1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

چھوٹے میاں تو چھوٹے میاں ۔۔۔۔ بڑے میاں سبحان اللہ

'میدانِ لطیفہ' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏نومبر 28, 2014۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    محکمہ تعلیم کےایک ڈائریکٹر نے اسکول کا معائنہ کیا ۔ ایک کلاس میں بچوں کی تعلیمی قابلیت چیک کرنے کے لیے بورڈ پر انگریزی لفظ NATURE (نیچر) لکھا اور ایک بچے کو بلا کر پوچھا: بیٹا یہ کیا لکھا ہے ؟
    بچہ کچھ دیر دیکھا رہا پھر بولا : نٹورے
    ڈائریکٹر بولا : غور سے پڑھو پھر بتاؤ
    بچے نے اصرار کیا ۔ سر ۔۔۔۔ نٹورے ہی لکھا ہے
    ڈائریکٹر صاحب کو غصہ چڑھ گیا ۔ انہوں نے خاتوں کلاس ٹیچر سے کہا ۔ آپ نے اس کو یہ کیا پڑھایا ہے ۔ یہ بچہ تو ساری عمر ہی غلط پڑھتا رہے گا
    کلاس ٹیچر نے کہا ۔ سر آپ ناراض نہ ہو بچہ جب مٹورے (میچور MATURE) ہوجائے گا تو صحیح پڑھے گا ۔
    اب تو ڈائریکٹر صاحب کو اور بھی غصہ آگیا ۔ وہ خاتون ٹیچر کو پرنسپل صاحب کے پاس شکایت کے لئے لے گئے اور ساری بات بتائی ۔
    پرنسپل صاحب نے تمام بات نہایت تحمل سے سنی اور پھر گرج کر ٹیچر سے کہنے لگے :
    آخر آپ اس بچے کا فٹورے (فیوچر FUTURE) خراب کرنے پر کیوں تلی ہوئی ہیں ؟؟؟
     
    علی مجتبیٰ، عنبرین، تجمل حسین اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    ہاہاہا۔۔۔ توبہ توبہ حد ہو گئی یہ تو
    نٹورے
    مٹورے
    فٹورے۔۔۔۔ اللہ اللہ :p
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیا با ت ہے جوگی میاں۔۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    تھوڑی ہنسی بچا کر رکھیں
    کیوں کہ میں مطلع عر ض کرنے والا ہوں۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    ارشاد ارشاد
    اللہ رکھے خیر سُکھ تب پھر ہنس لیں گے :p
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    وہ ڈائریکٹر ایک بار جوگی بابا کے گاٖؤں بھی گئے اور وہاں کے گورنمنٹ ہائی سکول کا وزٹ کیا۔
    ۔۔
    جاری ہے۔;)
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    ہاہاہا۔۔۔
    منتظر
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کام زیادہ ہے اوور ٹائم پر آیا ہوں اس لئے مطلع چسکیوں میں ملے گا۔۔ سو جوگی بابا کے گاؤں میں ہی رہنا ہے۔ کہیں جائیے گا مت۔۔:)
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    جوگی بابا کا گاوں ہے کہاں؟
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    سردیاں تھیں اسی مناسبت سے ڈائریکٹر نے ایک کلاس میں جا کر بچوں کی انگلش کو جانچنے کےلئے بلیک بورڈ پر بڑا سا Pneumonia لکھا اور کلاس کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا کہ بچو کس کس کو بلیک بورڈ پر لکھا ہوا پڑھنا آتا ہے۔۔کافی سارے بچوں نے انگلی کھڑی کر دی۔ دائریکٹر نے ایک بچے کو کھڑا ہو کر بلیک بورڈ پر لکھا لفظ پڑھنے کو کہا۔۔
    یہ تو آپ جان ہی گئے ہوں گے کہ بچے نےPneumonia کو کیا پڑھا ہو گا؟
     
    جوگی اور ماہی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ اس وقت جوگی بابا کے گاؤں میں ہی ہیں۔۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    ہاہاہا جوگی بابا ہی بتا سکتے ہیں۔
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جوگی بابا حاضر ہوں۔۔۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    سب سے پہلے تو زین فورو پر میں ہرجانے کا دعوی ٰ کرنے لگا ہوں
    کیونکہ نہ تو مجھے کسی تبصرہ کا نوٹیفیکیشن ملا نہ ہی کیے گئے ٹیگ کا:(
    یہ تو ایسے ہی بھٹکتے بھٹکتے خیال آ گیا اور خیال کے ساتھ میں بھی آ گیاo_O

    اور یہاں آ کے پتا چلا کہ جوگی کو جوگر بنایا ہوا ہے۔۔۔:oops:

    تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے
    دیکھنے ہم بھی گئےتھے یہ تماشا نہ ہوا۔۔۔۔:p
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    تماشا قسطوں میں ہو رہا ہے ۔۔ اورآپ کو تماشے کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
    جہاں تک اطلاع موصول ہونے کی بات ہے تو اس کی سیٹنگ آپ کو اپنی پروفائل میں کرنا ہو گا۔۔اپنی پروفائل کھول کر ترجیحات میں جائیے اور وہاں آپ کو یہ آپشن مل جائے گا کہ آپ جو دھاگہ شروع کریں یا جس میں رپلائی کریں گے تو آپ کی زیرنگرانی ہو جائے گا۔ جب بھی کوئی سرگرمی ہو گی آپ کو خبر ملا جایا کرے گا۔
    نہ ہو تو زین فورو پر ہر ہرجانے کا دعوی کیجئے۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    آپ دیکھنے ہی تب آتے ہیں ہمیشہ جب ساری آگ ٹھنڈی پڑ چکی ہوتی ہے۔۔۔ خیر بے فکر رہئیے آپ کہ اسی ممکنہ حملے (شکوے) کی وجہ سے زبیر بھائی نے تماشا قسطوں میں رکھا ہے۔۔۔ اب آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا:p
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ارے پہلے کوئی بتائے تو ۔۔ کہ اس سٹوڈنٹ نے Pneumonia کو کیا پڑھا تھا۔۔
    بات آگے تب ہی بڑھ سکتی ہے سٹوڈنٹ منہ کھولے گا تو۔۔:p
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    سٹوڈنٹ تو شکوے کر کے چلتے بنے۔
     
    جوگی اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ڈائریکٹر بھی ڈھیٹ ہے سٹوڈنٹ کا منتظر رہے گا۔۔ ذرا سٹوڈنٹ کو Pneumoniaپڑھنے تو دیں۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    ہاہاہا۔۔۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں