1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پاکستانی اینی میشن انڈسٹری اور اس کا مستقبل

'متفرق' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیر, ‏اکتوبر 19, 2013۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ساکن تصاویر کو متحرک طریقے سے پردہ اسکرین پر پیش کرنے اور ان میں حقیقت کا رنگ بھرنے کا عمل اینی میشن کہلاتا ہے۔ اسی شعبے کی بدولت آج پوری دنیا میں اینی میٹڈفلمیں بھی دیگر فلموں ہی کی طرح پسند کی جاتی ہیں۔

    [​IMG]

    [SIZE=large]فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے لیے اینی میشن کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس انڈسٹری کی پاکستان میں آج کل صورت حال کیا ہے اور مستقبل میں کیا امکانات ہو سکتے ہیں۔[/SIZE]
    [SIZE=large]چند برس قبل پاکستانی ٹیلی وژن اسکرین پر چلنے والے ببل گم کے ایک اشتہار نے بچوں ہی نہیں بلکہ بڑوں کی بھی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں بے حد کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کمرشل کی خاص بات یہ تھی کہ یہ مکمل طور پر پاکستانی اینی میٹرز کا کمال تھا، جنہوں نے مشہور کارٹون ٹام اینڈ جیری کی طرز پر ایک دوسرے کا پیچھا کرتے چوہے اور بلی کا کردار تخلیق کیا۔ پاکستانی اشتہارات میں اینی میشن کے استعمال کا یہ پہلا موقع تھا۔ اس کے بعد پاکستان میں کمانڈر سیف گارڈ اینی میشن سیریز کو سب سے زیادہ مقبولیت ملی اور پھر تو جیسے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے سپر ہیرو کرداروں کی تخلیق کا ایک نہ تھمنے والاسلسلہ شروع ہو گیا۔[/SIZE]
    [SIZE=large]
    [/SIZE]
    [SIZE=large]Sharp Image پاکستان میں تھری ڈی اینی میشن متعارف کروانے اولین اسٹوڈیوز میں سے ایک ہے، جس کے شریک بانی امین فاروقی [/SIZE]پاکستان میں اینی میشن کے شعبے میں ہونے والے کام کو بین الاقوامی معیار کا قرار دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں:’’کوالٹی کو مد نظر رکھا جائے تو پاکستان میں بہت اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مسئلہ صرف یہ ہے کہ ہمارے ملک کا عالمی سطح پر جو امیج یا تصور ہے، اس کی وجہ سے بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بہت زیادہ بزنس پاکستان نہیں آتا۔ اکثر کمپنیاں ملک کا نام سن کر ہی یہاں آنے کا کام کروانے سے منع کر دیتی ہیں۔‘‘

    [SIZE=large]
    [/SIZE]
    [SIZE=large]امین فاروقی کے مطابق زیادہ تر بین الاقوامی کمپنیاں، جو پاکستانی اینی میٹرز کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہیں، اشتہارات کے لیے نہیں بلکہ بڑے پراجیکٹس کے لیے رابطہ کرتی ہیں۔[/SIZE]

    [SIZE=large]آج کل پاکستان اینی میٹرز نہ صرف ملک کے اندر بلکہ ہالی وڈ سمیت بین الاقوامی اداروں کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ انہی اینی میشن ماہرین میں سے ایک عاصم فدا حسین بھی ہیں جو پاکستان سے باہر بھی اینی میشن کے شعبے کے بین الاقوامی ماہرین میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز‘، ’جی آئی جو‘ اور ’سنو وائٹ اینڈ ہنٹس مین‘ جیسی سپرہٹ ہالی وڈ فلموں کی اینی میشن ٹیم میں شریک رہے ہیں۔[/SIZE]
    [SIZE=large]اس کے علاوہ ایک اور پاکستانی نژاد اینی میٹر میر ظفر علی نے 2013ء کی سب سے کامیاب اینی میٹڈ فلم اور وژیول ایفیکٹس کے شعبے میں آسکر جیتنے والی فلم ’فروزن‘ میں ایفیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کیا ہے۔[/SIZE]
    [SIZE=large]پاکستان میں اس وقت کئی ایسے ادارے ہیں، جو بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہی میں شہریار حیدری کی کمپنی Trango Interactive بھی شامل ہے۔ ان کے کلائنٹس میں Sega، Hyaundai، Mazda، UPS، Audi، اور Nike جیسی مشہور کمپنیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈسکوری چینل کے لیے بھی دستاویزی فلموں پر کام کیا ہے۔[/SIZE]
    [SIZE=large]بین الاقوامی اینی میشن مارکیٹ میں پاکستان کا جھنڈا گاڑنے والوں میں Ice Animations بھی قابل ذکر ہے۔ یہ ملک کا وہ پہلا اینی میشن اسٹوڈیو ہے، جو کسی جرمن اینی میشن کمپنی کے ساتھ مل کر ان کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔ Ice animations کے چیف ایگزیکٹو آصف اقبال نے ڈوئچے ویلے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمپنی زیادہ تر بین الاقوامی پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں کس سطح کا کام ہو رہا ہے۔[/SIZE]
    [SIZE=large]آصف اقبال نے بتایا:’’ہم نے متحدہ عرب امارات کے لیے ایک کارٹون سیریز تخلیق کی تھی، جس کا نام ہے ’’منصور‘‘۔ اس سیریز کو اب ری ایڈٹ کرنے کے بعد کارٹون نیٹ ورک پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کارٹون نیٹ ورک پر ایسی کوئی سیریز پیش کی جا رہی ہے، جو پہلے ہی کسی اور ملک میں یا کسی اور چینل پر چلائی گئی ہو۔ تو یہ ہمارے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے کام کو اس طرح پذیرائی ملی ہے۔‘‘[/SIZE]
    [SIZE=large]آصف اقبال کے مطابق ملک میں اینی میشن کے حوالے سے کام تو ہو رہا ہے لیکن یہ اتنے بڑے پیمانے پر نہیں ہے:’’عام طور پر کمپنیوں کو مالی سپورٹ چاہیے ہوتی ہے۔ ہماری کمپنیاں اس طرح سپورٹ نہیں حاصل کر پاتیں، جس طرح بھارت یا ملیشیا یا اسی طرح کے دوسرے ممالک کو حکومت کی جانب سے ملتی ہے۔ اس طرح بین الاقوامی اینی میشن مارکیٹ کے لیے کام کے ذریعے ان ممالک کو زرمبادلہ مل رہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے اہم ہے۔ پاکستان میں یہ سپورٹ بالکل بھی موجود نہیں۔ پھر یہاں نئے تخلیق کاروں کے لیے تربیت کا بھی ابھی تک کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں ہے، جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔‘‘[/SIZE]
    [SIZE=large]آصف اقبال کے مطابق اگر پاکستانی حکومت اس انڈسٹری کو مالی معاونت اور تعاون فراہم کرے تو یہ انڈسٹری ملک کے لیے زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔[/SIZE]
    ماخذ
     
    علی مجتبیٰ اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    زبردست ، زبردست ، بہت ہی معلوماتی

    فروزن کے علاوہ ساری فلمیں دیکھی ہوئی ہیں اور حیرت ہوئی کہ ان کی ٹیم میں پاکستانی ہاتھ بھی کارفرما رہا ۔
    فخر ہو رہا ہے
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست ، زبردست ، بہت ہی معلوماتی

    فروزن کے علاوہ ساری فلمیں دیکھی ہوئی ہیں اور حیرت ہوئی کہ ان کی ٹیم میں پاکستانی ہاتھ بھی کارفرما رہا ۔
    فخر ہو رہا ہے
    [SIZE=x-large]

    بجا کہا۔۔۔مجھے بھی پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔[/SIZE][SIZE=x-large]اور چند دن قبل میں نے پڑھا تھا کہ موبائل ایپس اور گیمز میں بھی پاکستانیوں کا بڑا ہاتھ ہے۔[/SIZE]
     
    علی مجتبیٰ اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    جی وہ آپ نے یونہی پر پوسٹ بھی کیا تھا
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    جی وہ آپ نے یونہی پر پوسٹ بھی کیا تھا

    اور مجھے یاد ہی نہیں۔۔ :-S
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. بنگش

    بنگش یونہی ہمسفر

    یہ مہارتیں حاصل کرنے کے لیے سافٹ وئیر کون سے استعمال ہوتے ہیں اور ان کے ٹریننگ کا پاکستان میں کیا حال ہے اگر کسی ہمسفر کو علم ہو تو برائے مہربانی شئیر کریں، میری معلومات اس بارے 
    میں بہت کم ہیں،
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کوشش کرتے ہیں خاطر خواہ معلومات جمع کرنے کی:)
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    سافٹ وئیر تو اور بھی ہوں گے لیکن بلینڈر بہت پاور فل اوپن سورس اور مفت دستیاب سافٹ وئیر اینی میشن کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کے متعلق مزید جاننے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔اگر آپ ٹریننگ لینا چاہتے ہیں تو  یہاں سے ٹریننگ ڈی وی ڈیز خریدی جا سکتی ہیں۔
    نمونے کے طور پر یہ یوٹیوب ویڈیو دیکھیں۔
    http://www.youtube.com/watch?v=-2uY7rjhhMs

    مفت میں بلینڈر کو سمجھنے کے لئے آپ یہ ساری یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔
    آخری بات کہ اگر واقعی آپ اس میں مہارت چاہتے ہیں تو لینکس انسٹال کر کے لینکس  میں یہ پروگرام چلائیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد رکھیئے کہ آپ کا سسٹم اچھا خاصا تگڑا ہونا چاہیے۔
     
    علی مجتبیٰ اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    کافی معلوماتی پوسٹ ہے:)
     
  10. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    بہت ہی اچھی پوسٹ ہے
    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کسی بھی چیز کا ٹیلنٹ نہیں ہے۔لیکن افسوس کہ حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں