1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ٹی 20 ورلڈ کپ۔ پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ

'کھیل اور کھلاڑی' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏مارچ 22, 2016۔

  1. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ایک اور ہار۔۔ :(
     
  2. :(
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    چلیں جی گیم ہوئی ختم ۔۔ ایک اور ہار کے ساتھ
     
  4. شرجیل اور محمد سمیع کی ساری محنت ضائع گئی :(
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. کیا پوری ٹیم میں صرف 3، 4 کھلاڑی ہی کھیلنے کے لیے ہوتے ہیں۔ جو نہیں کھیل سکتے ہیں انہیں باہر کیا جائے اور جو کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں انہیں شامل کیا جائے
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    یہ مسئلہ پتہ نہیں کب حل ہو گا کہ پوری ٹیم اپنا حصہ ڈال سکے۔۔ ایک بندہ کچھ خاص کرتا ہے تو باقی سارے گند کر دیتے ہیں۔
    مجھے تو عمر اکمل پر بہت غصہ آیا۔۔ اتنی زیادہ دیر وکٹ پر رکنے کے باجوو کچھ نہیں کیا۔۔
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. یہی تو اصل المیہ ہے۔ جب کوئی بندہ دو چار بار اچھی خاصی محنت کرے لیکن دوسرے معمول کے ساتھ اس کی محنت ضائع کردیں تو وہ بھی ارادہ کرتا ہے کہ آئندہ سے اتنی محنت ہی نہیں کرے گا جس کا فائدہ کوئی نہ ہو۔ :(
    ایک لطیفہ مشہور ہے کہ ایک کھلاڑی نے ایک میچ میں بہت اچھا سکور کیا اور دیر تک وکٹ پر موجود رہا۔ سبھی نے اس کو سراہا۔
    لیکن اگلے میچ میں وہ پہلی بال پر ہی آؤٹ ہوگیا۔ جب کسی نے اسے کہا کہ بہت افسوس ہوا آج آپ اچھا نہ کھیل سکے۔
    تو اس نے جواب دیا کہ نہیں، افسوس تو پچھلی بار ہوا تھا جب میں کھیل کر گیا اور میرے ساتھی میرے حصے کے سموسے بھی کھا چکے تھے :D
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    ہا ہا ہا
    آخر پر لطیفہ سنا گئے آپ۔۔ چلیں اپنا خیال رکھیئے گا اور مجھے آج کے لئے اجازت۔۔ اللہ نگہبان:)
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. میں نے سوچا آپ کی ٹینشن کچھ کم ہوجائے میچ کی۔۔۔ :)

    اللہ حافظ۔
    :)
     
    زبیر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عماد عاشق

    عماد عاشق یونہی ہمسفر

    میرے فیس بک کے دوست یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ میں اس ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی حمایت کررہا ہوں، جس پر مجھےکسی قسم کی کوئی شرم نہیں۔ اور کل رات والے میچ کے نتیجے نے مجھے بہت محظوظ کیا ، لیکن آپ احباب کی توجہ ایک اہم بات کی جانب دلوانا چاہوں گا۔


    ایشیا کپ

    پاکستان بمقابلہ بھارت۔ سرفراز احمد 25 رنز

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش سرفراز احمد 58 رنز

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا سرفراز احمد 38 رنز

    اوسط: 5۔ 60

    ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں سرفراز احمد کو خاطر خواہ بلے بازی کو موقع نہیں دیا گیا اور نتیجہ آپ سب کے سامنے۔
     
    زبیر اور تجمل حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں