1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پبلشر سو لفظوں کی کہانی

'میری تحریریں' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏ستمبر 21, 2017۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    علی مجتبیٰ کی سو لفظوں کی کہانی
    پبلشر
    رائٹر علی مجتبی
    میری ملاقات ایک پبلشر سے ہوئی۔میں نے پوچھا کہ آپ کون سی کتابیں چھاپتے ہیں۔انہوں نے کہا بچوں کی کتابیں چھاپتے ہیں۔میں نے پوچھا کوئی خاص وجہ۔انہوں نے جواب دیا کہ ہم چاہتے کہ بچے زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھیں۔انہیں سستی اور معیاری کتابیں ملیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ اپنے پبلشنگ ادارے کی چھاپی گئی کتابیں دکھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کیوں نہیں۔پھر انہوں نے مجھے اپنے پبلشنگ ادارے کی کتابیں دکھائیں۔میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ہر کتاب کے پیجز سو تھے اور قیمت چھ سو تھی۔
     
    Last edited: ‏اکتوبر 6, 2017
    سیدعلی رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سیدعلی رضوی

    سیدعلی رضوی یونہی ہمسفر

    ہا ہا ہا !
    بہت خوب
    واقعی یہ المیہ ہے
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں