1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

وہ چلا گیا

'گوشہ ءِ ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از علی مجتبیٰ, ‏جون 19, 2018۔

  1. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    وہ چلا گیا
    تحریر :علی مجتبیٰ
    وہ اتنے سالوں بعد اپنے آبائی گاؤں آیا
    اس نے دیکھا کہ
    اس کے گاؤں میں اب وہ بات نہیں رہی جو پہلے تھی
    گاؤں کی آبادی بھی کم ہوگئ تھی
    اور سہولیات بھی بہت کم تھیں اس گاؤں میں
    لہذا اس نے اس گاؤں کی ترقی کیلئے کام کرنا شروع کردیا
    لیکن اس گاؤں کے ایک بڑے نے اس سے حسد کرنا شروع کردی۔
    اس پر جھوٹے الزام لگانا شروع کردیے۔
    وہ یہ سب دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کسی نے اس کی حمایت نہیں کی۔
    اس پر چوری تک کے الزام لگا دیے
    یہ سب دیکھ کر وہ شخص وہاں سے چلاگیا
    وہ شخص جو اس گاؤں کیلئے چمکتا سورج ثابت ہوسکتا تھا
    وہاں سے چلاگیا
    ہمیشہ ہمیشہ کیلئے
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ہماری خود غرضی واقعی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ہم کسی سے اپنے فائدہ تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن جب فائدہ دینے کی بات آتی ہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں :(

    افسردہ کرتی لیکن سبق دیتی ایک کہانی، شریکِ یونہی کرنے کے لیے شکریہ :)
     
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    جزاک اللہ
     
    تجمل حسین نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں