1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ڈی این اے میں نئے حروف کی کامیاب شمولیت

'سائنس اور ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏جنوری 25, 2017۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    سائنس دانوں نے ایسا مائیکروب تیار کر لیا جس کے ڈی این اے میں نئے حروف شامل ہیں

    ہر جاندار کا ڈی این اے چار حروف سے مل کر بنتا ہے جنہیں A, C, G, اور T کہا جاتا ہے - یہ چاروں حروف اصل میں چار مختلف مالیکیول ہیں جن سے ڈی این اے کا سیڑھی جیسا سٹرکچر بنتا ہے - ان چار کے علاوہ فطرت میں پائے جانے والے کسی ڈی این اے میں کوئی اور حرف نہیں پایا جاتا - اب سائنس دانوں نے ای کولائی مائیکروب کے ڈی این اے کو تبدیل کر کے اس میں دو نئے حروف داخل کر دیے ہیں - یہ دو نئے مالیکیول ہیں جو فطری طور پر ڈی این اے میں نہیں پائے جاتے - انہیں X اور Y کا نام دیا گیا ہے - اس تبدیل شدہ ڈی این اے کو ای کولائی کے مائیکروب میں واپس داخل کر دیا گیا ہے اور ای کولائی نے تقسیم ہونا شروع کر دیا ہے یعنی اس ڈی این اے کی کاپیاں بنا رہا ہے - یہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی زندہ جانور کے ڈی این ایں میں نئے حروف داخل ہوئے ہیں - سائنس دان ان مائیکروبز کو X اور Y مالیکیول خوراک کے طور پر مہیا کرتے ہیں اور مائیکروبز کے خلیوں کی مشینری انہیں استعمال کرکے ڈی این اے کی کاپیاں بناتی ہے

    اس نئی ٹیکنالوجی سے نئی ادویات بنانے میں مدد ملے گی - تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے سائنس دان آخرکارمکمل طور پر مصنوعی زندگی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے

    https://www.theguardian.com/science...-dna-pave-way-for-new-entirely-new-life-forms
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    نئے حروف کی شمولیت میرے لئے نئی بات ہے ویسے ڈی این کو ایڈٹ کرنے کے بارے میں ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اب ہم ڈی این اے میں اپنی مرضی سے ایڈیٹنگ کر سکتے ہیں۔ ایک کامیاب تجربہ جو چوہوں پر کیا گیا تھا وہ بھی وضاحت سے بیان کیا گیا کہ کسی طرح کالے چوہوں کی اگلی نسل دی این اے میں تبدیلی کے بعد سفید رنگ کے ساتھ پیدا ہوئی
    یعنی اس کوڈ کو بدل دیا گیا تھا جو چوہوں کی کالی جلد کا ذمہ دار تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے اب بہت ساری بیماریوں پر قابو پایا جا سکے گا جو نسل در نسل چلتی ہے۔
    شکریہ @جوگی اتنی معلوماتی پوسٹ کا
     
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بہت معلوماتی ۔۔۔ دستِ شما درد نہ کند۔
    ویسے آپس کی بات ہے مجھ کم عقل کے پلے بہت کم پڑا ہے۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @عمراعظم بھائی یہ تو آپ مذاق کر رہے ہیں @جوگی سے۔۔;)
     
  5. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    اس معلومات کو یونہی پر شیئر کرنے کا شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں