1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پانی

'طب و صحت' میں موضوعات آغاز کردہ از عمراعظم, ‏مارچ 7, 2016۔

  1. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    پانی پینے کے صحیح اوقات
    جب پانی جسم پر بہتر اثر کرتا ہے
    1. ایک گلاس پانی صبح سو کر اُٹھنے کے بعد ۔۔ اندرونی اعضاء کو تحریک دیتا ہے۔
    2. ایک گلاس نہانے کے بعد۔۔ بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد گار ہوتا ہے۔
    3. دو گلاس کھانا کھانے سے 30 منٹ پہلے ۔۔نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
    4. آدھا گلاس سونے سے پہلے۔۔ ہارٹ اٹیک اور برین سٹروک سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے۔
     
    Last edited: ‏مارچ 7, 2016
    بینا، تجمل حسین اور زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    پہلا گلاس نہیں پی پاتا۔۔
    نہانے کے بعد ایک یا کبھی دو گلاس بھی پی لیتا ہوں (یہ بھی شائد آپ کے مشورے کے بعد شروع کیا تھا)
    سونے سے پہلے ایک دو گلاس پیتا ہوں اور کھانے والا مسئلہ خراب ہے کہ پہلے پانی پی بھی لوں تو کھانے کے بعد لازمی پیتا ہوں یہ جانتےہوئے بھی کہ صحت کے لئے اچھا نہیں ہے۔:confused:
    @عمراعظم بھائی آپ کا بے حد شکریہ اتنی اچھی باتیں ہم تک پہنچانے کے لئے۔:rolleyes:
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    حیثیت کچھ بھی نہیں،بس ایک تنکے کی طرح
    فکر وفن کے اس سمندر میں رواں میں بھی تو ہوں
     
    بینا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    فائدہ مند باتیں ہم تک پہنچانے کا بہت شکریہ @عمراعظم بھائی
     
    عمراعظم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    ہم سب کو حتی المقدور کوشش کرنی چاہیئے کہ باقی امور سے زیادہ اپنی صحت کو اہمیت دیں کہ باقی امور ہماری صحت سے براہِ راست منسلک رہتے ہیں-ایسے ہی چھوٹے چھوٹے کام نہ ہی زیادہ محنت طلب ہیں اور نہ وقت طلب،جبکہ افادیت کے لحاظ سے بہت اہم ہیں۔
    @زبیر بھائی ۔ نیند کے بعد پہلا پانی کا گلاس پینا تو بہت اہم ہے۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. منہ دھوئے بغیر۔۔۔۔۔ o_O
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    یہ آپ کی پسند پر منحصر ہے،البتہ میں کبھی بھی منہ دھوئے اور برش کیے بغیر کھانے پینے سے گریز کرتا ہوں۔
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. میری پسند نہیں بلکہ سائنس کی پسند۔ میں نے ماہنامہ گلوبل سائنس میں سائنس کی نئی تحقیق کے متعلق پڑھا تھا کہ صبح اٹھ کر کلی کیے بغیر پانی پینا چاہیے :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    انشاء اللہ یہ بھی شروع آج سے۔۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہاں منہ دھوئے بغیر پی لیں کلی کر کے۔۔ :p
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں