1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پسندیدہ شعر

'شعروشاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 6, 2014۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اب جبکہ یونہی باذوق اراکین کی کہکشاں سجی ہے، اور ایک سے بڑھ کر ایک پر نمک شعر سننے میں آتا ہے۔
    ادھر ادھر بکھرے ہوئے زبردست اشعار دیکھ کر ایک خیال آیا کہ کیوں نہ ایک مستقل گوشہ "پسندیدہ بہترین اشعار " کے نام سے آباد کر لیا جائے۔
    تاکہ لطف اندوز ہونے کیلئے ادھر ادھر ڈھونڈنے میں وقت ضائع نہ ہو۔
    عنبرین :k نیرنگ خیال:lf ماہی :p زندگی :D شفق صدیقی:) عبدالرزاق قادری:cool: اور یونہی فورم کی ہر دلعزیز ترین رکن یعنی بینا :sn
    :):)صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے:):)
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 30, 2014
    نورعینی، عبدالرزاق قادری، نیرنگ خیال اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ابتدا ہے میرے آج کل کے پسندیدہ ترین شعر سے۔۔۔۔۔


    مانعِ وحشت خرامی ہائے لیلیٰ کون ہے؟:eek:
    خانہءِ مجنونِ صحرا گرد ، بے دروازہ تھا:k
     
  3. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    جانے کب ، کس سے ، کیسے ملنا پڑے
    کتنے چہرے اُٹھائے پھرتے ہیں:):(:p:confused::eek::oops::rolleyes::cry:zz
     
    عمراعظم، نیرنگ خیال، جوگی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    غم شعور کوئ دم تو مجھ کو مہلت دے
    تمام عمر جلایا ہے اپنا جی میں نے:(
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 30, 2014
    عمراعظم، نیرنگ خیال، جوگی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ورق ورق پر تیری عبارت، تیری حکایت، تیرا فسانہ
    کتابِ ہستی جہاں سے کھولی تِری محبت کا باب نکلا

    پیاری امی کے نام:)
     
    Last edited: ‏دسمبر 6, 2014
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    سب مہینے یہاں دسمبر ہیں
    برف سینوں میں گر جمی دیکھو
     
  7. عنبرین

    عنبرین یونہی ہمسفر

    میری وحشت دیکھ کر وحشت کو وحشت ہو گئی
    ہو گیا سودا کو سودا میرا سودا دیکھ کر
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 30, 2014
  8. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کھول یوں مٹھی کہ اک جگنو نہ نکلے ہاتھ سے
    آنکھ کو ایسے جھپک لمحہ کوئی اوجھل نہ ہو
    پہلی سیڑھی پر قدم رکھ ، آخری سیڑھی پر آنکھ
    منزلوں کی جستجو میں رائیگاں اک پل نہ ہو
     
  9. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ہماری تصویر لگا کر کمرے میں اس نے
    اپنی ٹوٹی ہوئی دیوار چھپا رکھی ہے
     
    عمراعظم، محمود احمد غزنوی اور نیرنگ خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    شکوہء ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
    اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
     
  11. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    بدلنے ہیں تو دن بدلو، بدلتے ہو تو ہندسے ہی
    مہینے پھر وہی ہوں گے، بیچارہ سال بدلے گا
     
    عمراعظم، عنبرین، نیرنگ خیال اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کیوں اٹا ہوا ہے غبار میں ، غمِ زندگی کے فشار میں
    وہ جو درج تھا تِرے بخت میں ، سو وہ ہوگیا، اسے بھول جا
     
    عمراعظم، محمود احمد غزنوی، شفق صدیقی اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    میرے ہزار شکوے، تِرا ایک تبسم
    یہ مختصر جواب ، بہت لاجواب ہے:)
     
    عمراعظم، محمود احمد غزنوی، شفق صدیقی اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    اسے کہہ دو کہ کسی اور سے محبت کا نہ سوچے
    ایک میں ہی کافی ہوں اسے عمر بھر چاہنے کیلئے
     
    Alina Mughal, عمراعظم, نیرنگ خیال اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    دھڑکا لگا نہ ہو تو مزا کیا گناہ کا
    لذت ہی اور ہوتی ہے چوری کے مال میں

    یاس یگانہ
     
    Last edited by a moderator: ‏دسمبر 30, 2014
    Alina Mughal, عمراعظم, جوگی اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یہ عشق و محبت کی روایت بھی عجب ہے
    پانا بھی نہیں ہے،اُسے کھونا بھی نہیں ہے

     
    Alina Mughal، عمراعظم، عنبرین اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    ادائے حسن کی معصومیت کو کم کر دے
    گناہگار نظر کو حجاب آتا ہے

    فیض
     
    عمراعظم، محمود احمد غزنوی، بینا اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    تو اگر سن نہیں پایا تو مجھے غور سے دیکھ
    بات ایسی ہے کہ دہرائی نہیں جائے گی

    فیضی
     
    حامدسلطان، عمراعظم، عنبرین اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال یونہی ہمسفر

    شاعر کا نام۔۔۔۔ :p

    میں لکھ دوں۔۔۔۔
     
    جوگی نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    جب بھی آتی ہے موسم کی اداؤں میں تبدیلی
    اس شخص کا بدل جانا بہت ہی یاد آتا ہے:(
     
    حامدسلطان, عمراعظم, عنبرین اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں