1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پسندیدہ شعر

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 6, 2014۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    واہ واہ
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جتنی ملی وہ راستوں کی دھول ہو گئی
    لگتا ہے زندگی سے کوئی بھول ہو گئی​
     
    عنبرین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    منزلیں پاؤں پکڑتی ہیں ٹھہرنے کے لئے
    شوق کہتا ہے کہ دو چار قدم اور سہی​
     
    عنبرین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    زبردست
     
    عمراعظم اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    رہزن میرا رہبر ہے،مُنصف میرا قاتل
    سہہ لوں تو قیامت ہے،کہہ دوں تو بغاوت ہے​
     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    کبھی لب پر تبسم تو سجا
    کچھ بچھڑنے کے بھی آداب ہوا کرتے ہیں​
     
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    زندگی کا یہ ہنر بھی آزمانا چاہیئے
    جنگ کسی اپنے سے ہو تو ہار جانا چاہیئے​
     
  9. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    میلوں میں پھیلتے گئے پودے کپاس کے
    محتاج کتنے لوگ ہیں پھر بھی لباس کے​
     
  10. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    لذتیں قرب و جُدائی کی ہیں اپنی اپنی
    مستقل ہجر ہی اچھا،نہ وصال اچھا ہے​
     
  11. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آرزو میں چوکس ہم،جستجو میں کاہل ہم
    عالموں کی دنیا میں،بہترین جاہل ہم​
     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    مشکل میں ایک نجات دہندہ ضرور ہو
    سر جس پہ رکھ کے روئیں وہ کندھا ضرور ہو

    معشوق ہو حسین ضروری نہیں مگر
    عاشق کو چاہیئے کہ اندھا ضرور ہو​
     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    حرارتیں تو آ گئیں تمازتوں تلک مگر
    ہے درمیاں جو برف کا پہاڑ گل نہیں رہا​
     
  14. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نہ گلہ کرے تو جفا سہے،جو کرے گلہ تو سزا ملے
    جسے یوں ستم کا ہو سامنا اُسے خاک دادِ وفا ملے​
     
  15. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    آنکھ کمبخت سے اس بزم میں آنسو نہ رکا
    ایک قطرے نے ڈبویا مجھے دریا ہو کر​
     
  16. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اب آسماں پہ غم کے سوا اور کچھ نہیں
    مٹی میں ہم نے چاند ستارے چھپا دئیے​
     
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہم سے قیمت تو یہ پوری لیا کرتی ہے
    زندگی خواب ادھورے سے دیا کرتی ہے​
     
  18. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    میں ہوں وحشت میں گم،تری دنیا میں نہیں رہتا
    بگولہ رقص میں رہتا ہے، صحرا میں نہیں رہتا
     
  19. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہمیں خبر ہے کہ ہم ہیں چراغ آخرِ شب
    ہمارے بعد اندھیرا نہیں۔۔۔اُجالا ہے​
     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    :cry
     

اس صفحے کو مشتہر کریں