے اس کے منسلک ہے
    مگر اسے یہ خبر نہیں ہے ہمارا آنسو جڑا ہوا ہے

    ہے چاپ اس کی ہماری دھڑکن جو دل میں دھک دھک لگی ہوئی ہے
    فراق اس کا وصال ہی ہے وہ بن کے دھڑکا لگا ہواہے

    بہت سنوارا مصوروں نے بہت سے ڈالے ہیں رنگ اس میں
    مگر یہ صورت ہے میری صورت سو رنگ اس کا اڑا ہوا ہے

    میں دوربینوں سے دیکھتا ہوں تمہاری دنیا بہت الگ ہے
    حسین چہرے عظیم غزلیں حسین چہروں پہ واہ وا ہ ہے
     
    Last edited: ‏جولائی 17, 2018
    تجمل حسین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    لوٹ لیا ہے سر ۔۔ بہت اعلیٰ
    ایک سے بڑھ کر ایک شعر ۔۔ آخری شعر کے آخر پر ایک "ہے" رہ گیا ہے شاید
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    بہت شکریہ برادر
    درست کہا پیج سے کاپی کرتے وقت رہ گیا ہے معذرت
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بہت خوب بھئی بہت خوب۔ زبردست غزل ہے۔
    اب درست کرلیں۔ :)
     
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    ہو گیا جناب
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں