1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

پارٹیشن لاک کریں

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    مشترکہ کمپیوٹر پر اپنے اہم ڈیٹا کو دوسروں کی پہنچ سے محفوظ رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ کبھی تو ہم اس کام کے لیے فائلوں کو چھپا دیتے ہیں تو کبھی ان پر پاس ورڈ لگاتے ہیں۔ اگرچہ یہ طریقے بھی کارآمد ہیں لیکن پورے کے پورے پارٹیشن کو ہی دوسروں کی دسترس سے باہر کر دینا کہیں زیادہ دلچسپ بات ہے۔

    [​IMG]
    ’’پارٹ لاکر‘‘ ایک چھوٹا سا مفت دستیاب ٹول ہے جس کی مدد سے آپ ہارڈ ڈسک پارٹیشنز کو لاک کر سکتے ہیں۔ پارٹ لاکر استعمال میں انتہائی آسان پروگرام ہے۔ جس پارٹیشن کو لاک کرنا ہو اس کے ذریعے منتخب کر کے ’’لاک‘‘ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ اسی طرح پارٹیشن کو اَن لاک کرنے کا بٹن بھی موجود ہے۔
    [​IMG]

    اس پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو کسی قسم کی پیچیدہ سیٹنگز کرنے کی یا کوئی پاس ورڈ سیٹ کر کے اسے یاد رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ’’پارٹ لاکر‘‘ ونڈوز کے تمام ورژنز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے اور یہ پورٹ ایبل ایپلی کیشن ہے یعنی اسے انسٹال کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔
    [​IMG]
    ایک بات یاد رکھیں کہ پارٹیشن لاک ہونے کے بعد نہ تو کھلتا ہے نہ ہی اس میں آپ کوئی فائل محفوظ کر سکتے ہیں بلکہ ایک ایرر دیکھنے کو ملتا ہے جب تک کہ اسے اَن لاک نہ کیا جائے۔


    فائل سائز: 90KB

    مطابقت: ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ

    یہاں سےڈاؤن لوڈ کریں
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست جوگی چھا گئے ہیں آپ۔۔
     
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    میں کوئی بادل ہوں؟؟؟ 8->
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    تو اور کیا...
    با+دل تو سبھی ہوتے ہیں...کیوں کہ بے+دل ہوتی ہے اڑ جاتی ہے ......جسے ہم روح کہتے ہیں.
     
  5. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    بے دل روح بھی نہیں ہوتی
    روح ایک مکمل جسم ہے
    جو وزن بھی رکھتا ہے ، اور باقی سب حوالوں سے بھی ایک مکمل جسم ہے
    تفصیل بتا کے مرعوب کرنا مقصود نہیں اس لیے

    ویسے بیدل تخلص کے کئی شعرا بھی فارسی ، اردو ادب میں موجود رہے ہیں :))
     
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کبھی غلطی ہو جائے تو فوری نظر آتی ہے اور کبھی غلطی ہو جائے تو مطلب کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے.
    درج بالا پوسٹ میں لفظی غلطی تھی ،میں لکھنا چاہ رہا تھا کہ "بے+دل" ہوتے ہی روح اڑ جاتی ہے.....اور لکھا گیا ..بے دل ہوتی ہے..روح اڑ جاتی ہے.
     

اس صفحے کو مشتہر کریں