1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پاکستان میں یوٹیوب بغیر پراکسی دیکھنے کا آسان طریقہ

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏فروری 3, 2014۔

  1. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آپ پاکستان میں یوٹیوب کھلوانے کے حق میں ہیں؟
     
  3. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    میں نے اس کے بند ہونے سے ایک دو دن قبل جیو نیوز پر کامران خان کے پروگرام میں پی.ٹی.اے کے چیرمین کا انٹرویو سنا تھا اس نے کہا تھا کہ اگر ہم نے یہ پاکستانی حکومت کی طرف سے رجسٹرڈکروئی ہوتی تو ہمارے کہنے پر وہ کوئی بھی مواد ہمارے ملک میں ظاہر نہیں ہوگا
    اب اندازہ کرلیں 2013 کی 21 ستمبر تک اسے بند ہوئے ایک سال گزر گیا اور اکتوبر، نومبر، دسمبر، جنوری اور اب فروری لیکن رجسٹریشن نہیں ہو پائی
    اب ہم دینی کام نشر کرنے کے لئے یوٹیوب کو ستعمال کرنے پر مجبور ہیں
    میرے نزدیک پاکستانی کاہل اور غیر ذمہ داروں نے اس ویب سائٹ کو اس لئے بلاک کرایا تھا کہ مسلمان علماء کا ردعمل امریکی گستاخوں تک نہ پہنچ پائے
    سنئے
    https://www.facebook.com/photo.php?v=403359139799785
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اپنا اپنا نقطہ نظر ہے بہت سوں کے نزدیک یہ کام حکومت نے اچھا کیا ہے.اب اگر آپ کو یہ محسوس ہو کہ اس کی ہمیں ضرورت ہے تو پھر ہمیں ہر فیصلے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہیے کہ کہیں یہ فیصلہ صرف جذباتی تو نہیں اور ایسا کرنے سے فائدے کی بجائے نقصان تو نہیں ہو گا.
     
  5. عبدالرزاق قادری

    عبدالرزاق قادری یونہی ایڈیٹر

    اپنا اپنا نقطہ نظر ہے بہت سوں کے نزدیک یہ کام حکومت نے اچھا کیا ہے.اب اگر آپ کو یہ محسوس ہو کہ اس کی ہمیں ضرورت ہے تو پھر ہمیں ہر فیصلے سے پہلے اچھی طرح سوچنا چاہیے کہ کہیں یہ فیصلہ صرف جذباتی تو نہیں اور ایسا کرنے سے فائدے کی بجائے نقصان تو نہیں ہو گا.
    میں انٹرنیٹ کے قریب 2010-2011 میں آیا ہوں اور اپنا کنکشن تو حالیہ دسمبر میں لگوایا ہے، بات کرنے کا مقصد اس سے پہلے فیس بک اور وکیپیڈیا والے انتہائی ہٹ دھرمی سے باقاعدہ گستاخیِ رسول کے مقابلے کروا چکے تھے بعض لوگ آج بھی ان دونوں اداروں سے متنفر ہیں یہاں سوال رسول پاک کی عزت کا ہے وہ تو کسی کے گھٹائے سے گھٹ نہیں پاتی بلکہ مندرجہ بالا تقریر ( وڈیو لنک) کے مطابق سورہ والضحیٰ میں اللہ نے ہر آنے والی ساعت کو اپنے محبوب پاک کے لئے پہلے سے بہتر قرار دیا ہے اور
    ورفعنا لک ذکرک کا ہے سایہ تجھ پر
    ذکر اونچا ہے تیرا بول ہے بالا تیرا
    اب بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ ایک عرصے سے فیس بک استعمال نہیں کرتے اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے باقاعدہ گستاخی میں حصہ لیا، اور پھر وکیپیڈیا.......؟
    یوٹیوب کی پالیسی کا حصہ ہے کہ وہ کسی کے دین یا مذہب کے خلاف مواد نشر کرنے کی اجازت نہیں دیتے لیکن یہاں دوغلہ پالیسی بھی ہم دیکھ چکے ہیں
    اب رہی نقصان کی بات، مثلآ محققین نے اس گستاخانہ مووی کو دیکھا اور جوابات دئیے، دوسرے لوگوں نے کیا تاثرات لئے اس سے میں آگاہ نہیں، مغرب نے اس سے کیا معانی لئے اس کی بھی مجھے خبر نہیں، باقی پی-ٹی-اے کی چئیر مین کی کہانی اوپر بیان ہوگئی

    اب سوال یہ ہے کہ کیا یوٹیوب کا مقاطعہ ایک گستاخ ویب سائٹ ہونے کی وجہ سے کیا جائے، الحمد للہ ضرور کیا جائے (بلکہ شاید آپ کو معلوم نہ ہو اسے بند کروانے میں سوشل میڈیا پر میرے ایک دوست کا بہت کردار ہے، اس نے اپنے میسیج میں 20، 21 اور 22 ستمبر کو بائیکاٹ کا مشورہ دیا تھا لیکن اکیس ستمبر کو حکومتی سطح پر بند کردیا گیا) اور سب کو یاد ہوگا کہ پہلے اہل سنت و جماعت کی تحریکی پارٹیوں نے احتجاج کی کال دی پھر دیگر فرقوں نے بھی جمعہ والے دن احتجاج کا اعلان کردیا
    پھر گورنمنٹ نے سرکاری تعطیل ’’یوم عشق رسول‘‘ کا اعلان فرما دیا

    اب سوال یہ ہے کہ یوٹیوب گوگل کی ملکیت ہے گوگل کے دیگر تمام سروسز کس سلوک کی حق دار ہیں؟
    یہی سوال فیس بک اور وکیپیڈیا کے لئے بھی!
     
  6. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    آج کے مسلمان کی بد قسمتی یہ ہے کہ ہم انتہائی جذباتی ہوکر مذہب کے لئے لڑنے مرنے کو تو تیار ہوجاتے ہیں لیکن ...... جب اس پر دل و جان سے عمل کا وقت آتا ہے تو بغلیں جھانکنا شروع کردیتے ہیں
    اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے آمین
     
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    بینا جی آپ نے بجا کہا
    اصل میں عمل ہی تو ہم کرتے نہیں اور ہم لوگوں نے خود اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے.
    جہاں تک گستاخی و بے ادبی کا تعلق ہے تو وہ ہمارے ہاں بھی کچھ کم نہیں اگر سمجھیں تو. کچرے کے ڈھیروں گندی نالیوں میں بکھرے پڑے اخبارات کے ٹکڑے جن پر مقدس آیات جا بجا اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کالام لکھا ہوتا ہے ہماری طرف سے بے ادبی کا واضع ثبوت ہے.
     
  8. Alina Mughal

    Alina Mughal یونہی ہمسفر

    Slam bht sari sites hain jhan aap utube ki trha hr qisam ki videos dekhsktai hain, main mostly iss site ko follow krti hu,
    http://videoonline.pk/
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اب تو یوٹیوب پاکستان میں چل رہی ہے۔
     
  10. Alina Mughal

    Alina Mughal یونہی ہمسفر

    phr bhi aap iss site ki videos ko enjoy kr sktai hain, haha
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں