1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پسندیدہ شعر

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 6, 2014۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    پختہ ہوتی ہے اگر مصلحت اندیش ہو عقل
    عشق گر مصلحت اندیش ہو تو خام بھی ہے
    (علامہ اقبال)​
     
    عنبرین اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    تڑپتی دیکھتا ہوں جب کوئی شے
    اُٹھا لیتا ہوں اپنا دل سمجھ کر
    (امیراللہ تسلیم لکھنوی)​
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بے خطر کود پڑا آتشِ نمرود میں عشق
    عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی
     
    عنبرین اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    عشق ہے تشنگی کا نام،توڑ دےگر ملے بھی جام
    شدتِ تشنگی نہ دیکھ،لذتِ تشنگی سمجھ
    (خمار بارہ بنکوی)​
     
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    عقل عیار ہے سو بھیس بنا لیتی ہے
    عشق بیچارہ نہ مُلا ہے،نہ زاہد نہ حکیم
    (علامہ اقبال)​
     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اُس تشنہ لب کی نیند نہ ٹوٹے دعا کرو
    جس تشنہ لب کو نیند میں دریا دکھائی دے​
     
  7. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اُس تشنہ لب کی نیند نہ ٹوٹے دعا کرو
    جس تشنہ لب کو نیند میں دریا دکھائی دے​
     
  8. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    پُرانی بارشوں میں بھیگتی یادوں سے کہہ دینا
    نئے موسم کا صحرا دھوپ کی حدت سے جلتا ہے​
     
  9. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    سودا گری نہیں یہ عبادت خدا کی ہے
    اے بے خبر جزا کی تمنا بھی چھوڑ دے​
     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    وسائل بیچ کر غیروں کے ہاتھوں
    مسائل کا مداوا ڈھونڈتے ہیں
    ہماری سادہ لوحی ،کوئی دیکھے
    اندھرا کر کے سایہ ڈھونڈتے ہیں

     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    اے بادِ بیابانی،مجھ کو بھی عنایت ہو
    خاموشی و دل سوزی،سرمستی و رعنائی

    (علامہ اقبال)

     
    عنبرین نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    ترچھے تیر نظر کے لگتے ہیں

    سیدھا سیدھا دل پہ نشانا لگتا ہے

    آگ کا کیا ہے پل دو پل میں لگتی ہے

    بجھتے بجھتے ایک زمانا لگتا ہے
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نشانِ منزلِ جانان ملے، ملے نہ ملے
    مزے کی چیز ہے یہ ذوقِ جستجو میرا
    (وحشت کلکتوی)​
     
    Last edited: ‏نومبر 18, 2017
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نظر ملا کے کہا مجھ سے میرے ساقی نے
    حرام کہتے ہیں جس کو یہ وہ شراب نہیں
    (صغیر بلگرامی)​
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نہ دیا ہائے مجھے لذتِ آزار نے چین
    دل ہوا رنج سے خالی تو جی بھر آیا
    (شیفتہ)​
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نئی صبح پہ نظر ہے،مگر آہ یہ بھی ڈر ہے
    یہ سحر بھی رفتہ رفتہ کہیں شام تک نہ پہنچے
    (شکیل بدایونی)​
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    وہ زندہ ہے جو بہے موجِ وقت کی رو میں
    وہ زندہ تر ہے جو طوفاں میں ٹھہرنا جانے
    (نشور واحدی)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بڑا گھاٹے کا سودا ہے ، سدا یہ سانس لینا بھی
    بڑھے ہے عمر جوں جوں زندگی کم ہوتی جاتی ہ،​
     
    عنبرین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    لے گیا نوچ کے مجھے صاحب
    جس کو جتنی مری ضرورت تھی​
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جو سچ کہوں تو بُرا لگے،جو دلیل دوں تو ذلیل ہوں
    یہ سماج جہل کی زد میں ہے،یہاں بات کرنا حرام ہے​
     
    عنبرین اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں