1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پاکستان کو تمہاری قبروں اور تابوتوں کی ضرورت نہیں ہے۔

'نثر' میں موضوعات آغاز کردہ از شفق صدیقی, ‏فروری 7, 2015۔

  1. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    مجھے کبھی اس چھوٹے، ترقی پذیر، گندے، ٹوٹی سڑہکوں والے ملک کا شہری ہونے پر شرمندگی نہیں ہوئی- شاید اس وجہ سے کیوںکہ میں نے کبھی اس کے مسائل میں اضافہ نہیں کیا میں نے ہمیشہ اسے اپنے پاس موجود سب سے بہترین شے دی-
    آپ میں سے کوئی بھی اس چیز کو نہیں سمجھ سکتا آج آپ سے آپکا گھر چھین لیا جائے اور پھر آپ لڑ جھگڑ کر میری طرح خون دے کر اس گھر کو واپس لیں تو پھر آپکو وہ ٹوٹا پھوٹا گیا گزرا گھر جنّت سے کم نہیں لگے گا تب آپ کسی کو اسکی دیوار پر ہاتھ تک نہیں رکھنے دیں گے -- کہاں یہ کہ کسی کو اندر آنے دیں

    میں سوچتا ہوں ابّو بڑھاپا پاکستان میں ہی گزاروں. ساٹھ ستر سال کی عمر میں یہیں آجاؤں گا. انسان کو دفن اپنی مٹی میں ہی ہونا چاہیے. ہے نا؟
    وہ مجھ سے اپنی حب الوطنی کی داد چاہ رہا تھا۔ میں نے اسکا چہرہ دیکھا اور کہا۔۔۔

    پاکستان کو تمہارے قبروں ا ور تابوتوں کی ضرورت نہیں ہے. پاکستان کو تمھاری جوانی اور وہ گرم خون چاہیے جو تمہارے رگوں میں خواب اور آیڈیلزم بن کر دوڑتا ہے. اگر پاکستان کو اپنی جوانی نہیں دے سکتے تو اپنا بڑھاپا بھی مت دو. جس ملک میں تم جینا نہیں چاہتے وہاں مرنا کیوں چاہتے ہو... باہر کی مٹی کی ٹھنڈک مرنے کے بعد برداشت نہیں ہوگی تب اپنی مٹی کی گرمی چاہیے؟ نہیں شاہد جمال آپ وہیں رہیں جہاں آپ رہ رہے ہیں.۔۔۔ ہر شخص کے مقدّر میں باوطن ہونا نہیں لکھا ہوتا. بعض کے مقدّر میں جلا وطنی ہوتی ہے، اپنی خوشی سے اختیار کی جانے والی جلا وطنی۔۔۔۔

    مٹھی بھر مٹی۔ از عمیرہ احمد۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    افف۔۔
    ہلا کے رکھ دیا اس بات نے۔۔ کہیں میں نے بھی تو خودساختہ جلاوطنی منتخب نہیں کر رکھی؟؟:confused:
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جائیں تو جائیں کہاں؟؟؟؟؟
    یہاں مرنے پہ پا بندی وہاں جینے پہ پابندی۔

    کہنے کو تو بہت کچھ کہا جا سکتا ہےمگر

    کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اُس نے
    بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    یہ اقتباس شئر کرنے کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا۔ پاکستان سے بایر رہنے والے پاکستانی بھی میرے بھائی بہن ہیں ۔ بس مجھے ایک اقتباس اچھا لگا تو شئر کر دیا۔ زندگی اور عمر اعظم بھائی سے بہت معذرت خواہ ہوں کہ ان کی دل آ زاری ہوئی۔ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اگر وہ چاہے تو اس اقتباس کو حذف کر دے۔
     
    عمراعظم، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں۔۔ دل آزاری تو بالکل بھی نہیں ہوئی،
    اور اتنے اچھے اقتباس کو انتظامیہ حذف کیوں کرے۔۔کر کے تو دیکھے. ۔;)
     
    عمراعظم، بینا اور شفق صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    یہ کیا بات ہوئی شفق صدیقی صاحبہ۔بھئی آپ تو بہت حساس طبعیت واقع ہوئیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ نے تو ایک خوبصورت اقتباس سے روشناس کروایا تھا۔ آپ نے خود تو نہیں لکھا تھا۔ آپ ذہن صاف کر لیں ۔ میں نے اور مجھے یقین ہے کہ" زندگی "نے بھی جو تبصرہ کیا تھا وہ آپ کے لئے نہیں تھا بلکہ اُس اقتباس کے بارے میں تھا جس میں لکھنے والے نے مسئلے کے ایک پہلو کا جائزہ لیا تھا جب کہ اس کے ساتھ بہت سی دوسری حقیقتوں سے صرفِ نظر کیا تھا۔ عموما" ناول لکھنے والے بہت سی ایسی افسانوی اور تخیلی باتوں کا سہارا لیتے ہیں جو انسانی احساسات میں ہلچل مچا دیتی ہیں جبکہ حقیقت تو اُس کے سامنے واضح ہوتی ہے جو اسے محسوس نہیں بلکہ جھیل رہا ہوتا ہے۔
    اگر میری کسی بات سے آپ کو تکلیف پہنچی ہے تو اُس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔آمین
     
    بینا، زبیر اور شفق صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    بہت شکریہ میرے بھائی:)
     
    عمراعظم، بینا اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    جی بالکل عمر بھائی آپ نے درست فرمایا۔ لکھنے والے بعض اوقات بہت سی دوسری حقیقتوں سے صرفِ نظر کر جاتے ہیں۔ اور پڑھنے والے اکثر وہی دیکھتے ہیں جو رائیٹر انہیں دکھاناچاہتا ہے۔ آپ معذرت کر کے مجھے مزید شرمندہ نہ کریں۔
     
    بینا اور عمراعظم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    جزاک اللہ خیر میری بہن۔ شفق صدیقی
    آپ سے "گلشنِ اقوال" اور "عکسِ سیرت" کے زمروں کو بھی توجہ دینے کی درخواست ہے۔
     
    Last edited: ‏فروری 9, 2015
  10. شفق صدیقی

    شفق صدیقی یونہی ہمسفر

    جی ضرور،میں ان میں بھی طبع آزمائی کی کوشش کروں گی۔
     
    بینا، زبیر اور عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ماشاء اللہ عمراعظم نے تو بہت اچھے طریقے سے وضاحت کر دی اورجہاں تک میرے تبصرے کی بات ہے تو میں نے چند لمحوں کے لئے ایسا سوچا تھا کہ کہیں میں بھی اس اقتباس کی زد میں تو نہیں آتا لیکن جب غور کیا تو واضح ہوا کہ میں جہاں ایک بیٹا ،بھائی ،باپ ہونے کے فرائض پورے کر رہا ہوں وہاں پاکستانی ہونے کے ناطے بھی اپنے فرائض کی ادائیگی کی کوشش کر رہا ہوں۔۔
    ویسے اقتباس میں جو کہا گیا ہے وہ غلط بھی نہیں ہے کہ پاکستان کو ہنر مند نوجوانوں کی ضرورت ہے ۔
     
    عمراعظم، بینا اور شفق صدیقی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں