1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ویڈیوز کو ہاتھ کے اشارے سے روکیں اور چلائیں

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    Flutter اپنی نوعیت کا بالکل انوکھا اور دلچسپ ترین سافٹ ویئر ہے۔ ونڈوز اور میک دونوں کے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ میڈیا پلیئر کو ہاتھ کے اشارے سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
    دراصل یہ سافٹ ویئر ویب کیم کی مدد سے ہاتھ کی حرکت کو نوٹ کرتے ہوئے عمل کرتا ہے۔ یہ استعمال میں بھی بے حد آسان ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے کوئی زیادہ پیچیدہ سیٹ اپ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں پڑتی اور نا ہی اس کے لیے آپ کو کوئی مہنگا ہارڈ ویئر درکار ہوتا ہے۔
    اگر آپ کے پاس ویب کیم ہے تو اس سافٹ ویئر کا استعمال یقینا آپ کے لیے ایک بے حد دلچسپ تجربہ ثابت ہو گا اور یہ آپ کی امید سے بڑھ کر آپ کو پسند آئے گا۔

    اس سافٹ ویئر کا کروم براؤزر کے لیے ایک ایکسٹینشن بھی دستیاب ہے جس کی مدد سے یوٹیوب کی وڈیوز کو بھی ہاتھ کے اشاروں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

    دستیابی: مفت
    فائل سائز: 3.5MB
    مطابقت: ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ

    ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    کیا بات ہے بھئی،
    واقعی یہ بڑی دلچسپ چیز ہے.
     
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا :D
     
  4. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا :D
    @بینا جی آگے ویڈیو آنکھوں سے کنٹرول ہوگی، جو ہو رہی ہے.
    یہ بھی بڑا دلچسپ ہوتا ہے جب آپ نوٹ تھری اور ایس فور پر ویڈیو کی جانب دیکھو تو چل پڑتی ہے نظریں ہٹاؤ تو رک جاتی ہے.
    @بینا جی اگر آپ نے پھرکہا کہ "آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا"
    تو میں کہوں گہ کہ پھر ویڈیو سوچ کے ذریعے چلے گی اور رکے گی .
     
  5. بینا

    بینا مدیر Staff Member

  6. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    دنیا بہت آگے جا چکی ہے @بینا جی
     
  7. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    دنیا بہت آگے جا چکی ہے @بینا جی
    @زندگی سے متفق......
    اس کا صحیح ادراک تو پیچھے رہ جانے والے ہی کر سکتے ہیں کہ دنیا ان سے کتنی آگے جا چکی ہے
     
  8. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    دنیا کہاں تک جا چکی ہے کچھ اس موضوع پر شائد آج اویس سےمکالمہ ہو گا جو یونہی پر پیش کیا جائے گا.
     
  9. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    دنیا کہاں تک جا چکی ہے کچھ اس موضوع پر شائد آج اویس سےمکالمہ ہو گا جو یونہی پر پیش کیا جائے گا.
    مکالمہ کہاں ہے @زندگی؟؟؟
     
  10. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    میں کچھ اور پنگوں میں پڑا ہوا تھا ،اویس سے پھر وقت لیتا ہوں اور مکالمہ کی ترتیب ہونے کے بعد آپ سے شئیر کرتا ہوں
    :\">
     

اس صفحے کو مشتہر کریں