1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

ویب براؤزر کا بیک اپ لیں

'سافٹ وئیرز' میں موضوعات آغاز کردہ از جوگی, ‏دسمبر 20, 2013۔

  1. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    ونڈوز کا کرپٹ ہوجانا کئی لوگوں کے لئے معمول کی بات ہے۔ اگر تمام سافٹ ویئر اور ان کی سیٹنگز کا بیک اپ موجود ہو تو زیادہ تکلیف نہیں ہوتی لیکن اگر بیک اپ بھی موجود نہ ہو توپھر شامت آجاتی ہے۔ جہاں آپ کے کمپیوٹر میں کئی اہم سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہیں، جن کا بیک اپ لینا ضروری ہوتا ہے، وہیں ویب براؤزر بھی ایک ایسی چیز ہے جس کا بیک اپ لینا ہم اکثر بھول جاتے ہیں۔
    بیشتر اہم ویب براؤزر کی سیٹنگز کا بیک اپ لینے کے لئے ان میں کوئی آپشن موجود نہیں ہوتا۔ ایسے میں BrowserBackup نامی فری سافٹ ویئر کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ سافٹ ویئر نہ صرف یہ کہ گوگل کروم، بلکہ اوپرا اور فائر فاکس کا بھی بیک اپ لے سکتا ہے۔ اس بیک اپ کو کسی بھی دوسرے کمپیوٹر پر restore کیا جاسکتا ہے۔
    [​IMG]

    یہ سافٹ وئیر میرے پسندیدہ سافٹ وئیرز میں ایک ہے . انتہائی کام کی چیز ہے . کم از کم ایک بار ضرور ٹرائی کر کے دیکھیں

    ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں[​IMG]
     
  2. زبیر

    زبیر منتظم Staff Member

    زبردست...
    یہاں ایک بات کہتا جاؤں کہ اگر آپ کے پاس گوگل کروم ہے تو کسی اور بیک اپ کی ضرورت نہیں.
    آپ سائن ان رہ کر جو کام کرتے رہیں گے وہ کہیں نہیں جانے والا...جس کمپیوٹر پر جائیں گوگل کروم میں سائن ان کریں اور آپ کی تمام ایپلی کیشنز اور فیورٹز وغیرہ وہاں آ موجود ہوں گے.
     
  3. جوگی

    جوگی منتظم Staff Member

    لیکن یہ حضرت تو کوکیز ، ہسٹری اور بک مارکس کے علاوہ وغیرہ وغیرہ کو بھی بیک اپ میں شامل کر لیتے ہیں
    اس کے علاوہ آپ جس جس چیز کو بیک اپ میں شامل نہیں کرنا چاہتے اسے ان چیک کر کے بیک اپ میں شامل مت کرنے کا آرڈر بھی دے سکتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں