1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا ڈیزائن فائنل ہوگیا

'کھیل اور کھلاڑی' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏اپریل 26, 2016۔

  1. بحریہ ٹاؤن کی پریس ریلیز کے مطابق بحریہ سپورٹس سٹی کے رفیع کرکٹ سٹیڈیم کا ڈیزائن مکمل ہوگیا ہے۔ 50000 (پچاس ہزار) نشستوں کی گنجائش رکھنے والے اس سٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز جلد ہی کردیا جائے گا۔ بحریہ ٹاؤن کی اتنظامیہ نے اس پروجیکٹ کا اعلان دو ماہ قبل کیا تھا اور سٹرکچر ڈیزائن کے لیے GMP جرمنی سے معاہدہ کیا تھا۔ اس سٹیڈیم کا ڈیزائن آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق 3 سطحی رکھا گیا ہے۔یہاں بین الاقوامی میچز کا انعقاد بھی کیا جاسکے گا۔ اس کا کمپلیکس ایک انٹرنیشل معیار کی کرکٹ اکیڈمی، جمنازیم، سوئمنگ پول اور ہوسٹلز پر مشتمل ہوگا۔

    [​IMG]

    کرکٹ اکیڈمی کے لیے مشہور بین الاقوامی کھلاڑی ہائر کیے جائیں گے جو کہ علاقائی کرکٹ کو بین الاقوامی کرکٹ کی طرح پروموٹ کریں گے۔ پارکنگ ایریا میں 10000 (دس ہزار) گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہوگی۔ بحریہ ٹاؤن نے کرکٹ سٹیدیم کے لیے جرمنی کی ایک مشہور کمپنی GMP آرکیٹکٹس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ یہ کمپنی اس سے پہلے دبئی سپورٹس سٹی کا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم بھی بناچکی ہے۔ یہ معاہدہ فروری میں دبئی میں طے پایا تھا۔
    رفیع کرکٹ سٹیڈیم کا ڈیزائن

    ماخذ
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست۔۔
    شریک یونہی کرنے کے لئے شکریہ @تجمل حسین
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پسندیدگی کے لیے شکریہ جناب والا :)
     
  4. ہوسکتا ہے کہ میرا کبھی وہاں جانا نہ ہو لیکن میرے لیے یہ بات ہی خوشی کی ہے کہ میرے ملک میں ایک اور بہت اچھی چیز کا اضافہ ہورہا ہے۔ :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی واقعی خوشی کی بات ہے اور جیسا کہ آپ کو کرکٹ سے کافی دلچسپی ہے انشاء اللہ آپ کے جانےکی وجہ اور ذریعہ بھی کوئی نہ کوئی بن جائے گا۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. مجھے کرکٹ سے دلچسپی ہے۔۔۔۔ :eek::eek::eek::eek::eek::eek::eek:
    یہ کس نے بتایا آپ کو؟؟؟۔:eek::eek:
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دنوں میں کیا ہوتا رہا ہے۔۔۔؟
     
  8. وہ تو وطن کی محبت جاگ اٹھتی ہے. :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اور اتنی جلدی سو بھی گئی۔۔:eek:
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. یہی تو نشانی ہے پاکستانی ہونے کی :)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں