1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پیاری شہزادی کی آمد مبارک ۔۔۔۔۔ سلامت !!!

'ست بسم اللہ جی آیاں نوں' میں موضوعات آغاز کردہ از بینا, ‏اپریل 13, 2016۔

  1. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کہتے ہیں کہ بیٹا اللہ کی نعمت اور بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے ۔ کسی کو صرف نعمت عطا ہوتی ہے اور کسی کو رحمت سے نوازا جاتا ہے۔:)

    لیکن کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو رب کریم کی طرف سے نعمت اور رحمت دونوں سے دامن بھردیا جاتا ہے، الحمدللہ۔ :)

    آج مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ اللہ پاک نے اُن خوش نصیبوں میں @زبیر اور نائلہ کو بھی شامل فرمالیا ہے ، جن پر یہ دونوں عطائیں کی جاتی ہیں ماشاءاللہ۔ :):)

    اللہ کریم پیاری سی شہزادی " عروش طابہ زبیر " کو اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سرور بنائے ، اور ان کے لئے صدقہء جاریہ بنے ، اللہ اس کے نصیب بہت اچھے کرے اور دونوں جہانوں میں سرخرو فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
    :):)
     
    Last edited: ‏اپریل 14, 2016
    تجمل حسین, عمراعظم, ماہی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    آمین۔
    زبیر بھائی، بھابھی اور ننھے بھتیجے کو یہ نیا تحفہ بہت بہت مبارک ہو۔ :) اللہ تعالٰی پیاری گڑیا کے نصیب اچھے کرے آمین۔
     
    بینا, تجمل حسین, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @بہت بہت شکریہ @بینا جی۔ بیٹی کی آمدنے مجھے اس سکون سےمالا مال کیاہے کہ بیان سے باہر ہے ۔
     
    بینا, ماہی, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آمین @ماہی اتنی ساری دعاؤں کے لئے بے حد شکریہ اور عروش نام کے لئے بھی ممنون۔
     
    ماہی، تجمل حسین اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    19894_525572564156588_92335654_n.jpg

    انتہائی مسرت آمیز لمحات میں @زبیر بھائی اور بھابی صاحبہ کی خوشیوں میں شریک ہو کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اللہ اپنے خصوصی فضل وکرم سے آپ کے بچوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے رکھے۔نیز آپ کو اور آپ کے بچوں کو دین و دنیا کی تمام نعمتوں سے نوازے۔آمین
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    محترمہ @بینا جی کا شکریہ کہ اُنہوں نے یہ خوشخبری دے کر ہم سب کو اس خوشی میں شریک ہونے کا موقع فراہم کیا۔
     
    بینا، زبیر اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
    @زبیر بھائی! ننھی شہزادی کی آمد پر آپ اور بھابھی جی کو بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یونہی خوشیوں سے مالا مال رکھے اور اولاد کو نیک اور فرمانبردار بناکر آپ کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا سکون بنائے۔ آپ اور آپ کے سارے خاندان کو صراطِ مستقیم پر قائم و دائم رکھے۔ آمین۔
    [​IMG]

    [​IMG]
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. درست کہا۔۔۔ بیٹیاں واقعی والدین کے لیے سراپا رحمت ہوتی ہیں۔ اسی لیے بیٹی کو رحمت کہا گیا ہے۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. یعنی نام @ماہی بہنا نے منتخب کیا ہے۔۔ زبردست ماہی۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔

    ویسے عروش طابہ کے معنی کیا ہیں ؟ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آمین۔
    @عمراعظم بھائی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے بے حد شکریہ
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    @تجمل حسین آپ کا بھی بے حد شکریہ۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بے شک اور اللہ تعالیٰ کے بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے نعمت اور رحمت سے ہماری جھولی بھر دی ہے۔
     
    بینا اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    عروش کے معنی @ماہی بتائیں گی اور "طابہ" کا مطلب پاک ہے ، یہ مدینہ منورہ کا دوسرا نام بھی ہوا کرتا تھا۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. @ماہی بہنا جلدی آئیے۔۔۔۔۔ :)
     
  15. ماہی

    ماہی مدیر Staff Member

    عروش: جنت کا فرشتہ
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. بہت خوب۔۔۔ تو مکمل نام ”عروش طابہ“ کا مطلب کیا بنے گا۔
    جنت کا پاک فرشتہ ؟
    :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ویسے فرشتہ تو ہوتا ہی پاک ہے۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ماشاءاللہ، الحمدللہ
    @زبیر بیٹی کی آمد کی خوشی منانا ہمارے پیارے نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی سنتِ مبارکہ ہے الحمدللہ اور دوسری بات یہ بھی کہ بیٹی کے ساتھ اچھا سلوک، محبت اوربہترین تعلیم و تربیت پر اجرِ عظیم کی بشارت بھی ہے الحمدللہ۔
     
    ماہی, زبیر, تجمل حسین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    متفق
     
    زبیر، بینا اور تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. یہی میں سوچ رہا تھا :)
    بالکل۔ بیٹی کی پیدائش پر یقیناً خوش قسمت لوگ ہی خوشی مناتے ہیں۔
    ارے ہاں۔۔۔ یاد آیا۔۔۔۔ @زبیر بھائی آپ نے یونہی ہمسفران کو مٹھائی نہیں کھلائی ابھی تک۔ :sn
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں