1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

کب سماں تھا بہار سے پہلے۔ ساغر صدیقی

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏فروری 1, 2015۔

  1. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    کب سماں تھا بہار سے پہلے
    غم کہاں تھا بہار سے پہلے

    ایک ننھا سا آرزو کا دیا
    ضوفشاں تھا بہار سے پہلے

    اب تماشا ہے چار تنکوں‌کا
    آشیاں تھا بہار سے پہلے

    اے مرے دل کے داغ یہ تو بتا
    تو کہاں تھا بہار سے پہلے

    پچھلی شب میں خزاں کا سناٹا
    ہم زباں‌تھا بہار سے پہلے

    چاندنی میں‌یہ آگ کا دریا
    کب رواں تھا بہار سے پہلے

    بن گیا ہے سحابِ موسمِ گل
    جو دھواں تھا بہار سے پہلے

    لُٹ گئی دل کی زندگی ساغر
    دل جواں‌تھا بہار سے پہلے​
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست اور شکریہ شریک یونہی کرنے کا۔
    درج ذیل شعر کی سمجھ نہیں آئی۔۔

     
    عمراعظم اور عبدالرزاق قادری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    شاید ایسے ہو کہ قیام پاکستان کی بہار سے قبل متحدہ ہندوستان ، لگ بھگ آٹھ صدیاں مسلمانوں کا ایک مرکز تھا ،آشیاں تھا، اب قیام پاکستان کی بہار آئی بھی تو صرف چار صوبے۔ واللہ اعلم​
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہمم
    میں سوچ رہا تھا کہ بہار آنے کے بعد تو رونق آتی ہے ہریالی آتی ہے ،لیکن یہاں بہار سے پہلے آشیاں اور بہار کے بعد چار تنکے ۔۔۔شائد اس بار بہار نے خزاں سے اپنی فطرت بدل لی۔
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. صباح

    صباح یونہی ہمسفر

    @رزاق بھائی یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو بہت تلخ ہے
    اور حقیقتیں عموماً تلخ ہی ہوتی ہیں :eek::eek:
     
    عبدالرزاق قادری اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    لاجواب۔
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں