1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کتنی دیر لگتی ہے۔

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏جولائی 28, 2017۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    کسی بھی شے پہ آ جانے میں کتنی دیر لگتی ہے
    مگر پھر دل کو سمجھانے میں کتنی دیر لگتی ہے

    ذرا سا وقت لگتا ہے کہیں سے اُٹھ کے جانے میں
    مگر پھر لوٹ کے آنے میں کتنی دیر لگتی ہے

    بلا کا روپ ،یہ تیور،سراپا دھار ہیرے کی
    کسی کے جان سے جانے میں کتنی دیر لگتی ہے

    فقط آنکھوں کی جنبش سے بیاں ہوتا ہے افسانہ
    کسی کو حال بتلانے میں کتنی دیر لگتی ہے

    سبھی سے اوک کر یوں تو چلے آئے ہو خلوت میں
    مگر خود سے بھی اُکتانے میں کتنی دیر لگتی ہے

    شعورِ میکدہ اس کی اجازت ہی نہیں دیتا
    وگرنہ جام چھلکانے میں کتنی دیر لگتی ہے

    یہ شیشے کا بدن لے کر نکل تو آئے ہو لیکن
    کسی پتھر سے ٹکرانے میں کتنی دیر لگتی ہے

    (منیش شکلا)

     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    واہ واہ زبردست
    یہ نظم یونہی فورم پر شیئر کرنے کا شکریہ
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سبھی سے اوک کر یوں تو چلے آئے ہو خلوت میں
    مگر خود سے بھی اکتانے میں کتنی دیر لگتی ہے

    حسبِ حال کیفیت.....
    عمدہ انتخابِ کلام.
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہائیں
    پسندیدگی کا شکریہ محترمہ @بینا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہائیں۔۔۔ شما این قدر زود رنج کشیدہ نہ بودی خانم ؟ چرا این جور؟
    پسندیدگی کا شکریہ محترمہ @بینا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں