1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پیزا بریڈ

'یونہی پکوان' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏مارچ 28, 2016۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    IMG_20160326_215501_969-1.jpg [AT

    1) بریڈ سلائس۔۔۔۔۔۔۔ 6 عدد
    2) چکن بون لیس۔۔۔۔۔آدھا کپ کیوبز میں کٹی ہوئی
    3) شملہ مرچ ۔۔۔۔۔۔ 1عدد، باریک کٹی ہوئی
    4) کیچپ ۔۔۔۔۔۔۔۔حسبِ ضرورت
    5) چیڈر چیز۔۔۔۔۔۔1 پیکٹ

    چکن میرینیٹ کرنے کے لئے؛
    کالی مرچ۔۔۔۔۔ ہاف ٹی اسپون
    لال مرچ۔۔۔۔۔ہاف ٹی اسپون
    سویا سوس ۔۔۔۔۔1 ٹیبل اسپون
    چلی سوس۔۔۔۔۔1 ٹیبل اسپون
    نمک ۔۔۔۔۔۔ حسبِ ذائقہ
    یہ سب مصالحے چکن میں اچھی طرح لگا کر تقریباؐ آدھا گھنٹے کے لئے فریج میرینیٹ کرنے کو رکھ دیں۔پھر اس چکن کو دو چمچ تیل فرائنگ پین میں ڈال کر گلنے تک ہلکی آنچ پر بھون لیں ۔

    ترکیب؛
    ایک بریڈ سلائس پر کیچپ لگا کر اس پر شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی اور چکن کیوبز رکھ کر چیڈر چیز کدو کش کی ہوئی ڈال دیں ۔ اب فرئنگ پین میں تھوڑا سے تیل سے گریس کرکے اس پر پیزا بریڈ کو رکھ کر ہلکی آنچ پر ڈھکن لگا کر چند منٹ کے لئے رکھ دیں تاکہ چیز میلٹ ہوجائے ، لیجیئے آپ کا مزیدار پیزا بریڈ کھانے کے لئے تیار ہے کیچپ کے ساتھ مزے لے کر کھائیں اور میری بیٹی کو دعائیں دیں۔

    ( یہ پیزا بریڈ میری بیٹی بہت شوق سے بناتی ہے اور جو تصویر آپ کو نظر آرہی ہے ، وہ اسی کے ہاتھ کا بنا ہوا ہے ماشاءاللہ۔)
     
    Last edited: ‏مارچ 28, 2016
    انعم سہیل، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    @زبیر ایک ہلکی پھلکی اور بہت آسان ترکیب حاضر ہے ۔ بنائیں اور بتائیں کہ کیسی بنی؟؟:)
     
    عمراعظم، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. اففففففف۔۔۔۔ دیکھتے ہی منہ میں پانی آگیا ۔۔ مگر بناؤں کیسے۔۔۔ :oops: اب گھر والوں کے ہوتے ہوئے بھی میں ہی بناؤں تو گھر والوں کے ہاتھ کا ذائقہ کیسے چکھوں گا o_O
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر بھائی یہ تو بہت آسان ہے آپ آسانی سے بناسکتے ہیں۔۔ گھر والوں کی آمد کا انتظار کیے بغیر :sn
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بہت بہت شکریہ اتنی پیاری سی ترکیب شئیر کرنے کے لئے۔
    یہ تو میں ضرور بناؤں گا اور اس کی تصویر بھی لگاؤں گا۔۔ تھوڑا سا انتظار کیجئے۔
     
    بینا، عمراعظم اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی جی آسانی سے بنا سکتا ہوں لیکن چھٹی والے دن ہی بناؤں گا۔:)
     
    بینا، عمراعظم اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    میں نے ریسیپی پرنٹ کر لی ہے ۔ اب میں بھی دوستوں سے کہ سکوں گا کہ میں بھی گھر پر پزا بنا سکتا ہوں۔ تصویر کو دیکھ کرتو واقعی منہ میں پانی آگیا۔ بٹیا واقعی ایکسپرٹ ہوگی کوکنگ کی فیلڈ میں۔اللہ اُسےخوش و خرم رکھے۔
     
    بینا, عمراعظم, زبیر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. جی بھائی صاحب کیوں نہیں۔۔۔ میں بھی کوشش کروں گا کہ ان میں سے کسی ترکیب کو آزما سکوں ورنہ اپنی کوئی ترکیب پیش کروں :)
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جس دن آپ پیز بنائیں ، اس کی تصویر اور کھانے کےبعد اپنے تاثرات یہاں ضرور شئیر کرنے ہیں۔ ایسا کرنے پر ترکیب بتانے والے کی محنت کا صحیح اندازہ ہو سکے گا اورزیادہ بہتر طریقے سے شکریہ ادا ہو پائے گا۔:)
     
    بینا, عمراعظم, محمد یاسرکمال اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    ضرور کیوں نہیں۔عام مائیکرو ویو اوون میں پزا بنانا جان جوکھوں کا کام ہے۔اس لیے مجھے یہ ترکیب بہت عمدہ لگی۔
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    پھر تو یہ انتظار طویل نہیں ہونے والا۔۔ :)
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    واہ جی واہ ۔۔۔۔۔ پھول جیسی بیٹی نے پھول جیسی ہلکی پھُلکی ترکیب سمجھا کر مجھ جیسے کاہل کو بھی میدانِ کچن میں کود جانے کی ترغیب دی ہے۔ اللہ ہماری بیٹی کو ہمیشہ خوش رکھے، نیز @بینا جی کو جزائے خیر سے نوازے۔آمین
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. آمین۔
    تو پھر کب اس پر عمل کرنے والے ہیں؟ :)
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    کچھ وثوق سے نہیں کہہ سکتا۔۔ دراصل ہمارے کچن پر ایک شیرنی (نون لیگ کی نہیں) کا قبضہ ہے۔وہ جب بھی ادھر اُدھر ہو گی امید ہے کہ ہم سے یہ واردات سر زد ہو جائے گی۔
     
    بینا، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ہاہاہا ۔۔۔ :lf
    اگر انہوں نے یہ مراسلہ دیکھ لیا تو ۔۔۔۔۔ ;)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    یہیں تو ہماری موجیں ہیں۔اُنہیں انٹر نیٹ سے الرجی ہے۔
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. پھر تو واقعی آپ کی موجیں ہیں۔۔۔ :)
     
    بینا، زبیر اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جی ! الحمدللہ ۔۔۔۔۔ ویسے ہم نے یہ بھی سُن رکھا ہے کہ " عقل ہووے تے سوچاں ای سوچاں ۔۔۔ جے نہ ہووے تے موجاں ای موجاں "۔
    اب یہ آپ پر ہے کہ ہمیں کہاں فِٹ کرتے ہیں۔
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. محمد یاسرکمال

    محمد یاسرکمال یونہی ہمسفر

    حضرات! باتیں تو بہت ہو گئیں پر تصویر ایک بھی نہیں آسکی۔
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. :lf:lf:lf:lf:lf
    اب میں کیا کہوں۔۔۔ :k
    تصویر تو شاید آپ نے فراہم کرنی تھی نا۔۔۔۔۔ :)
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں