1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ٹیوٹوریل پیغام میں تصویر شامل کرنا

'یونہی' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏اپریل 4, 2016۔

  1. بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
    مجھے محسوس ہوا ہے کہ اکثر یونہی ہمسفران کو اپنے پیغامات میں تصاویر شامل کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ اس لیے میں نے سوچا کہ ایک ٹیوٹوریل لکھ دوں جس سے سب یونہی ہمسفران کو تصاویر شامل کرنے میں آسانی ہو۔
    سب سے پہلے تو آپ نے کسی سائٹ پر تصویر اپلوڈ کرنی ہے۔ اس کے لیے آپ گوگل فوٹوز، پوسٹ امیج، ٹِنی پِک (Tiny Pic) یا ایسی ہی کوئی دوسری سائٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم Tiny Pic استعمال کریں گے۔
    آپ درج ذیل ربط پر کلک کرکے Tiny Pic کی سائٹ کھولیں۔ سامنے درج ذیل تصویر کی طرح سے سائٹ کھل جائے گی۔
    ٹِنی پِک برائے تصاویر اپلوڈ

    [​IMG]
    ربط تصویر

    اس میں آپ تصویر میں بتائے گئے طریقہ کے مطابق Choose File کے بٹن پر کلک کرکے تصویر منتخب کریں۔ اس کے بعد نیچے موجود خانے میں اگر آپ کوئی ٹیگز مثلاً Yoonhe, Urdu یا دیگر ٹیگز شامل کرنا چاہیں تو وہ کرسکتے ہیں۔ ٹیگز شامل کرنے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آپ بعد میں اس سائٹ پر اس ٹیگ سے تلاش کرکے اپنی پرانی تصاویر بھی ڈھونڈ سکتے ہیں اور دوبارہ انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔
    اس کے بعد سب سے نچلے بٹن Upload Now پر کلک کردیں۔
    نیچے تصویر کی طرح سے ایک پاپ اپ نمودار ہوگا۔ جس میں کیپچا اینٹری کے لیے کہا گیا ہوگا۔

    [​IMG]
    ربط تصویر

    دی گئی ہدایات کے مطابق کیپچا اینٹر کریں۔ یہ ہر مرتبہ مختلف ہوتا ہے اور بعض اوقات بالکل چھوٹے چھوٹے الفاظ میں بھی ہوتا ہے۔ اس کے بعد پھر Upload Now کے بٹن پر کلک کردیں۔

    نیچے تصویر کی طرح سے ایک نیا صفحہ کھلے گا جس میں چاراقسام کے روابط دکھائی دے رہے ہوں گے۔

    [​IMG]
    ربط تصویر

    سب سے اوپر HTMLکا ربط ہوگا اس سے آپ تصویر کا ربط کسی سائٹ پر دے سکتے ہیں۔ اس سے نیچے کسی HTMLسائٹ میں تصویر ایمبڈ کرسکتے ہیں۔
    اس کے بعد تیسرے نمبر پر جو ربط دیا دیا گیا ہے وہ آپ کی اپلوڈ کی گئی تصویر کو اسی سائٹ یعنی Tiny Pic کی سائٹ پر ہی دکھائے گا۔ یہ ربط اس صورت میں مفید رہتا ہے جب کبھی تصویر کا ڈائریکٹ ربط کام نہ کررہا ہو اور تصویر فورم پر دکھائی نہ دے رہی ہو۔ میں اکثر اس کا استعمال کرتا ہوں۔ اس مراسلے میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر تصویر کے نیچے اس کا ربط بھی موجود ہے۔ وہ یہی ربط ہے۔

    سب سے آخر میں تصویر کا براہ راست (ڈائریکٹ) ربط دیا گیا ہے اور یہی ہمارے اصل کام کا ربط ہے۔ اس ربط کو کاپی کریں اور فورم پر اپنے پیغام والے خانے میں اوپر موجود بٹنوں میں سے تصویر کے بٹن پر کلک کریں

    [​IMG]
    ربط تصویر

    آپ کے سامنے نیچے تصویر کی طرح سے پاپ اپ باکس نمودار ہوگا۔ اس میں دی گئے خانے میں تصویر کا ڈائریکٹ ربط پیسٹ کریں جو ہم نے Tiny Pic کی سائٹ سے ڈائریکٹ ربط والے خانے سے کاپی کیا تھا۔ اس کے بعد مندرج کے بٹن پر کلک کردیں۔
    [​IMG]
    ربط تصویر

    آپ کے سامنے تصویر ظاہر ہوجائے گی۔ :)

    نوٹ: مراسلے میں موجود غلطیاں اور کوتاہیاں نظر انداز کرنے کے بجائے ان کی نشاندہی کرکے حوصلہ افزائی کیجئے۔ شکریہ ;)

    والسلام
     
    Last edited: ‏اپریل 7, 2016
    زبیر اور عزیزامین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عزیزامین

    عزیزامین یونہی ہمسفر

    جزاک اللہ کچھ سمجھ آیا ہو تو نشاندہی کروں گا نا،ویسے مجھے اس وقت اس کام کی ضرورت بھی نہیں پر باقی سب کہ لیے ایک زبردست کاوش ہے شکریہ
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ،
    @تجمل حسین آپ نے بہت اچھا اور بہت جلدی یہ ٹیٹوریل لکھ سارے ہمسفروں کے لئے بہت آسانی پیدا کر دی ہے۔
    اب ہمارے لئے یہ بھی آسانی ہو گئی کہ نئے لوگوں کی اس سلسلے میں فوری راہنمائی ہو سکے گی۔
    یہ سرسری پڑھنے کے بعد تبصرہ ہے اب تفصیل سے پڑھتا ہوں ، ویسے یہاں ایک اور بات بتاؤں کہ ٹائینی پک یہاں دبئی میں بلاکڈ ہے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شکریہ
    شکریہ زبیر بھائی!
    مجھے معلوم نہیں۔ پوسٹ امیج کے متعلق کیا رائے ہے؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    وہ بھی بلاکڈ ہے۔
    اچھا مجھے تو کسی چیز کے بلاکڈ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر متحدہ عرب امارات میں دوسرے یونہی کے اراکین ہیں جو کہ ہیں تو ان کو دشواری ہو سکتی ہے۔
    خیر گوگل کی سروس تو موجود ہے نا۔
    میں نے مستقبل کے ٹیوٹوریلز کے لئے سابقہ بھی بنا دیا ہے۔ اب جب آپ کوئی اس طرح کا ٹیوٹوڑیل لکھیں تو اس کے لئے سابقہ منتخب کر لیا کریں۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. جی بالکل وہ تو ہے۔ اور ہاں فوٹوبکٹ کی کیا معلومات ہیں؟
    یہ بہت اچھا کیا۔۔۔۔شکریہ۔۔۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. آج کوشش کرتا ہوں کہ گوگل فوٹوز پر اپلوڈ کرکے تصاویر کے روابط تبدیل کردوں تاکہ اگر کسی ملک میں کوئی دیگر ویب سائٹ بلاک ہو تو بھی تصاویر کا مسئلہ نہ بنے۔ :)
     
  8. @زبیر بھائی اب دیکھئے گا تصاویر دکھائی دے رہی ہیں یا نہیں؟ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آفس میں ہوں اور یہاں نہیں آرہیں۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. گھر جاکر دیکھ کر بتائیے گا۔ اب گوگل فوٹوز کے روابط ہیں۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. مجھے لگتا ہے گوگل فوٹوز کو ابھی میں خود ہی صحیح طور پر سمجھ نہیں پایا۔ تصاویر دکھائی ہی نہیں دے رہیں۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ڈراپ باکس سے چیک کیا ہے؟
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ڈراپ باکس کے پرانے صارفین کے لیے ڈائریکٹ لنک کی سہولت ہے جبکہ نئے صارفین کو پیکج خریدنے کے بعد ملتی ہے۔ :)
    ویسے گوگل کو سمجھ چکا ہوں امید ہے کہ اب تصاویر نظر آرہی ہوں گی۔ :)
    اس پر وقت نکال کر ایک تفصیلی طریقہ کار لکھتا ہوں۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت خوب۔۔ہم منتظر ہیں۔
     
  15. تصاویر نظر آرہی ہیں یا نہیں؟ :)
    اگر نظر نہیں آرہیں تو طریقہ کار بدلوں؟
    ویسے میں نے تو اب پرائیویٹ موڈ میں بھی چیک کیا ہے میرے پاس تو درست ہیں۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اب تصاویر نظر آ رہی ہیں بالکل ٹھیک۔
    اس طریقے کی جلدی سے وضاحت کر دیں ۔۔بہتر ہے کہ پہلی پوسٹ کو ہی ایڈیٹ کر دیں۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. شکریہ۔ اس کا مطلب ہے کہ محنت کام آہی گئی ہے۔ پہلی پوسٹ ویسے ہی موجود رہے کیونکہ ٹنی پک پر اکاؤنٹ نہیں بنانا پڑتا۔ ان شاءاللہ کل تک اس پر بھی تحریر لکھتا ہوں۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایسا کیجئے کہ پھر اس لڑی کے عنوان میں ٹائنی پک لفظ بھی کسی طرح شامل کر دیجئے اور دوسری لڑی کے عنوان میں گوگل فوٹوز۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. جبکہ میں سوچ رہا تھا کہ اس لڑی کا اکیسواں مراسلہ اس ٹیوٹوریل پر لکھ دوں۔ اس طرح یہ دوسرے صفحہ پر سب سے اوپر آجائے گا۔ ویسے یہ آئیڈیا بھی اچھا ہے کہ دونوں کی الگ الگ لڑیاں بنادی جائیں اور عنوان میں مخصوص طریقہ کار کا نام لکھ دیا جائے۔ اس طرح جتنے بھی طریقے ہوں گے وہ الگ الگ لڑیوں میں آجائیں گے۔ :)
    کیا خیال ہے پھر؟
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی ہاں الگ ہی لکھنا بہتر ہے۔ جہاں تصویر اپ لوڈ کرنی ہو اس سروس کا نام عنوان میں شامل کر دیں۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں