1. This site uses cookies. By continuing to use this site, you are agreeing to our use of cookies. Learn More.
  2. آپس میں قطع رحمی نہ کرو، یقینا" اللہ تمہارا نگہبان ہے۔یتیموں کا مال لوٹاؤ، اُن کے اچھے مال کو بُرے مال سے تبدیل نہ کرو ۔( القرآن)

  3. شرک کے بعد سب سے بڑا جرم والدین سے سرکشی ہے۔( رسول اللہ ﷺ)

  4. اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے تو یقین کرو کہ تم نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے۔(خلیل جبران)

وقت سے پہلے

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از تجمل حسین, ‏مئی 20, 2016۔

  1. ابھی وقت نہیں تھا جانے کا
    ہاں وقت نہیں تھا جانے کا
    ابھی ذہن کے رستے دھندلے تھے
    ابھی سوچ کی پریاں کم سن تھیں
    ابھی من کی پلکیں نیند میں تھیں
    ابھی نیناں ”تکنا“ سیکھ رہے تھے
    ہم تجھ کو سوچنا سیکھ رہے تھے

    یکایک!

    تجھ کو تکنے کی خواہش نے
    کچی نیند جگایا ہم کو
    اور تو کچھ نہ بھایا لیکن
    وقت سے پہلے ظالم وقت نے
    اس پل خوب رلایا ہم کو

    تب سے!

    ذہن کے کتنے پردے چیر کے
    اک بوجھ سا مَن پر آن گرا
    خاک میں پنہاں اک مورت سے
    میں نے یہ صد بار کہا
    ابھی وقت نہیں تھا جانے کا
    ہاں وقت نہیں تھا جانے کا

    شاعر: شہزاد احمد جعفری قادری
     
    علی مجتبیٰ, عمراعظم, بینا اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. علی مجتبیٰ

    علی مجتبیٰ مدیر Staff Member

    واہ واہ زبردست نظم ہے
    اس نظم کو یونہی فورم پر شیئر کرنے کا شکریہ
     
  3. بینا

    بینا مدیر Staff Member

    بہت خوب انتخابِ کلام @تجمل حسین

    آج تقریباً سوا سال کے بعد میں نے یہ نظم دیکھی، پتہ نہیں اتنےےےےےے عرصے سے یہ پوسٹ میری نظر سے اوجھل کیسے رہی؟؟؟؟
    اس ان دیکھی پرانی پوسٹ کو سامنے لانے پر میں @علی مجتبیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں.
    جیتے رہو علی بیٹا.
    تجمل حسین سے بھی ہم یہی کہنا چاہتے ہیں....

    ابھی وقت نہیں تھا جانے کا
    ہاں وقت نہیں تھا جانے کا
     
    عمراعظم اور علی مجتبیٰ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عمراعظم

    عمراعظم یونہی ایڈیٹر Staff Member

    نظم بہت سے معنی و مطالب لئے ہوئے ہے۔اتنے عرصہ تک مخفی رہنے پر حیرت ہے۔
    تجمل حسین اس فورم پر عرصہ دراز تک رونق بکھیرتے رہے اور پھر ایسے روپوش ہوئے کہ اُداس کر گئے۔بہر حال جہاں بھی ہوں اللہ اُنہیں خوش اور کامیاب و کامران فرمائے۔آمین
     
    Last edited: ‏اگست 6, 2017
    علی مجتبیٰ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں