1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پاکستانی اشتہارات

'فلمیں شِلمیں' میں موضوعات آغاز کردہ از طارق راحیل, ‏اپریل 29, 2017۔

  1. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    ایک زمانہ تھا جب پاکستان میں اشتہارات کا ایک بہترین معیار ہوا کرتا تھا ڈرامے کے درمیان کم وقت میں بہترین اشتہار وہ بھی اپنے ہی ملک اور اپنے ہی اداکاروں کو شامل کر کے لیکن اب۔۔۔
    یونی لیور، پی اینڈ جی یا اسی طرح کی ملٹی نیشنل کمپنیاں عموماً ایک جیسے اشتہارات بنا کر مختلف ممالک میں چلاتی ہیں۔ تبھی آج کل پاکستان میں اکثر اشتہارات غیر ملکی ہوتے ہیں۔
    جہاں کسی بسکٹ کے اشتہار کو بھی شادی بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
    یہ ماننے میں کوئی عار نہیں کہ پاکستان میں موجودہ اشتہارات بہت غیر معیاری ہوتے ہیں۔
    پھر بھی موجودہ دور کے کچھ اچھے اشتہارات کو چن کر یہاں لگایا جا رہا ہے جو معیاری اور اچھے ہوں
    امید ہے آپ سب بھی پاکستانی اشتہارات جو آپ کو پسند ہوں یہاں شامل کیجئے۔
    آپ کی یادگار ہم بھی دیکھ لیں۔۔۔
    پیش ہیں پاکستان کے کچھ بہترین اشتہارات جو خالص پاکستان میں ہی بنے ہیں۔


    اسپرائٹ:
    اسپرائٹ یا کراچی سے باہر سپرائٹ کا یہ اشتہار بلاشبہ ایک زبردست اشتہار ہے جو کے اس سیریز میں بننے والا یہ پہلا اشتہار تھا۔ اس کے بعد اس جیسے اور بھی بنائے گئے لیکن جو مزہ اس کو دیکھنے میں آتا ہے وہ دوسروں میں نہیں۔
    پیپسی کمپنی نے بھی اس کے بعد اس کی نقل میں سیون اپ کو لے کر اشتہار بنائے لیکن سب کے سب بہت بکواس۔


    یوفون:
    یوفون نے اپنی سروسز سے زیادہ توجہ شاید اشتہاربازی پر دی اور ایک سے بڑھ کر ایک نیا اشتہار یوفون کی طرف سے پیش کیا گیا۔ لیکن وہ سب کے سب اس لسٹ میں آنے کی کوالٹی والے نہیں تھے۔ لیکن دو اشتہار ایسے ضرور تھے۔ لیکن ان دو میں سے کسی ایک کو یہاں جگہ بنانی تھی۔
    تو "تیری مہربانی" ناکام رہا اور یہ والا جگہ بنانے میں کامیاب۔


    برائٹو پینٹ:
    اس اشتہار میں اینیمشن واقعی کمال کی ہیں۔
     
    رانا احسان, بینا, عمراعظم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    سروس شوز کا یہ ایڈ مجھے اتنا پسند آیا کے میری موبائل ویڈیوز میں شامل ہے۔
     
    بینا، عمراعظم اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    بت خوب @طارق راحیل صاحب۔ تمام اشتہارات ہی بہت خوبصورت ہیں۔ شیئر کرنے کا شکریہ۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    احباب کی پسندیدگی کا شکریہ
    آپ لوگ بھی کچھ بھی یاد ہو شامل کیجئے گا۔
    فورم آباد کرنے سے ہی آباد ہوگا۔
     
    بینا اور زبیر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    اب کیا کیا جائے کہ مجھے ویڈیو لگانے کا کہیں تو میں نے ہر ہروز بس ڈاکٹر شاہد مسعود کی ویڈیو لگا دینی ہے؟
    ایک ان کا ہی پروگرام ہے جو میں روز دیکھتا ہوں۔:rolleyes:
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    ان کے پروگرام کے دوران میں اشتہارات بھی تو آتے ہوں گے
    کچھ تو کبھی اچھا دیکھا ہی ہوگا اس میں
    اب سے اشتہاروں پر بھی نظر رکھا کیجئے
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    ان کے پروگرام کے دوران میں اشتہارات بھی تو آتے ہوں گے
    کچھ تو کبھی اچھا دیکھا ہی ہوگا اس میں
    اب سے اشتہاروں پر بھی نظر رکھا کیجئے
     
  8. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    واہ واہ محترم @طارق راحیل صاحب ! آپ نے تو تشریف لاتے ہی فورم کو دو دونی چار چاند لگانا شروع کردیئے ماشاءاللہ :)
    یونہی آتے جاتے رہیئے، یونہی نت نئی لڑیاں سجاتے رہیئے:)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    آپ نے تمام اچھے اشتہارات منتخب کیے ہیں ۔
    کبھی ہم بھی ڈراموں اور پروگروموں سے زیادہ بس اشتہارات پر ہی زیادہ توجہ مرکوز رکھتے تھے، بلکہ مزے کی بات یہ کہ ہم بہن بھائی کورس کے انداز میں اشتہاروں کے ساتھ ساتھ خود بھی گایا کرتے تھے;):)
    لیکن وہ گئے کزرے زمانے کی باتیں تھیں ۔ اب تو عرصہ ہوا ٹیلی ویژن دیکھنا ہی چھوڑ دیا ہے ۔
    ویسے مجھے تو پینتیس چالیس پہلے کے سارے ہی اشتہارات اچھے لگتے تھے :cool:
    " بابرہ شریف کا پہلا ٹی وی کمرشل " جیٹ واشنگ پاؤڈر " کا ( اب تو اس کے بول بھی یاد نہیں) :oops:
    ایک بِناکا ٹوتھ پیسٹ کا اشتہار ۔۔۔ یہ اس وقت کی ننھی سی گلوگارہ پر فلمایا گیا تھا، اسی کی آواز میں۔ ، " ابو آگئے۔۔۔ کہاں ہے میرا برش بِناکا، کہاں ہے میری کریم بِناکا، جب تک نہ ہونگے دونوں بِناکا، میں بھی یونہی روٹھی رہوں گی :lfصبح بِناکا ، شام بِناکا، صحت کا پیغام بِناکا" :D
    ایک اشتہار " ڈینٹونک ٹوتھ پاؤڈر " کا اشتہار ۔۔۔ اس کا آخری جملہ یاد ہے بس۔۔۔ " ڈینٹونک ، ٹوائس آ ڈے " ;)
    ایک کیوی شو پالش کا اشتہار " پیارے بچوں کیوی کیا ہے؟ کیوی ایک پرندہ ہے۔ کیوی ایک پرندہ ہے۔ کیا تم نے اس کو دیکھا ہے؟ اور کہاں وہ رہتا ہے؟ سب سے اچھی پالش کی ڈبیا پر کیوی رہتا ہے۔" :p
    اففففف۔۔۔۔:rolleyes:
    یہ تو یادوں کا دفتر کھل گیا:cry
     
    Last edited: ‏مئی 1, 2017
    زبیر اور طارق راحیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    ایک بہت اچھا اشتہار "انشورنس بیمہ پالیسی " کا تھا۔ "اے خدا میرے ابو سلامت رہیں، اے خدا میرے ابو سلامت رہیں۔ میرے ابو نے لی، ایک بیمہ پالیسی۔ لاکے امی کو دی، اک بیمہ پالیسی۔۔۔۔ رہیں تاکہ امن اور حفاظت سے ہم۔۔۔ اے خدا میرے ابو سلامت رہیں ، اے خدا میرے ابو سلامت رہیں":):)
    " نورس" اس کے بول بھی اچھے لگتے تھے، لیکن شروع کے بول ذہن میں نہیں ہیں ، آخر کے کچھ یوں تھے، " مزے مزے کا شربت نورس مجھ کو دل سے ہے پیارا، بھول نہ جانا پھر پپا،نورس لے کر گھر آنا ۔ بھول نہ جانا پھر پپا ":):)
     
    زبیر اور طارق راحیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    کس نے منع کیا ہے کہ پراقنے اشتہارات یہاں نہیں لگا سکتے
    آپ کی کی گئی شیئرنگ سے ہم بھی کچھ یاد کر لیں گے اپنا بچپن
    اور فورم کو بھی آبادی اور رونق میسر آئے گی۔
    لگاتے جائیں جو بھی اشتہار یاد آئے صرف لنک ہی تو پیسٹ کرنا ہے
    اور اگر کچھ یاد آئے تو اس کی تفصیل بھی شیئر کردیں وہ اضافی ہوگا۔
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

    میرے پاس دفتر میں یو ٹیوب کھلتا تو یادوں کی ویڈیوز بھی لگا دیتا آپ کے لئے ۔
     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. طارق راحیل

    طارق راحیل یونہی ہمسفر

     
    زبیر اور بینا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہت شکریہ @طارق راحیل برادر، میرے پسندیدہ اشتہارات سے فورم کو سجانے کا۔۔۔۔ اولڈ از ریئیلی گولڈ :):)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    :):)
    لاجواب :)
     
    زبیر اور طارق راحیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    یہ بھی میرا پسندیدہ۔۔۔ ہم سب اس کے ساتھ ساتھ بولا کرتے تھے۔۔۔۔اور، اور، اور :D:D:D
    امی آج سے۔۔۔:p:p:p
    بہت شکریہ @طارق راحیل برادر:)
     
    زبیر اور طارق راحیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    میں سچ کہوں تو مجھے یہ لنک پیسٹ کرنا نہیں آتا :confused:
    اب شاید آپ لوگ یقین نہ کریں لیکن یہ سچ ہے ;)
    اسی لئے طارق صاحب کا یہ اشتہارات کا لنک پیسٹ کرنے کا بہت شکریہ :)
    بچپن کی سنہری بے فکری یادیں تازہ ہوگئیں :x3
     
    زبیر اور طارق راحیل .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں